ایم کام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایم کام، ایم کام ایم یا ماسٹر آف کامرس کی تعلیمی سند ایک پوسٹ گریجویٹ ماسٹرز سطح کی ڈگری ہے جو تجارت، کھاتہ نویسی، مینیجمنٹ اور معاشیات پر توجہ دیتی ہے۔ اس نصاب میں کئی اور متعلقہ مضامین بھی شامل ہوتے ہیں۔ بیچلر آف کامرس کی طرح یہ سند بھی دولت مشترکہ کے ممالک میں پڑھائی جاتی ہے۔

ایم کام کی روایتی اور جدید نوعیتیں[ترمیم]

روایتی ایم کام درسی کتب اور امتحان نویسی پر مشتمل ہے۔ تاہم اس میں جدیدیت کا بھی ایک پہلو شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو عملی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک کوشش کے تحت مارچ 2017ء میں ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) لاہور اسٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں لاہور سٹاک ایکسچینج کی جانب سے ایم کام کے طلبہ و طالبات کے لیے کیمپس آؤٹ ریچ پروگرام کا پہلاسیشن منعقد کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد طلبہ کو مالیاتی بازار اور اس کے متعلقہ قوانین، سرمایہ کاری کے مصنوعات، مالیاتی خدمات اور پاکستان میں دست یاب سرمایہ کاروں کی سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]