اننگ پال تومار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اننگ پال تومار
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش ہریانہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اننگ پال دوم (Anangpal Tomar Gujjar) ، جو آننگ پال تومار یا تومر یا تنورکے نام سے مشہور ہے ، تومر خاندان کا ایک حکمران تھا ۔ اس نے 11ویں صدی میں دہلی کی بنیاد رکھی اور آباد کیا ۔ ان کے دور حکومت میں تومر سلطنت اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ انھوں نے ہی 1052ء میں دلی شہر کو بسایا اور اسے دلی کا نام دیا۔ان کی پیدائش ہریانہ (لفظی مطلب خدا کاگھر) میں ہوئی۔آپ تومار خاندان کے سولھویں حکمران تھے ۔ 1051 میں آپ اپنے والد راجا کنور پال سنگھ تومار کے بعد تخت نشین ہوئے اور 1081 تک بادشاہ رہے -بھارت پر 810ء سے 1081ء تک تومار خاندان نے حکومت کی۔راجا اننگ پال تومار بہت عادل حکمران تھے جن کے عدل کا تذکرہ ایرانی سیاح امیر خسرو نے بھی کیا -دلی کا لال کوٹ قلعہ بھی انھوں نے تعمیر کرایا۔انھوں نے یوگمایا کا مندر، کرولی ضلع (راجستھان) میں تہان گڑھ قلعہ ، مہراؤلی میں باؤلی (باوڑی)، اسی گڑھ اور سورج کھنڈ اورلوہ مینار بھی بنوایا دلی کا نام انھوں نے اپنے وزیر وے بدھا کے کہنے پر دلیکہ رکھا۔ راؤ کلیان سنگھ پنوار اور راؤ بھوان سنگھ پنوار بھی راجا اننگ پال کے داماد تھے ،روہتک میں 71 گاؤں کلیان سنگھ کو اور 72 گاؤں بھوان سنگھ کو راجا اننگ پال نے ہی جہیز میں دئے تھے۔ریاست اجمیر کے پرتھوی راج سنگھ چوہان بھی آپ کے نواسے تھے ،جو بعد میں دلی کے حکمران بنے اور نانا کے تخت سنبھالا۔ ہانسی کا شہر راجا اننگ پال تومار نے اپنے استاد ہنسکر گرو کے لیے آباد کروایا - راجا کے بیٹے کا نام کنور تیجو پال تومار تھا، ان کے بیٹے کا نام تنورا تھا جس وجہ سے راجا اننگ پال کی ساری نسل تنور کہلوائے ،یہ تنور ،تومار ،تومر ،تنوار ،ایک ہی لفظ ہے مختلف علاقائی لہجوں میں بولا جاتا تھا۔تومار پانڈو ونشی , چندرا ونشی گجر ہیں -چندرا ونشی گجر, راجا چندرا دیو کی اولاد ہیں -تومار ،تومر ،تنور ،تنوار ایک ہی گوت ہے( لفظ ،،طور ،،غلط ہے،اصل تنور ہے تومر ہے یا تنوار ،سنسکرت ،ہندی ،ہریانوی میں ط کا لفظ ہی نہیں ،ط فارسی اور عربی لفظ ہے ،،اس لیے درست لفظ ،تنور ہے یہ ن گنہ کے ساتھ ہے ،(ت ں و ر) ت کے اوپر پیش لگا کے گنہ کر کے بولتے تھے تو اس وجہ سے لوگ ن گنہ بھول گئے اور ط سے طور لکھنے لگ گئے ،حالانکہ اصل لفظ تنور ہے اور یہ زبر سے بھی پڑھا لکھا جاتا ہے) ۔ ان میں جاٹو تنور ،راگھو تنور راجپوت وغیرہ بھی ان کی ذیلی شاخیں ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]