تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2009/پنجم

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

ٹارزن کا مضمون اپنے مدونہ سے یہاں منتقل کیا ہے، وکی پر کام کرنا نہیں آتا اس لیے نسخ ولصق سے ہی کام چلایا ہے جس کی وجہ سے تصاویر شامل ہونی رہ گئی ہیں، اگر کوئی صاحب انہیں شامل کردیں تو بہتر ہوگا، میرے مدونہ پر ٹارزن کے مضمون کا ربط یہ ہے: http://makki.urducoder.com/?p=392

تمام دوستوں کو عید مبارکWahab 16:44, 20 ستمبر 2009 (UTC)

  • میری طرف سے بھی تمام احباب کو عید کی مبارک باد۔--سید سلمان رضوی 17:10, 20 ستمبر 2009 (UTC)
    • تمام ویکی دوستوں کو “عید سعید“ مبارک۔ Ahmadnisar 19:15, 20 ستمبر 2009 (UTC)
    • میری طرف سے بھی تمام دوستوں کو عید الفطر کی مبارک باد۔ Shahab 19:31, 20 ستمبر 2009 (UTC)
    • میری جانب سے تمام ساتھیوں کو دلی عید مبارک! --سمرقندی 03:32, 21 ستمبر 2009 (UTC)

وثائق کی ترتیب

·==ہنوز دِلی دور است== ساتھیوں سے درخواست ہے کہ فیصلہ کریں ، یا تو اِدھر کریں یا اُدھر کریں ! مگر معاملے کو لٹکائیں نہیں۔ single کا قضیہ ابھی تک آپ حضرات کے فیصلے کا محتاج ہے۔ ابھی تو نا جانے کتنے الفاظ آئیں گے، ابھی تو ہم نے دس ہزار ہی مکمل کیئے ہیں، ابھی تو م ===Secondary headline===نزل کا دور دور تک نشاں نظر نہیں آتا، ابھی سے ایسی بے توجہی؟ ہنوز دِلی دور است۔ --سمرقندی 04:07, 22 ستمبر 2009 (UTC)

  • میرے خیال سے اسے انفرادی موسیقی ( أغنية منفردة ) یا سادہ طریقہ سے انفرادی گانے کہنا مناسب ہوگا جس سے اس کا معنوی مطلب بھی ظاہر ہوتا ہے۔ فارسی، عربی، ترکی، ہسپانوی زبانوں (دیگر بھی ہیں اگرچہ فرانسیسی و آلمانی میں سنگلز ہی ہے) میں جو ترجمہ کیا گیا ہے اس سے بھی یہی مطلب نکلتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کوئی تکنیکی اصطلاح نہیں اس لیے اسے سنگلز ہی کہنا درست نہیں بلکہ ترجمہ کرنا مناسب ہے جو معنوی ہو لفظی نہیں (جیسا کہ اس کے مضمون میں لکھا ہے ' ایک ایسے گیت کو کہتے ہیں جو کسی آئندہ آنے والے البم سے لیا گیا ہو اور اس البم کی تشہیر کیلیے انفرادی طور پر جاری کیا جائے۔ ')۔--سید سلمان رضوی 07:11, 22 ستمبر 2009 (UTC)
  • تائید --سمرقندی 08:32, 22 ستمبر 2009 (UTC)
  • تائید --Ubaidmughal 00:21, 27 ستمبر 2009 (UTC)

میرےخیال مین سنگلزکونمایندہ نغمہ‘نمایندہ گیت یا⅓يمایندہ موسیقی بھی کہ سکتے ہین عمیرندوي ·

  • عمیر صاحب، اچھی تجویز ہے۔ اگر آپ نے وکیپیڈیا پر صارف کھاتہ بنایا ہوا ہے، تو اپنے دستخط ضرور کر دیا کریں۔ دستخط کے لیے چار ~ ڈالنے ہوتے ہیں، اس طرح

--~~~~
--Urdutext 00:01, 28 اکتوبر 2009 (UTC)

Small request

Hello! I am a Polish wikipedian and I would like to ask you for writing a new article about former Polish President who won the Nobel Peace Prize in 1983 – Lech Wałęsa. I have looked for his article in your Wikipedia but without success. Polish Wikipedians will be grateful for your help. Thank you so much in advance! PS article in English you can find here. Best wishes from Poland, Patrol110 08:02, 22 ستمبر 2009 (UTC)


#REDIRECT Strike-through text شايدمی وہان تکنہین سکا جہان آپ نے تر میم کے ضوابط لکھے ہین عمیر ندوي==رنگ تبديلی== صفحۂ اول نے رنگ بدلا ہے۔ ٹھیک ہے یا پرانا والا ہی درست تھا؟ ساتھی چاہیں تو پرانا والا واپس کیا جاسکتا ہے جو کہ صفحۂ اول (نسخہ/محفوظ) پر محفوظ ہے۔ --سمرقندی 14:01, 30 ستمبر 2009 (UTC)

تعارفی صفحۂ اول=

صفحۂ اول کی یکسانیت مہینے دو مہینے میں ایک بار ختم کرنے کی خاطر سانچہ:اولرنگ-مدار کے رنگ باآسانی صرف اعداد درج کر کہ بدلنے والا ایک نسخہ صفحۂ اول (آزمائشی) تیار کیا ہے۔ ساتھیوں سے گذارش ہے کہ اس کے بارے میں رائے (اور ممکنہ اصلاح و درکار ترمیم) سے آگاہ فرمائیں۔ --سمرقندی 07:59, 3 اکتوبر 2009 (UTC)

