مندرجات کا رخ کریں

ضیائی تالیف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پتوں میں سبز رنگ کے رنگیزے (pigments) ہوتے ہیں جنہیں سبزینہ کہاجاتا ہے۔ یہ رنگیزے ضیائی تالیف کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ اِس رنگیزے کے بغیر ضیائی تالیف ممکن نہیں

ضیائی تالیف (انگریزی: Photosynthesis) ایسا عمل ہے جس میں کچھ جاندار سورج کی روشنی کی توانائی کو جذب کر کے اسے کیمیائی توانائی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ یہ عمل بڑے پیمانے پر پودوں کی پتیوں میں انجام پاتا ہے اور اس کے لیے پتیوں میں موجود سبز مادہ سبزینہ (chlorophyll) نہایت ضروری ہے۔ پودوں کے علاوہ کچھ جراثیموں اور الجی (algae) میں بھی یہ عمل ہوتا ہے۔ یہی وہ عمل ہے جو دنیا کی تقریباً ہر مخلوق کی زندگی کو سہارا دیتا ہے۔

ضیائی تالیف پانی کو توڑ کر آکسیجن کو آزاد کر دیتی ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو شوگر میں جما دیتی ہے۔

اس عمل میں سورج کی توانائی، پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خرچ ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں شوگر ( گلوکوز، فروکٹوز) اور آکسیجن حاصل ہوتے ہیں۔

کیمیائی مساوات

[ترمیم]

ضیائی تالیف کو کیمیائی مساوات (Chemical Equation) میں اس طرح ظاہر کرتے ہیں۔ اس دوران سبزینہ ایک عمل انگیز (catalyst) کا کام کرتا ہے۔

6 CO2(g) + 12 H2O(l) + فوٹونC6H12O6(aq) + 6 O2(g) + 6 H2O(l)
پانی + آکسیجن + گلوکوزروشنی کی توانائی + پانی + کاربن ڈائی آکسائڈ

مزید دیکھیے

[ترمیم]