نشاستہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نشاستہ، (انگریزی: starch، تلفظ: اسٹارچ) کسی بھی ایسے سالمۂ کبیر (macromolecule) کو کہا جاتا ہے جس کی ساخت میں کاربن، ہائیڈروجن اور آکسیجن کے ایٹم پائے جاتے ہوں۔ بنیادی طور پر نشاستہ گلوکوز کا مکثورہ (polymer) ہوتا ہے اور پودوں میں پایا جاتا ہے، مثلاً آلو۔ ان کا فارمولا کیمیائی طور پر (C6H10O5)n لکھا جاتا ہے[1]۔

یہ سالمات چونکہ جاندار اجسام میں پائے جاتے ہیں اسی وجہ سے انھیں حیاتی مکثورات میں شمار کیا جاتا ہے۔ طبی اعتبار سے یہ جانداروں کے جسم میں توانائی ذخیرہ کرنے کا سب سے اہم ذریعہ تسلیم کیے جاتے ہیں۔ یہ سالمات کبیر یا میکرو مالیکیولز اصل میں بہت سے چھوٹے سالمات یا مائکرو مالیکیولز سے مل کر بنے ہوتے ہیں، اسی وجہ سے اس قسم کی شکر کو کثیر سکراد (polysaccharides) کہا جاتا ہے، جو امائلوز اور امائلو پیکٹن کی ایک طویل زنجیر کی سی شکل پر بنے ہوئے ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات و بیرونی روابط[ترمیم]

  1. Raven, P.; Evert, R.; Eichhorn, S. (1999) Biology of Plants (6th edition) p. 910 Worth Publishers. ISBN 1-57259-041-6