مندرجات کا رخ کریں

توسیعی ورائے متن زبان تدوین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ایکس ایچ ٹی ایم ایل سے رجوع مکرر)

توسیعی ورائے متن زبان تدوین ایک زبان تدوین ہے جس کے اظہاری امکانات (بالفاظ دیگر، تدوینی خصوصیات) کم وپیش ومزت (html) جیسی ہی ہیں مگر اس میں ترتیب جملہ (syntax) کو بہت نظم و ضبط سے رکھنا اہم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ توسیعی زبان تدوین (XML) کی بنیاد پر قائم ہونے کی وجہ سے اس میں خصلت (attribute) کے ليے حس ابجد (case sensitivity) کا اظہار دیکھنے میں آتا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس HTML پر SGML لاگو ہونے کی وجہ سے HTML خاصی لچکدار ثابت ہوتی ہے۔ توسیعہ ورائے متن زبان تدوین کے انگریزی متبادل کے طور پر Extensible HyperText Markup Language کا انتخاب کیا گیا ہے اور اس کا اوائل الکلمات XHTML اپنایا جاتا ہے۔

جیسا کہ اوپر ذکر آیا کہ XHTML کی تدوین یا نشان گزاری نہایت منظم (درست اور مقررہ ترتیب جملہ کے ) انداز میں ہوتی ہے اسی ليے اس سے تیار کردہ دستاویزات کی خودکار عملکاری (processing) باآسانی، معیاری توسیعی زبان تدوینی کتبخانہ استعمال کرتے ہوئے کی جا سکتی ہے، برعکسے، HTML کی عملکاری کے ليے نسبتا ایک پیچیدہ اور رسمی نحوکار (parser) درکار ہوتا ہے (گو کہ ممکنہ طور پر ایک SGML نحوکار کتبخانہ (parser library)، مــزبــت کے ليے استعمال کیا جا سکتا ہے)۔