بشعہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بشعہ (انگریزی: Bisha'a) ایک رسم کا نام ہے جو یہودیہ، صحرائے نقب اور جزیرہ نما سینا کے بدو قبائل میں رائج تھی۔ آج کل یہ رسم صرف شمال مشرقی مصر میں عیادہ کے قبیلے میں رائج ہے[1]۔ اس رسم میں مشکوک کی زبان میں دہکتا ہوا سرخ چمچ لگایا جاتا ہے۔ اگر مشکوک شخص کی زبان جل جائے تو وہ مجرم ورنہ معصوم سمجھا جاتا ہے۔

قانونی موقف[ترمیم]

اس رسم کو فلسطین پر برطانوی حکمرانی کے دوران غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، حالانکہ اس رسم کی ادائیگی کے کئی واقعات برطانوی خارجہ امور کے ریکارڈ میں موجود ہیں۔ یہ شریعت کے اصولوں کے بھی مغائر ہے جسے اس پر عمل پیرا کچھ بدوی اپنائے ہوئے ہیں۔ زیادہ تر عرب مملکتیں اسے ٹھکرا چکے ہیں۔ یہ رسم شاذ و نادر دیکھنے میں آ رہی ہے اور زیادہ تر بدوی انصاف کے حصول کے لیے عدلیہ کا رخ کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]