ایماترا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایماترا نامی شہر مشرقی فن لینڈ میں روسی سرحد کے نزدیک تین صنعتی علاقوں کے قریب 1948 میں بسایا گیا تھا۔ 1971 میں اسے شہر کا درجہ دیا گیا۔

ایماترا میں جھیل سائیما، وُواوکسی دریا اور روسی سرحد کو اہمیت حاصل ہے۔

روسی سرحد کے دوسری جانب ایماترا سے سات کلومیٹر پر روسی قصبہ سویتوگورست واقع ہے۔ ایماترا کے جنوب مشرق میں 210 کلومیٹر پر سینٹ پیٹرزبرگ واقع ہے۔ فن لینڈ کا دار الحکومت ہلسنکی یہاں سے 230 کلومیٹر جبکہ قریب ترین فنّش شہر لپین رنتا 37 کلومیٹر دور ہے۔ ایماترا فن لینڈ کے صوبے جنوبی فن لینڈ میں واقع ہے اور جنوبی کاریلیا کے علاقے کا حصہ ہے۔

اہم آجرین میں لکڑی کے گودے اور کاغذ کی صنعتیں، ایماترا کا قصبہ اور سٹیل انجینیرنگ مینوفیکچرر کے علاوہ فنّش بارڈر گارڈ شامل ہیں۔ اکتوبر 2003 میں 123423 ملازمتیں تھیں۔ دسمبر 2004 میں ایماترا کے قصبے کے ملازمین کی تعداد 1868 تھی۔

24 اپریل 2017 میں ایماترا کا میئر رامی ہاسو تھا۔

تاریخ[ترمیم]

ایماترا کا سرکاری ہوٹل (ایماتران والتیون ہوتیلی) یہاں 1903 میں سینٹ پیٹرز برگ کے سیاحوں کے لیے بنایا گیا تھا۔

جاری جنگ کے دوران کارل گستاف ایمل مینرہیم نے اپنی 75ویں سالگرہ پر اڈولف ہٹلر سے ایماترا کے قریب خفیہ ملاقات کی تھی۔

ایماترا 1948 میں تین بلدیات یاسکی، رُوکالاہتی اور یوتسینو کے انضمام سے وجود میں آیا۔ سرمائی جنگ کے بعد جب فن لینڈ نے سوویت یونین کو 11 فیصد زمین دینے کا فیصلہ کیا تو یاسکی کے رقبے کا 85 فیصد حصہ سوویت یونین کے پاس چلا گیا اور طے ہوا کہ باقی ماندہ 15 فیصد یاسکی، رُوکالاہتی اور یوتسینو کے کچھ حصوں کو ملا کر ایماترا کی بلدیہ بنا دی جائے۔ ایماترا کے سرکاری نشان پربجلی کے تین نشان ہیں جو ان تین سابق بلدیات کو ظاہر کرتے ہیں۔1971 میں ایماترا کو بلدیہ کا درجہ ملا۔

کھیل[ترمیم]

پاسا بینڈی ایماترا کا بینڈی کلب ہے۔

ایماترا میں نیشنل ہاکی لیگ کے کھلاڑی یُسّی مارکّانین اور پیّتیری نوکے لائینن پیدا ہوئے ہیں۔

موٹر سپورٹس کی تاریخ میں ایماترا کو 1963 تا 1986 کی روڈ ریس (سابقہ ٹی ٹی ریس) سے شہرت ملی ہے۔ 1962 تا 1982 میں فنّش موٹر سائیکل گرانڈ پری  ایماترا کے روڈ سرکٹ میں منعقد ہوتی رہی ہے اور اس کا اختتام 1986 کی یورپی چیمپین شپ کے دوران ہونے والے مہلک حادثے پر ہوا۔ 2016 میں ریسنگ پھر سے شروع ہو گئی جسے انٹرنیشنل روڈ ریسنگ چیمپین شپ کا نام دیا گیا۔


نگار خانہ[ترمیم]