بشارت جبین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بشارت جبین
قلمی نامبشارت
پیشہاردو شاعر
قومیتپاکستانی
نسلچترالی
شہریتپاکستانی
اصنافنعت، نظم
نمایاں کاماسیر مصطفی بن کر(نعتیہ مجموعہ)

بشارت جبین کھوار اور اردو زبان کی شاعرہ ہیں، آپ پاکستان کے ضلع چترال میں پیدا ہوئیں۔ آپ کو چترال میں اردو زبان کی پہلی نعت گو شاعرہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، ان کی شاعری کا موضوع نعت اور نظم ہے۔ اسیر مصطفی بن کر کے نام سے آپ کا اردو زبان میں نعتیہ مجموعہ حال ہی میں شایع ہو چکا ہے۔

اپر چترال کی قابلِ فخر بیٹی رخسانہ جبین عالمی شہرت یافتہ جامعہ "دی یونیورسٹی آف ملبورن آسٹریلیا ” سے ڈیویلپمنٹ اسٹیڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری کامیابی سے مکمل کی۔


رخسانہ جبین زمانہ طالب عملی میں اپنی کلاس میں ھمیشہ سے ایک قابل طالبہ رہی۔ گورنمنٹ فرنٹیئر کالج فار ویمن پشاور سے بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پشاور یونیورسٹی سے انگریزی کی ڈگری حاصل کی۔

رخسانہ جبین کو چترال سے پہلی بیوروکریٹ خاتون بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انھوں نے پی ایم ایس کرنے کے بعد مختلف انتظامی عہدوں پر کام کیا۔ آپ چترال سے پہلی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال کے عہدے پر کامیابی سے خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

محترمہ رخسانہ جبین چترال کے قابل سپوت سابق اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد کی اہلیہ ہیں۔