تبادلۂ خیال:گنجائشدار

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سانچہ درست کرنے پر کاشف عقیل صاحب کا بہت شکریہ۔ شہاب Shahab 17:54, 6 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • ہم تو یہاں اسی کام کے لیے بیٹھے ہیں جناب۔ بس آپ زیادہ سے زیادہ سائنسی مواد اردو میں داخل کرتے رہیں --کاشف عقیل 18:03, 6 جولا‎ئی 2010 (UTC)

اصطلاح[ترمیم]

گنجائش دار یک لفظی نہیں ہے۔ بہتر اصطلاح کی ضرورت ہے، سمرقندی بھائی توجہ کریں۔ "گنجائشدار" بھی کیا جاسکتا ہے۔ --کاشف عقیل 18:05, 6 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • گنجائش سے ہی اخذ کرنا ہے تو پھر کاشف بھائی کی رائے کے مطابق گنجائشدار ہی بہتر رہے گا۔ ڈاکٹر صاحب اگر ناگوار خاطر نا گذرے تو ایک بات عرض کرنے کی جسارت کروں؟ عربیزدہ انگریزی میں --- کیپیسٹر --- لکھ کر اس کے سامنے بار بار capacitor لکھنے کی کوئی منطقی وجہ سمجھ میں نہیں آرہی۔ اسی طرح مضمون میں متعدد الفاظ بیجاء استعمال کیئے گئے ہیں ؛ انگریزی نام کو عام طور پر محض ایک بار درج کر دینا لازم آتا ہے بار بار اس کی تکرار سے مضمون جی حضور جی حضور کرنے والا غلام لگنے لگتا ہے۔ برائے مہربانی توجہ فرمایئے۔ --سمرقندی 02:34, 7 جولا‎ئی 2010 (UTC)

میرے کمپیوٹر کے اردو فونٹ (غالباً Tahoma) پر کیپیسٹر کے پ کے نقطے واضح نظر نہیں آ رہے اور ایک نظر میں یہ کیبیسٹر یا کیمیسٹر لگتا ہے اس لیئے باربار capacitor لکھنا پڑا۔
گنجائش کو capacity لکھنا چاہیئے۔ مجھے capacitance کا ترجمہ نہیں پتا۔
میرا آج بھی یہی خیال ہے کہ معلومات کو سادہ ترین لفظوں میں پیش کرنا چاہیئے جو سمجھ میں بھی آئے۔ ادب کے لیئے ادبی زبان استعمال کرنے میں کوئ حرج نہیں۔ میں اردو ویکی پیڈیا کے اکثر سائنسی مضامین کی اردو سمجھ نہیں پاتا ہوں۔ اگر میرا یہ حال ہے تو عام قاری کیا سمجھتا ہو گا؟ ًًShahab 14:12, 8 جولا‎ئی 2010 (UTC)

    • capacitance = گنجائشیت
    • سائنس سمجھنے کے لیئے مضمون کی نوعیت سے زیادہ قاری کی دلچسپی درکار ہوتی ہے
    • اعتراض کرنے کے بجائے ذرا آسان اردو میں سائنس لکھ کر دکھایئے ڈاکٹر صاحب
    • میرا آپ کو دعوی ہے کہ آپ کیا کوئی بھی آسان اردو میں (زور ہے اردو پر) سائنس نہیں لکھ سکتا
    • بڑی بڑی باتیں کرنا آپ کی ہی نہیں بلکہ آپ کی پوری قوم کی عادت ہے؛ نا تاریخ پر نظر ، نا سائنس پر نظر ، نا نفسیات کے پسمنظر پر نظر!! اور دعوے بڑے بڑے
    • کبھی انگریزی ویکیپیڈیا پر سائنسی مضامین دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے؟ اردو کے عام قاری کی طرح وہ بھی انگریزی کے عام قاری کی سمجھ میں آسانی سے نہیں آتے! یہ بات معلوم ہے؟
    • جب انگریزی میں سائنس آسان اور سب کی سمجھ میں آنے والی نہیں لکھی جاسکتی تو اردو میں اس بات پر تشدد کیوں کرا جاتا ہے؟
    • آسان سائنس ، صرف بچوں کی سطح پر ہی لکھی جاسکتی ہے اور اس مقصد کے لیئے زمرہ:بچوں کی سائنس موجود ہے۔ کبھی آپ سمیت کسی بھی اعتراض کرنے والے نے اس میں اپنا حصہ ڈالا ؟؟ کبھی کوئی آسان سائنسی مضمون بچوں کی سائنس میں لکھا؟؟

--سمرقندی 14:35, 8 جولا‎ئی 2010 (UTC)


اتنی طنزیہ اور ترش باتوں کی وجہ سمجھ نہیں آئ۔ اس سے تو بہتر تھا آپ دو چار گالیاں ہی دے دیتے۔
Shahab 20:19, 8 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • میری سمجھ میں بھی آپ کے Tahoma اور capacitance کا ذکر کرنے کے بعد ، ادبی زبان ادب میں اور آسان زبان سائنس میں ، والی باتوں کی وجہ نہیں آئی تھی۔ آپ میرے لیئے بہت ہی معظم دوست ہیں ، مذکورہ بالا باتوں کو میری غلطی سمجھ کر اگر ممکن ہو تو درگذر فرما دیجیے اور میری جانب سے معذرت قبول کیجیے۔ --سمرقندی 06:49, 9 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • ساٹھ (60) سال سے مدرسوں میں اردو میں ابتدائی تعلیم دی جاتی رہی ہے مگر کچھ حاصل نہیں ہو سکا۔ اردو میں تعلیم دینے والوں کا مقصد بھی یہی تھا کہ علم کو بچوں کے لیے " آسان" بنایا جائے۔ ابتدائی جماعتوں کے بعد اس اٹکل پچو اساس پر مزید عمارت کھڑی نہیں کی جا سکتی، اس لیے "اعلی" تعلیم کے لیے انگریزی اختیار کر لی جاتی ہے۔ اردو میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والوں کو حقارت سے "اردو میڈیم" پکارا جاتا ہے۔ اردو وکیپیڈیا کا مقصد علم کو اردو میں قوّی اساس فراہم کر کے منتقل کرنا ہے، اسطرح کہ اعلی تعلیم کا بوجھ بھی اردو اْٹھا سکے۔ وکیپیڈیا اس مقصد میں کتنی کامیابی ہوتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر جو طریقہ آپ اختیار کرنا چاہ رہے ہیں وہ تو ساٹھ سال سے آزمایا جا رہا ہےاور ناکام ہے۔ --Urdutext 23:09, 8 جولا‎ئی 2010 (UTC)
    • آپ نے نہایت ہی عمدہ بیانی سے وضاحت فرما دی ہے ، کاش دیگر ساتھی اس وضاحت کو سمجھ سکیں۔ میرے خیال سے اس بات کو مضمون اردو غیر اردو میں بھی درج کیا جانا چاہیۓ۔ --سمرقندی 06:49, 9 جولا‎ئی 2010 (UTC)
    • مذکورہ مضمون نہایت اعلی اسلوب میں لکھا گیا ہے، اس میں یہ ٹوٹی پھوٹی عبارت نہیں ڈال سکتا۔ سمرقندی صاحب اگر آپ اس نکتہ کا اضافہ کر دیں تو پھر بات بن سکتی ہے۔ --Urdutext 23:29, 9 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • شہاب صاحب، اگر آپ کو نویسہ کا مسئلہ آ رہا ہے، تو نستعلیق میں دیکھنے کا نسخہ یہاں دیا ہے۔--Urdutext 23:32, 9 جولا‎ئی 2010 (UTC)