مندرجات کا رخ کریں

اٹل بہاری واجپائی ہندی ویشوودیالیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اٹل بہاری واجپائی ہندی ویشوودیالیہ
فائل:Atal Bihari Vajpayee Hindi Vishwavidyalaya logo.png
قسمعوامی
قیام2011ء
چانسلرمدھیہ پردیش کے گورنر
وائس چانسلررامدیو بھردواج[1]
مقامبھوپال، مدھیہ پردیش، بھارت
کیمپسشہری علاقہ
وابستگیاںیو،جی،سی
ویب سائٹwww.abvhv.edu.in

اٹل بہاری واجپئی ہندی وشوودیالیہ؛ بھارت کے مدھیہ پردیش ، بھوپال میں واقع ایک ریاستی یونیورسٹی ہے۔ یہ دسمبر 2011ء میں قائم کیا گیا تھا۔[2] یونیورسٹی کا نام ہندی شاعر اور بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھا گیا ہے۔[3] موہن لال چھپا؛ یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر ہیں۔[3]

وشوودیالیہ کا احاطہ

[ترمیم]

سن 2016ء تک یہ یونیورسٹی دو کرایے کی عمارتوں پر چل رہی تھی۔ قدیم و سابق مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں کلاس لیا جاتا ہے، جب کہ مدھیہ پردیش منگلیہ کوٹ کیمپس کی ایک عمارت میں انتظامی کاموں میں مدد ملتی ہے۔[4] منگلیہ کوٹ میں 50 acre (0.20 کلومیٹر2) کیمپس کا سنگ بنیاد 2013ء میں رکھا گیا تھا۔[4]

ہندی زبان

[ترمیم]

یونیورسٹی ہندی زبان میں مطالعہ کو فروغ دے رہی ہے۔ 2015 میں انھوں نے میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) سے طلبہ کو ہندی میں ایم بی بی ایس کورس کے مقالے لکھنے کی اجازت دینے کا کہا۔[2] 2016 میں انھوں نے ہندی زبان میں پڑھایا جانے والا ہندوستان میں پہلا انجینئرنگ کورس کھولا ،[4] اگرچہ 2017 میں یونیورسٹی طلبہ اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے اس پروگرام کو بند کرنے پر غور کررہی تھی۔[5]

کورسز

[ترمیم]

نومبر 2020 میں یونیورسٹی نے فرسٹ ایڈ کونسل آف انڈیا، دہلی (ایف اے سی آئی) کے اشتراک سے فرسٹ ایڈ اسپیشلسٹ ڈپلوما کورس اور دیگر ابتدائی طبی کورس متعارف کروائے۔ ایف اے سی آئی کی صدارت شباب عالم کر رہے ہیں۔[6]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Rashmi R. Parida (31 جولائی 2017)۔ "Dr. Bharadwaj appointed V-C of Atal Bihari Vajpayee Hindi University - India Education Diary"۔ India Education Diary۔ 2021-05-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-26
  2. ^ ا ب "Hindi varsity urges MCI to allow Hindi for writing MBBS papers"۔ انڈیا ٹوڈے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 19 ستمبر 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-22
  3. ^ ا ب "Mohan Lal Cheepa named vice-chancellor of Atal Bihari Vajpayee Hindi University"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 26 جون 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-22
  4. ^ ا ب پ Milind Ghatwai (24 اگست 2016)۔ "Atal Bihari Vajpayee Hindi Vishwavidyalaya: Few takers for country's first Hindi engineering course"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-22
  5. Shruti Tomar (23 Aug 2017). "Hindi engineering courses in Bhopal a flop, no takers this year". ہندوستان ٹائمز (بزبان انگریزی). Retrieved 2017-08-26.
  6. "ABVHU introduces 'first aid specialist' diploma, other first aid courses"۔ The Pioneer۔ 6 نومبر 2020۔ 2022-01-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-09