تبادلۂ خیال:عاصمہ جہانگیر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایک تعارف[ترمیم]

عاصمہ جہانگیر غیر معمولی کردار ہے وہ ابھی اکیس برس کی لا اسٹوڈنٹ تھی کہ اس کے والد کو جنرل یحییٰ خان نے جیل میں ڈال دیا وہ اپنے والد کی رہائی کے لیے پاکستان کے ایک ایک بڑے وکیل کے پاس گئی، سب نے جنرل یحییٰ خان کے خوف سے کیس لینے سے انکار کر دیا اس کم عمر لڑکی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے والدکا کیس خود لڑے گی، عدالت نے اجازت دی اور وہ لڑکی کیس جیت گئی پاکستان کی اس بہادر بیٹی نے نہ صر ف اپنے والد کو رہا کرایا بلکہ ڈکٹیٹر شپ کو عدالت سے غیر آئینی قرار دلوا کر پاکستان کی آئینی تاریخ میں ایک عظیم کارنامہ انجام دیا اسی کارنامے کی وجہ سے ذوالفقارعلی بھٹو کو سول مارشل لاختم کرنا پڑا اور ملک کا آئین فوری طور پر تشکیل دیا گیا اس لڑکی کا نام عاصمہ جہانگیر ہے ۔۔ یہ پاکستان میں ملک دشمنی، غداری اور اسلام مخالف ایک ایسا استعارہ بن چکی ہے جسے گالی دینا گویا ایک روایت ہے 1983میں تیرہ برس کی صفیہ بی بی سے زیادتی ہوئی اور وہ حاملہ ہو گئی،صفیہ بی بی کو عدالت نے جیل بھیج کر اس پر جرمانہ عائد کردیاکیونکہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے گواہ نہیں لاپائی تھی اور ملزمان نے ثابت کر دیا تھا کہ صفیہ بی بی نے اپنی رضامندی سے یہ گناہ کیا عاصمہ جہانگیرنے یہ کیس لڑا اور مظلوم صفیہ کو بچالیا، ضیاالحق کے اس دورمیں عاصمہ جہانگیر نے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی، جس پر پولیس تشدد پاکستان کی تاریخ کا افسوس ناک باب ہے 1993میں 14برس کے سلامت مسیح کو مذہب کی توہین کے جرم میں سزائے موت ہو گئی، ایسے حساس کیس کو کون لڑتا، اس موقع پر عاصمہ جہانگیر آگے آئی اور اس نے سلامت مسیح کے حق میں ایسے دلائل دیے کہ عدالت کو ماننا پڑا کہ سزائے موت کا فیصلہ غلط تھا اور کچھ شرپسندوں نے مذہب کا نام استعمال کرکے ننھے بچے کو پھنسایا کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی عورت اپنی مرضی سے شادی نہیں کرسکتی تھی! پاکستان کا آئین یہ کہتا تھا کہ عورت کی شادی کے لیے اس کی مرضی ہو یا نہ ہو۔۔۔ سرپرستوں کی مرضی لازمی ہے اور یہ بات بھلا عاصمہ جہانگیر کو کہاں برداشت ہوتی ۔۔ اس نے عدالت سے پاکستان کی عورت کو اس کا آئینی ومذہبی حق دلایا کہ وہ اپنی مرضی سے کہیں بھی شادی کرسکتی ہے عاصمہ جہانگیرکی شخصیت کا اگر اندازہ کرنا ہوتو اس کی بے نظیر بھٹو سے مثالی دوستی اور مثالی مخالفت قابل ذکر ہے، بے نظیربھٹو اور عاصمہ جہانگیر بچپن کی سہیلیاں تھیں مگر ہر دور میں عاصمہ جہانگیر نے بے نظیر بھٹو کی زبردست سیاسی مخالفت کی۔۔ پاکستان میں عورتوں اور اقلیتوں کے لیے لڑنے والی اس عورت کا معیار بہت عجیب ہے ۔۔ کچھ عرصہ قبل ٹم سبسٹن کو انٹرویو دیتے ہوئے مذہبی انتہا پسندی کی بدترین مخالف عاصمہ جہانگیرنے کہا کہ اگر طالبان کا بھی ماورائے عدالت قتل ہوا تو وہ طالبان کے حق میں آواز اٹھائے گی کیا کوئی عورت تصور کرسکتی ہے کہ سڑک پر اس کے ملک کے محافظ اس کے کپڑے پھاڑیں اور اور وہ بے بسی سے اپنے تن پر چادر ڈالنے کے لیے ادھر ادھر دیکھتی پھرے ۔۔ عاصمہ جہانگیر پر یہ وقت بھی گزرا ہے۔۔ یہ لڑکی جب ٹین ایجر تھی تو ایوب خان اور یحییٰ خان کے خلاف لڑی، نوجوان ہوئی تو ذوالفقارعلی بھٹو کے غلط اقدامات کے خلاف آوازاٹھائی، یہ ضیاالحق کے خلاف جمہوریت پسندوں کی ننھی ہیروئن کہلاتی تھی، یہ اپنی بہترین سہیلی بے نظیر بھٹو سے لڑی، اس نے نوازشریف کے اقدامات کو چیلنج کیا اور یہ پرویز مشرف کے لیے سوہان روح بن گئی یہ عورت کسی کی نہیں ہے ۔۔ اس کے اپنے اصول ہیں اور یہ ان کے آگے کسی کی نہیں سنتی یہ پاکستان کی بہادر عورت ہے ۔۔ یہ قوم کی ایک قابل فخر ماں ہے ۔۔ اس سے اختلاف کیا جاسکتا ہے مگر اس کو غلط ثابت کرنا آسان نہیں ہے --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:00, 16 جون 2017 (م ع و)

رشتے دار[ترمیم]

  • طاہر جانگیر(خاوند)
  • منیزہ جانگیر (بیٹی)
  • سلیمہ جانگیر (بیٹی)
  • جیلانی جانگیر (بیٹا)
  • سلمان آفریدی (داماد)
  • ہیری روز (داماد)
  • ماہرہ قریشی (بہو)
  • حنا جیلانی (بہن)
  • ثمینہ طاہر (بہن)
  • ملک عثمان جیلانی (بھائی)
  • نتاشا عاصمہ روز (پوتی)
  • لیہہ تارا جانگیر(پوتی)

بیرونی روابط کی درستی (ستمبر 2020)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے عاصمہ جہانگیر پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 19:29، 19 ستمبر 2020ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (اکتوبر 2022)[ترمیم]

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 22:59، 24 اکتوبر 2022ء (م ع و)