بریڈ پکوڑا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بریڈپکوڑا

بریڈ پکوڑا ایک ہندوستانی فرائیڈ ناشتا ( پکوڑا ) ہے۔ اسے بریڈبھاجی (بجی ) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر سڑکوں ، ٹھیلوں اور کھانوں کے بازاروں میں ملتا ہے۔ یہ بریڈ کے ٹکڑوں ، چنے کے آٹے اور دیگر اجزاء کے علاوہ مصالحوں سے بنایا جاتا ہے۔ [1]

ناشتے کو مسالے دار چنے کے آٹے کے لیپ میں سہ رخی بریڈ کے ٹکڑوں کو ڈبو کر بھون کر تیار کیا جاتا ہے۔ [2] پسے ہوئے آلو ان پکوڑوں میں بھر کر تیار کرنا کافی عام ہے [3][4]۔ یہ ڈیپ فرائی یا توا فرائی کیا جا سکتا ہے۔ ان پکوڑوں کو عمومی طور پرچٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ [5]

اجزا[ترمیم]

بریڈ پکوڑے میں مندرجہ ذیل اجزا عمومی طور پر شامل ہوتے ہیں:

  • بریڈ کے ٹکڑے
  • بیسن
  • لال مرچ (کٹی ہوئی)
  • انار دانہ
  • اجوائن
  • دھنیا
  • زیرہ
  • سوکھی میتھی
  • نمک


بریڈ پکوڑے کی ایک قسم دھوپر چاپ بھی ہے۔

مزید دیکھو[ترمیم]

چنوں کے پکوان کی فہرست

ہندوستانی پکوان کی فہرست

ٹھیلوں کے کھانوں کی فہرست

پاکستانی پکوان

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Sephi Bergerson (2009)۔ Street Food Of India۔ Roli Books۔ صفحہ: 90۔ ISBN 978-81-7436-571-2 
  2. Neelam Batra (2011)۔ 1,000 Indian Recipes۔ Houghton Mifflin Harcourt۔ صفحہ: 19۔ ISBN 0-544-18910-8 
  3. Nisha Madhulika (3 February 2015)۔ "Tea-time snack: How about Aloo Bread Pakora this evening"۔ Indian Express 
  4. Vatsala Mamgain (5 December 2015)۔ "Carb snobs, look away"۔ Mint 
  5. Richa Hingle (2015)۔ Vegan Richa's Indian Kitchen: Traditional and Creative Recipes for the Home Cook۔ Vegan Heritage Press۔ صفحہ: 65۔ ISBN 978-1-941252-10-9