مندرجات کا رخ کریں

ایان چیپل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایان چیپل
ذاتی معلومات
مکمل نامایان مائیکل چیپل
پیدائش (1943-09-26) 26 ستمبر 1943 (عمر 80 برس)
انلی، جنوبی آسٹریلیا, آسٹریلیا
عرفچیپلی
قد1.80 میٹر (5 فٹ 11 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا لیگ سپن گیند باز
حیثیتٹاپ آرڈر بلے باز
تعلقاتگریگ چیپل (بھائی)
ٹریور چیپل (بھائی)
وک رچرڈسن (دادا)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 231)4 دسمبر 1964  بمقابلہ  پاکستان
آخری ٹیسٹ6 فروری 1980  بمقابلہ  انگلستان
پہلا ایک روزہ (کیپ 2)5 جنوری 1971  بمقابلہ  انگلستان
آخری ایک روزہ14 جنوری 1980  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1962–1980جنوبی آسٹریلیا
1963لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 75 16 262 37
رنز بنائے 5345 673 19680 1277
بیٹنگ اوسط 42.42 48.07 48.35 39.90
100s/50s 14/26 0/8 59/96 0/13
ٹاپ اسکور 196 86 209 93*
گیندیں کرائیں 2873 42 13143 202
وکٹ 20 2 176 5
بالنگ اوسط 65.80 11.50 37.57 28.40
اننگز میں 5 وکٹ 0 2 0
میچ میں 10 وکٹ 0 n/a 0 n/a
بہترین بولنگ 2/21 2/14 5/29 2/14
کیچ/سٹمپ 105/– 5/– 312/1 20/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 13 نومبر 2007

ایان مائیکل چیپل (پیدائش:26 ستمبر 1943ء انلی، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا) جنوبی آسٹریلیا اور آسٹریلیا کے لیے کھیلنے والے ایک سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں[1] جس نے آسٹریلیا کی طرف سے 75 ٹیسٹ میچوں اور 16 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں کینگروز کی نمائیندگی کی ان کے دادا وک رچرڈسن اور دو بھائی گریگ چیپل اور ٹریور چیپل نے بھی آسٹریلیا کی طرف سے کرکٹ کھیلی ہے[2] انھوں نے آسٹریلیا کے علاوہ لنکاشائر کاونٹی اور جنوبی آسٹریلیا کے ساتھ بھی کرکٹ کیرئیر کا وقت گزارا۔ کرکٹ کے علاوہ ان کی ایک پہچان کرکٹ مبصر کی ہے جن کی آواز کرکٹ کے میدانوں سے سماعتوں میں رس گھولتی ہے وہ سیدھے ہاتھ کے ایک بااعتماد پہلے نمبروں پر بلے بازی کے جوہر دکھانے والے ایک مایہ ناز کھلاڑی تھے جبکہ انھیں باولنگ میں لیگ بریک پر بھی عبور حاصل تھا[3]

اعدادو شمار

[ترمیم]

آئن چیپل نے 75 ٹیسٹ میچوں کی 136 اننگز میں 10 مرتبہ ناٹ رہ کر 5345 رنز سکور کیے۔ 42.42 کی قابل قدر اوسط کے ساتھ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 196 تھا۔ 14 سنچریاں، 26 نصف سنچریاں اور 105 کیچز بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ تھے جبکہ 16 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی 16 اننگز میں 2 مرتبہ بغیر آئوٹ ہوئے 86 کے سب سے زیادہ انفرادی سکور کے ساتھ انھوں نے 673 رنز بنائے۔ 48.07 کی اوسط سے 8 نصف سنچریاں ان کے اس مجموعے کا حصہ تھیں۔ آئن چیپل نے 262 فرسٹ کلاس میچز کی 448 اننگز میں 41 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر 19680 رنز 48.35 کی اوسط سے بنائے۔ 209 ان کی کسی ایک اننگ کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ 59 سنچریاں اور 96 نصف سنچریاں، 312 کیچز کے ساتھ ان کے ریکارڈ کا حصہ بن چکی ہیں۔ بولنگ میں آئن چیپل نے 1316 رنز دے کر 20 وکٹیں حاصل کیں۔ 2/21 کسی ایک اننگ اور 2/31 کسی ایک میچ کی بہترین کارکردگی تھی۔ 65.80 کی قدر مہنگی اوسط بھی ان کے کھاتے میں درج ہے۔ ایک روزہ مقابلوں میں 2 اور فرسٹ کلاس میچوں میں 176 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ 5/29 فرسٹ کلاس میچوں میں ان کی کسی ایک اننگ میں سب سے زیادہ بولنگ کا ریکارڈ ہے۔ آئن چیپل کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنھوں نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1974ء میں برمنگھم کے مقام پر 145 اور 121 رنز کی باریاں کھیلیں۔ آئن چیپل کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو بھارت کے خلاف کولکتہ میں 1969ء کے سیزن میں 99 رنز پر آئوٹ ہوئے۔ ایک اور منفرد ریکارڈ بھی انھیں حاصل ہے کہ وہ بھارت کے خلاف 1969ء میں ہی دلی کے مقام پر پہلی اننگ میں 138 رنز بنا کر دوسری اننگز میں بغیر رن بنائے آئوٹ ہوئے اور دنیا کے ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جو انھوں نے ایک میچ کی ایک اننگ میں سنچری بنائی اور دوسری اننگ میں صفر پر آئوٹ ہوئے[4]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]