تارک مہتا کا الٹا چشمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
تارک مہتا کا الٹا چشمہ
Tmkoc.jpg
اشتہاری پوسٹر
نوعیت
تخلیق کار
بنیاد تارک مہتا کا گجراتی ہفتہ وار رسالہ چتر لیکھا میں شائع شدہ کالم بعنوان "دنیا نے اوندھا چشمہ"
تحریر
  • Raju Odedra
  • راجن اپادھیائے
  • Niren Bhatt
  • Jitendra Parmar
  • عباس ہیراپور والا
  • منیش مہتا
ہدایات
  • Harshad Joshi
  • Malav Rajda
  • دھرمیش مہتا (سابق)
نمایاں اداکار ملاحظہ فرمائیں کرداروں کی فہرست
افتتاحی تھیم تارک مہتا کا الٹا چشمہ
موسیقار Shailendra Barve
نشر بھارت
زبان ہندی
اقساط 2,292 15 ستمبر 2017ء کے مطابق
تیاری
فلم ساز
مقام ممبئی
لندن
ہانگ کانگ
گجرات
نئی دہلی
برسلز
پیرس
گوا
کیمرا ترتیب Multi-camera
دورانیہ 20 منٹ
پروڈکشن ادارہ Neela Tele Films
تقسیم کار Sony Pictures Networks
نشریات
چینل سب ٹی وی
تصویری قسم
28 جولائی 2008 (2008-07-28) – تا حال
بیرونی روابط
ویب سائٹ

تَارَک مہتا کا الٹا چشمہ بھارت کا سب سے طویل جاری ٹی وی سیریل ہے جسے نیلا ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اس سیریل کا آغاز 28 جولائی 2008ء کو ہوا۔ اسے ہفتے میں پیر سے جمعہ تک سب ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔

اصلاً یہ سیریل ایک معروف صحافی اور کالم نگار تارک مہتا کے کالم "دنیا نے اوندھا چشمہ" پر مبنی ہے، تارک مہتا کا مذکورہ کالم ایک گجراتی ہفتہ وار رسالہ چتر لیکھا میں شائع ہوتا ہے۔

کہانی[ترمیم]

سیریل کی کہانی ممبئی میں واقع گوکل دھام سوسائٹی کے گرد گھومتی ہے، اس سوسائٹی کے سبھی افراد آپس میں ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔ جیٹھا لال چمپک لال گڑا (دلپ جوشی) ایک تاجر ہے جو صبح بہت تاخیر سے بیدار ہوتا ہے اور اسے جلیبیاں بہت پسند ہیں، دیگر افراد اسے چھیڑتے رہتے ہیں۔ گھر میں ہو تو اہل خانہ اسے پریشان کرتے ہیں اور دکان پر ہو تو گاہک۔ اس کا بیٹا ٹپو بہت شریر ہے، اور اپنے استاد آتما رام بھڑے کو خوب ستاتا ہے، وہ متعدد مرتبہ اپنے استاد کے گھر کی کھڑکی کا شیشہ توڑ چکا ہے۔ آتما رام بچوں کے استاد ہیں اور خوب جزرس واقع ہوئے ہیں۔

پوپٹ لال ایک صحافی ہے جو ہمیشہ چھتری بردار دکھائی دیتا ہے اور اپنی شادی کے متعلق بہت فکرمند ہے۔ تارک مہتا جیٹھ لال کے دوست ہیں اور اس کی ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔ ہنس راج ہاتھی کو ہمیشہ کچھ کھاتے رہنا پسند ہے، اپنی اسی بسیار خوری کے باعث وہ بہت فربہ ہوگیا ہے اور موٹاپا کم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

جیٹھ لال کی دکان میں نٹّو کاکا اور باگھا رہتے ہیں۔ نٹو کاکا ہمیشہ جیٹھ لال سے اپنی تنخواہ میں اضافے کا کہتے رہتے ہیں۔ جبکہ باگھا ہمیشہ کام بگاڑتا ہے۔

کردار[ترمیم]

  • دلیپ جوشی - جیٹھ لال چمپک لال گڑا
  • دشا وکانی - دیا جیٹھ لال گڑا
  • شیلش لودھا - تارک مہتا
  • نیہا مہتا - انجلی تارک مہتا
  • راج آنند کت - ٹپیندر جیٹھ لال گڑا / ٹپّو
  • امت بھٹ - چمپک لال جینتی لال گڑا
  • تنوج مہا شبدے - کرشنن سبرامنیم ایّر
  • مون مون دتا - ببیتا کرشنن ایر
  • مندار چندوادکر - آتمارام تُکارام بِھڑے
  • سونالیکا جوشی - مادھوی آتمارام بھڑے
  • ندھی بھانوشالی - سونالیکا آتما رام بھڑے/سونو
  • گرو چرن سنگھ - روشن سنگھ ہارجیت سنگھ سوڑھی
  • سمے شاہ - گرو چرن سنگھ سوڑھی
  • آزاد شاعر - ہنسراج ہاتھی
  • امبکا رنجنکر - کومل ہنس راج ہاتھی
  • کش شاہ - گلاب کمار ہنس رام ہاتھی / گولی
  • شیام پاٹھک‌ - صحافی پوپٹ لال پانڈے
  • گھنشیام نایک - نٹّو کاکا
  • تنمے ویکرِیا- باگھا / بوگھیشور / رکمنی نوکرانی کا شوہر / دیگر کردار

حوالہ جات[ترمیم]