انسٹی ٹیوٹ برائے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آئی ای ای ای
IEEE
قسمپیشہ ورانہ تنظیم
قیامجنوری 1, 1963
صدر دفترپسکیٹوے، نیو جرسی، ریاستہائے متحدہ امریکا
آغازانضمام امریکن انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرز اور انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو انجینئرز
کلیدی لوگرابرٹو بوئسن ڈی مارکا، صدر اور سی ای او
خدمت دائرہ کارعالمی
مرکوزالیکٹریکل، الیکٹرانکس، مواصلات، کمپیوٹر انجینئری، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی [1]
طریقہ کارصنعتی معیارات، کانفرنسیں، مطبوعات
آمدنیUS$413 ملین
ارکان429,000+
ویب سائٹwww.ieee.org
آئی ای ای ای کارپوریٹ آفس، نیویارک شہر

انسٹی ٹیوٹ برائے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرز یا ادارہ برقیات و برقیاتی مہندسین (Institute of Electrical and Electronics Engineers) ایک پیشہ ور تنظیم ہے، جس کا کارپوریٹ آفس نیویارک شہر میں ہے جبکہ عملیاتی مرکز پسکیٹوے، نیو جرسی میں ہے۔ اس ادارہ کا قیام 1963ء میں امریکن انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرز اور انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو انجینئرز کے انضمام سے عمل میں آیا۔ آج یہ تکنیکی پیشہ ور افراد کی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم سمجھی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں موجود اس کی شاخوں میں 400،000 سے زیادہ اراکین ہیں۔ اس کے مقاصد میں الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ، بعید مواصلات اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلیمی اور تکنیکی ترقی شامل ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "IEEE Technical Activities Board Operations Manual". IEEE. Retrieved December 7, 2010., section 1.3 Technical activities objectives