نوع
ظاہری ہیئت
پودوں یا جانوروں کی ایسی آبادی یا آبادیاں جن کے افراد ساخت کے لحاظ سے ایک جیسے ہوں اور جن کی آپس میں جنسی تولید ہو رہی ہو اور جو دوسری انواع کی آبادی یا آبادیوں کے افراد سے ساخت کے اعتبار سے مختلف ہوں اور ان سے جنسی اختلاط قائم نہ کر سکیں، ایک ہی نوع یا پرجاتی (انگریزی: Species) کہلاتے ہیں۔ ایک نوع کے جاندار آپس میں اس حد تک ملتے جلتے ہیں کہ یہ ایک ہی والدین کے جوڑے کی اولاد لگتے ہیں۔ اس کی جمع انواع ہے۔