کولمبو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کولمبو
Colombo2.jpg 

انتظامی تقسیم
ملک Flag of Sri Lanka.svg سری لنکا[1]  ویکی ڈیٹا پر ملک (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2][3]
دارالحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ کولمبو ضلع  ویکی ڈیٹا پر انتظامی تقسیم میں مقام (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 6°55′00″N 79°50′00″E / 6.9166666666667°N 79.833333333333°E / 6.9166666666667; 79.833333333333  ویکی ڈیٹا پر متناسقاتی مقام (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 37321728 مربع میٹر  ویکی ڈیٹا پر رقبہ (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 1 میٹر  ویکی ڈیٹا پر سطح سمندر سے بلندی (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 752993 (2011)  ویکی ڈیٹا پر آبادی (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+05:30  ویکی ڈیٹا پر منطقہ وقت (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 011  ویکی ڈیٹا پر مقامی ڈائلنگ کوڈ (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر باضابطہ ویب سائٹ (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز {{#اگرخطا:1248991  ویکی ڈیٹا پر جیونیمز شناخت (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں|}}
نحوی غلطی

کولمبو سری لنکا کا سب سے بڑا اور تجارتی شہر ہے۔ یہ سری لنکا کے مغربی ساحل پر اور وفاقی دار الحکومت سری جے وردھنے پورا کوٹے کے بالکل متوازی واقع ہے۔ کولمبو ایک مصروف اور روشن شہر ہے جو اپنے اندر جدید طرز زندگی کے علاوہ قدیم تہذیبی آثار بھی سموئے ہوئے ہے۔ شہر کی آبادی تقریباً 647،100 نفوس پر مشتمل ہے لیکن کولمبو کے شہری علاقے ضلع کولمبو، گاماپا اور کالوتارا پر مشتمل ہیں، جن کی مجموعی آبادی تقریباً 56،48،000 ہے۔

اس شہر کا نام کولمبو پہلی بار 1505ء میں پرتگالیوں نے رکھا اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نام کلاسیکی سنہالی نام کولن تھوتا، جس کا مطلب “دریائے کیلانی پر واقع بندرگاہ“ ہے، سے اخذ کیا گیا ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ کولمبو کا نام سنہالی زبان کے نام کولو۔ امبا۔ تھوتا سے اخذ ہوا ہے جس کے معنی “آم کے درختوں والی بندرگاہ“ ہیں۔

کولمبو کی بڑی بندرگاہیں اور مشرقی و مغربی ساحلوں پر تجارتی راہداری کی حیثیت سے کولمبو کی اہمیت تقریباً 2000 سال سے عیاں ہے۔ لیکن یہ خیال رہے کہ اس شہر کو جزیرہ سری لنکا کا مرکز انگریزوں نے 1815ء میں یہاں قبضے کے بعد بنایا۔ 1948ء میں آزادی کے بعد تک یہ سری لنکا کا دار الحکومت رہا، بعد ازاں سرکاری دفاتر سری جے وردھنے پورا کوٹے میں منتقل کیے گئے۔ بہرحال کولمبو بدستور سری لنکا کا تجارتی مرکز ہے۔

دوسرے بڑے شہروں کی طرح کولمبو کے شہری علاقے نہایت پھیلے ہوئے ہیں اور یہاں کا انتظام کئی اداروں کے زیر دست ہے۔ مرکزی شہر سری لنکا کے تقریباً تجارتی دفاتروں، ریستوانوں اور سیاحتی مقامات پر مشتمل ہے۔ یہاں کی مشہور جگہیں گالے فیس گرین، وہارمہادیوی پارک اور قومی عجائب گھر ہیں۔

نگار خانہ[ترمیم]

  1. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/5148.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
  2.   ویکی ڈیٹا پر جیونیمز شناخت (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ کولمبو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2019۔
  3.   ویکی ڈیٹا پر میوزک برائنز ایریا آئی ڈی (P982) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ کولمبو في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2019۔