سینٹ پیٹرز برگ
سینٹ پیٹرز برگ(سانت پیتیرس ُبرگ) شمال مغربی روس کا ایک شہر ہے جو بحیرہ بالٹک میں خلیج فن لینڈ کے مشرقی کنارے پر دریائے نیوا کے ڈیلٹا پر واقع ہے۔ یہ عام طور پر پیٹر کہلاتا ہے جبکہ 1914ء سے 1924ء کے درمیان اسے پیٹرو گراڈ(سانت پیتیرس ُبرگ) اور 1924ء سے 1991ء تک لینن گراڈ (سانت پیتیرس ُبرگ)کہا جاتا تھا۔
شہر کی بنیاد 16 مئی 1703ء کو روس کے زار پیٹر اعظم نے رکھی۔ یہ 200 سال سے زائد عرصے تک روسی سلطنت کا دار الحکومت رہا۔ انقلاب روس کے بعد 1917ء میں دار الحکومت ماسکو منتقل کر دیا گیا۔
2002ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 47 لاکھ ہے اور یہ روس کا دوسرا اور یورپ کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے۔
سینٹ پیٹرز برگ (سانت پیتیرس ُبرگ) یورپ کا اہم ثقافتی مرکز اور روس کی اہم ترین بندرگاہ ہے۔ شہر کا کل رقبہ 1439 مربع کلومیٹر ہے اور یہ 10 لاکھ سے زائد آبادی کے حامل یورپی شہروں میں لندن کے بعد رقبے کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ نیویارک سے دگنا اور پیرس پا غی) سے 13 گنا بڑا ہے۔
سینٹ پیٹرز برگ (سانت پیتیرس ُبرگ) 10 لاکھ سے زائد آبادی کے حامل دنیا بھر کے شہروں میں انتہائی شمالی شہر ہے۔ شہر کے مرکز کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔
| ویکی کومنز پر سینٹ پیٹرز برگ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
(سانت پیتیرس ُبرگ)
- ↑ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://constitution.kremlin.ru/ — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اکتوبر 2016 — مصنف: Sergey Shakhray، Sergei Alexeyev، Anatoly Sobchak اور Constituent Assembly of Russia — عنوان : Конституция Российской Федерации
- ↑ "صفحہ سینٹ پیٹرز برگ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2019۔
- ↑ "صفحہ سینٹ پیٹرز برگ في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2019۔
- ↑ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.gks.ru/metod/classifiers.html — اخذ شدہ بتاریخ: 13 مارچ 2015
- ↑ "صفحہ سینٹ پیٹرز برگ في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2019۔
- ↑ 26. Численность постоянного населения Российской Федерации по муниципальным образованиям на 1 января 2018 года — اخذ شدہ بتاریخ: 23 جنوری 2019 — ناشر: Federal State Statistics Service
