بے آہنگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
آئی سی ڈی-10 I47. - I49.
آئی سی ڈی-9 427
بنیادی معلومات 15206
میڈ لائین پلس 001101
عنوانات D001145

بے آہنگی (arrhythmia) اصل میں طب و قلبیات (cardiology) میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جو قلب کی ایک ایسی کیفیتِ نامعمولی کے ليے اختیار کی جاتی ہے کہ جس میں اس (دل) کا برقی نظام (electrical system) اپنی معمول کی فطری کیفیت سے ہٹ کر غیر معمولی یا شاذ (abnormal) ہو جاتا ہے۔ آسان الفاظ میں اگر کہا جائے تو یوں کہہ سکتے ہیں کہ دل کی دھڑکن کا بے نظم یا بیترتیب ہوجانا ہی بے آہنگی کہلاتا ہے۔ بعض اوقات کتب میں اسے اضطرابِ نظم اور یا فقدانِ آہنگی اور یا قلبی بے آہنگی (cardiac arrhythmia) بھی لکھا جاتا ہے۔ اس اسمِ مرض کی صفت کو انگریزی میں arrhythmic اور اردو میں بے آہنگیہ کہتے ہیں۔