باب:سندھ/Selected articles/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مھران یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو یا جامعہ انجینئری و ٹیکنالوجی، جامشورو جس کو عرف عام میں ايم یو ای ٹی، جامشورو بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی بهترين انجینئری یونیورسٹی ہے۔ یہ یونیورسٹی ایک سرکاری جامعہ ہے جس کا سربراہ یعنی چانسلر گورنر سندھ ہوتا ہے۔ جبکہ انتظامی سربراہ وائس چانسلر ہوتا ہے۔ اس جامعہ میں فی الوقت 3 فیکلٹیز ہیں جن کے تحت 23 ڈیپاٹمنٹس کام کر رہے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق، یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو ملک کی چند بہترین انجینئری یونیورسٹوں میں سے ایک ہے اور اس یونیورسٹی کو 6 نمبر پہ قرار دیا۔ جب کہ 2016 میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مھران یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو کو رینکنگ میں 5وین نمبر پر قرار دیا گیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے معیار اور تحقیق کی بنیاد پر پاکستانی جامعات کی درجہ بندی 2016 کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق مھران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ہندسیات و ٹیکنالوجی کے زمرے میں پانچویں نمبر پر ہے۔