باب:حدیث/کیا آپ جانتے ہیں؟
< باب:حدیث
- دور اول کی تصنیفات میں سے ’’موطأ امام مالک‘‘ ہی دستیاب ہے۔ یعنی یہ تدوین حدیث کی پہلی کتاب ہے۔
- محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے بعد ابوہریرہ نے بہت سے صحائف لکھے۔ جن میں سے ایک صحیفہ ان کے ممتاز شاگرد ہمام بن منبہ نے ”صحیفہ ہمام ابن منبہ“ مرتب کیا۔
- صحیح مسلم کی حدیث کے مطابق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے تیس دن کا بھی اعتکاف کیا۔
- جَوَامِعُ الْکَلِم ان احادیث کو کہا جاتا ہے جن کے الفاظ بہت کم ہوتے ہیں لیکن علم وحکمت کے کثیر معنی ان میں موجود ہوتے ہیں۔
- متفق علیہ ایسی احادیث کو کہا جاتا ہے جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم دونوں میں موجود ہوں۔