پھولدار پودے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

پھولدار پودے

 

جماعت بندی  ویکی ڈیٹا پر (P171) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مملکت اعلی  حیویات
عالم اعلی  حقیقی المرکزیہ
مملکت  نباتات
ذیلی مملکت  ویریدیپلانٹے
ذیلی مملکت  سٹرپٹوفیٹا
جزو گروہ  ایمبریوفائیٹ
تحتی گروہ  نباتات عروقی
ذیلی تقسیم  تخم بردار پودا
سائنسی نام
Angiospermae  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پھولدار پودوں کو درتخمی (angiosperm) بھی کہا جاتا ہے اور یہ موجودہ جماعت بندی کے لحاظ سے نباتات کی دو بڑی اقسام میں سے ایک ہے، دوسری قسم غیرپھولدار پودوں (برتخمی / gymnosperm) کی ہے۔ پھولدار اور غیر پھولدار (یعنی درتخمی اور برتخمی) پودے اس دنیا میں پائے جانے والے نباتات کی اکثریت بناتے ہیں۔ مجموعی طور پر ان دونوں اقسام کے تخمی (یعنی بیجدار) نباتات کو تخمی نباتات / spermatophytes کہا جاتا ہے۔

پھولدار پودوں کو جیسا کہ اوپر بھی بیان ہوا کہ درتخمی بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کے بیج بیضہ کے اندر ہوتے ہیں اور انہی پھولدار پودوں کو میگنولتات بھی کہا جاتا ہے۔ میگنولتات کو انگریزی میں Magnoliophyta کہتے ہیں اور اس نام کی ابتدا کچھ اس طرح ہوئی کہ سب سے پہلے ایک سائنس دان Charles Plumier نے 1703 میں جزیرہ Martinique میں اگنے والے ایک پھولدار درخت (جس کو مقامی طور پر تالاؤما کہا جاتا تھا) کے ليے ایک نباتیات دان، pierre Magnol کی یاد میں میگنولیا کا لفظ استعمال کیا۔ بعد میں اس نوع کی تمام اجناس (genus) کے ليے اسی نام کو اختیار کر لیا گیا۔

سانچہ:ویکی انواع

حوالہ جات[ترمیم]