ایمفی تھیٹر
Appearance
Amphitheatre
ایک مدور (شکل دائرہ) یا بیضوی تماشاگاہ جو قدیم رومی حکمرانوں نے شہر روم میں بنوائی تھی۔ تماشا گاہ کے بیچوں بیچ اکھاڑا ہوتا تھا۔ جس میں پیشہ ور تیغ زنوں (گلیڈی ایٹرز) یا وحشی جانوروں کے مقابلے ہوتے تھے۔ اکھاڑے کے چاروں طرف نیچے سے اوپ راٹھتی ہوئی سیڑھیاں تھیں جن پر تماشائی بیٹھتے تھے۔ سیڑھیوں یا نشستوں کے نیچے جانوروں کے لیے پنجرے بنائے گئے تھے۔
شروع میں اس قسم کے تھیٹر لکڑی کے بنائے جاتے تھے پہلی صدی عیسوی میں پتھر، اینٹوں اور کنکریٹ سے بنائے جانے لگے۔ رومی مقبوضات (برطانیہ، فرانس، شمالی افریقا) کے بڑے بڑے شہروں میں بھی اس قسم کے تھیٹر تعمیر کیے گئے تھے۔ پانچویں صدی عیسوی میں پیشہ ور شمشیر بازوں کے مقابلے ممنوع قرار دیے گئے تو ایمفی تھیٹر اجڑ گئے۔
متعلقہ مضامین
[ترمیم]ویکی ذخائر پر ایمفی تھیٹر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |