بھنگ


بھنگ ، قنب ہندی کے مادہ پودے کے پھولوں اور پتوں سے تیار ہونے والی ایک نشہ آور ترکیب ہے۔ چرس اور حشیش بھی اسی پودے سے حاصل ہوتی ہے۔ بھارت اور پاکستان میں روایتی طور پر نشے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ یہ خیال بھی عام ہے کہ اس میں نشے کے ساتھ ساتھ کچھ طبی فوائد بھی ہوتے ہیں۔ پاکستان اور بھارتی پنجاب میں سردائی اور بھارت کے دیگر علاقوں میں بھنگ لسی کی شکل میں اس کا استعمال دیکھنے میں آتا ہے۔
بھنگ ایک طرح کی دیسی شراب ہے۔ یہ عموماً تقاریب یا کچھ تہواروں کے موقع پر پی جاتی ہے۔ اسے خصوصی پتوں سے بنایا جاتا ہے۔
سائنسی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بھنگ کا استعمال انعام حاصل کرنے کی خوشی سے منسلک ہے۔ اس تحقیق کے نتائج سے یہ پتا چلا کہ لڑکوں میں لڑکیوں کے بہ نسبت انعام حاصل کرنے کی حساسیت اور مزہ محسوس کرنے کی جستجو زیادہ ہوتی ہے[1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "بھنگ کا استعمال اور حسِ مزہ حاصل کرنے کی تلاش". 30 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2018.