مندرجات کا رخ کریں

لیگوریا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لیگوریا
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام جینوا (Genoa)
صدر علاقہ کلاودیو برلاندو (Claudio Burlando)
صوبوں کی تعداد 4
کمونے کی تعداد 235
رقبہ 5,420 مربع کلومیٹر (اٹھارواں ۔ 1.8 فیصد)
آبادی 1,610,134 (بارھواں ۔ 2.7 فیصد)
علامت
فائل:Liguria-Stemma.png


لیگوریا (انگریزی، اطالوی: Liguria) شمالی اٹلی کا ساحلی علاقہ ہے جس کے مغرب میں فرانس، شمال میں اٹلی کا علاقہ پیامونتے اور ایمیلیا رومانیا اور تسکانہ مشرق میں واقع ہیں۔ علاقائي صدر مقام اٹلی کا سابقہ دارالحکومت جینوا ہے۔

علاقہ کو چار صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2006ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونے
1 جینوا (Genoa) 890,863 1,838 67
2 امپیریا (Imperia) 204,233 1,156 67
3 لاسپیزیا (لا سپیتسیا) 215,137 881 32
4 ساوونا (Savona) 270,825 1,545 69

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

اقتصادیات

[ترمیم]

پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے زراعت محدود ہے، زیادہ تر زرعی پیداوار میں زیتون، پھل اور پھول شامل ہیں۔ زیادہ تر صنعتیں جہازسازی سے وابستہ ہیں، تاہم کیمیائی مادے، سٹیل اور پٹرولیم کی مصنوعات بھی تیار ہوتی ہیں۔ علاقائی آمدنی کا زیادہ تر انحصار جینوا اور امپیریا کی بندرگاہوں اور لاسپیزیا کی بحری فوجی اڈا (naval base) پر ہے۔

طرز آبادی

[ترمیم]

انتہائی کم شرح پیدائش اور اسی اور نوے کی دہائی میں اقتصادی ناکامی کے باعث علاقہ کی آبادی میں تقریبا دو لاکھ افراد کی کمی ہوئی۔ لیکن نوے کی دہائی کے آخر میں اقتصادی بحالی اور غیر ملکی مہاجرین کی آمد سے کچھ بہتری ہوئي ہے۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 65,994 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 4.1 فیصد ہیں۔

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (2006ء) مرتبہ شہر
1 جینوا (Genoa) 620,316 صوبہ
2 لاسپیزیا (لا سپیتسیا) 94,263 صوبہ
3 ساوونا (Savona) 61,766 صوبہ
4 سان ریمو (سان ریمو) 57,120 کمونے

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

تصاویر

[ترمیم]

مزید پڑھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]