بازیلیکاتا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بازیلیکاتا
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام پوتینزا (پوتینتسا)
صدر علاقہ ویتو دے فیلیپو (Vito De Filippo)
صوبوں کی تعداد 2
کمونے کی تعداد 131
رقبہ 9,995 مربع کلومیٹر (چودھواں ۔ 3.3 فیصد)
آبادی 594,086 (اٹھارواں ۔ 1.0 فیصد)
علامت


بازیلیکاتا (انگریزی، اطالوی: Basilicata) جنوبی اٹلی کا علاقہ ہے، جس کے مغرب میں اٹلی کا علاقہ کمپانیہ، مشرق میں پلیہ اور جنوب میں کلابریا واقع ہیں۔ علاقہ کا تھوڑا سا ساحلی علاقہ بحیرہ روم کے ساحل کے ساتھ ہے اور کچھ علاقہ بحیرہ روم کے دوسرے حصہ جسے خلیج ترانتو کہتے ہیں پر واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 9,992 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ چھ لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ علاقائی صدر مقام پوتینزہ ہے اور علاقہ کو دو صوبوں میں تقسیم کیا گيا ہے۔ جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونے
1 ماتیرا (ماتیرا) 204,328(2005ء) 3,447 31
2 پوتینزہ (پوتینتسا) 392,218 (2005ء) 6,545 100

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔ )

علاقہ کلی طور پر پہاڑی ہے، جس کا بلند ترین مقام مونتے پولینو (Monte Pollino)۔ (تقریبا 7325 فٹ) جنوبی آپینینے (Apennines) ہے۔ اسی علاقہ کے شمال مغربی کونہ میں مونتے کا آتش فشاں واقع ہے، جس کی بلندی 4365 فٹ ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے رابطہ میں مشکلات رہی ہیں اور علاقہ باقی اٹلی سے کٹ کر رہ جاتا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے تک بازیلیکاتا اٹلی کا سب سے کم ترقی یافتہ اور غریب ترین علاقہ قرار دیا جاتا تھا اور بڑی تعداد میں علاقہ کے رہائشی ہجرت کر کے اٹلی کے دوسرے علاقوں کو جاتے رہے۔ اس وجہ سے علاقہ کی آبادی بڑھنے کی شرح اٹلی میں سب سے کم رہی اور علاقہ کی آبادی بیسوی صدی عیسوی میں صرف بارہ فیصد بڑھ سکی۔ تاہم کچھ سال پہلے تیل کی دریافت کی وجہ سے علاقہ کی اہمیت بڑھنے لگی ہے اور ترقی بھی ہونے لگی ہے۔

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی صوبہ
1 پوتینزہ (پوتینتسا) 68839 پوتینزہ (پوتینتسا)
2 ماتیرا (ماتیرا) 59,144(2004ء) ماتیرا (ماتیرا)

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔ )

تصاویر[ترمیم]

بازیلیکاتا کے صوبے

مزید پڑھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]