زمرہ کتب

کتابوں کے لیے دو زمرے الگ بنے ہوئے ہیں۔ ایک زمرہ:کتب اور ایک زمرہ:کتابیں۔ انہیں ضم کرنے کی ضرورت ہے۔ مشورہ درکار ہے کہ زمرہ کتب رکھا جائے یا کتابیں؟--سید سلمان رضوی 19:15, 4 اکتوبر 2009 (UTC)

  • ویکیپیڈیا کی روایات کے مطابق تو کتب ہی مناسب لگتا ہے --سمرقندی 09:44, 5 اکتوبر 2009 (UTC)
  • تائید برائے کتب ! فہد احمد 10:41, 5 اکتوبر 2009 (UTC)
  • تائید کتب۔ حیدر 09:27, 10 اکتوبر 2009 (UTC)

ذمرہ کتپ مناسب رھے گا·عمیرندوی لکھنؤ

Meetup

I don't know how to write in Urdu, I'm just here to inform you guys that there is a Meetup in a Pakistani city is under planning at English WP. Check out it!

[1]

  • میرے خیال سے یہ ایک اہم خبر ہے؛ ابھی تک انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی اس بارے میں کوئی خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ ہم لوگوں کو چاہیۓ کہ اپنے مدونات پر بھی اس اجتماع کا اعلان کر دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اردو بولنے والے اس اجتماع سے باخبر ہو سکیں۔ --سمرقندی 00:26, 6 اکتوبر 2009 (UTC)

good idea, i didnt found any such meetup page at urdu WP. by the way, it would be gr8 , if all who wanna show interest come to English WP for expressing thier views cause there already some users active....

آداب محفل

کچھ آداب ہوا کرتے ہیں ہر محفل کے اور اس سے نابلد افراد کو اپنا رویہ دوسروں پر ٹھونسنے سے پرہیز کرنا چاہیۓ۔ یہ بات میں یہاں ویکیپیڈیا پر ہونے والی چند نا زیبا حرکات کے سلسلے میں کہہ رہا ہوں جو عقل رکھتے ہوں سمجھ جائیں گے اور امید ہے کہ مہذب طریقۂ کار کا مظاہرہ کریں گے۔ --سمرقندی 02:50, 19 اکتوبر 2009 (UTC)

منتخب مقالہ

منتخب مقالے کی تسلسل کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے۔ آپ صاحبان سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ دیا کریں۔

  • تجویز تو خوب ہے، مگر ان سب دھندوں کے لیے افرادی قوّت کی ضرورت ہوتی ہے جو دستیاب نہیں۔ --Urdutext 22:16, 23 اکتوبر 2009 (UTC)
  • نکاح کے مضمون میں متعہ کی کارستانی کی جانب سے اسی کے فرقے کا حوالہ موجود ہونے کے باوجود اس بات کا زکر حذف کردیا گیا کہ یہ آج کل صرف شیعوں میں رائج ہے . حوالے بھی سارے حذف کردیۓ گۓ. اب سارے نگہبان کہاں سوۓ ہوۓ ہیں ؟ اب وکی کی ‏‏‏غیرجانبداری کی کسی کو فکر نہیں ؟ نجانے رافضی کو اس بات سے کیوں شرم آتی ہے کہ آجکل اکیسوی صدی میں صرف اسی کا گروپ متعہ کو حلال کہتا ہے کرتا اور کرواتا بھی ہوگا. واللہ عالم بالصواب.
  • موصوف نے جس ویب سائٹ کا حوالہ دیا تھا وہاں میں نے دیکھا تو یہ بات نہیں لکھی ہوئی تھی اس لیے میں نے حذف کردیا، چونکہ حوالہ دیا ہوا ہے اس لیے وہاں وہی بات لکھی چھوڑی جو ان کے دیے گئے حوالے میں روئے خط موجود ہے۔دیگر یہ کہ حوالہ حذف نہیں کیا گیا بلکہ درست کیا گیا ہے اور ابھی بھی موجود ہے جسے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بات میں تو کسی کو شک نہیں کہ شیعہ متعہ کو حلال سمجھتے ہیں اس لیے اس کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔ یہ بات میں نے نکاح متعہ کے مضمون میں لکھ دی ہے۔ مضمون ترمیم کے لیے کھلے ہیں۔ اگر کسی نے کوئی اضافہ کرنا ہو تو آزاد ہے مگر اس کے ساتھ ویسے ہی حوالے دے جیسے میں نے ہر بات کے حوالے دیے ہیں اور کوئی بات اپنی طرف سے نہیں لکھی کیونکہ یہ ایک انتہائی اختلافی موضوع ہے۔ ایسے مضمون پر کچھ لوگ ناراض ہوتے ہیں کیونکہ یہ ان کے عام عقائد کے خلاف ہے۔ میرا فرض ہے کہ جو بات مجھے تاریخ کی کتابوں میں ملے میں ویسے ہی لکھوں۔ تمام حوالے قدیم کتابوں کے ہیں جن میں سے کوئی بھی کسی شیعہ کتاب کا نہیں۔ مگر یہ صاحب مسلسل مجھے رافضی پکارتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہاں صرف وہی بات لکھی جائے جو ان کے خیال کے مطابق درست ہو۔ میں دیگر ناظمین سے درخواست کروں گا کہ نکاح متعہ کے مضمون کو پڑھیں اور دیکھیں کہ کیا حوالے مناسب نہیں؟ اور کیا میں نے اپنی طرف سے کوئی بات لکھی ہے؟۔ اور ناظمین سے اور دوسرے سنجیدہ لکھنے والوں سے بھی درخواست ہے کہ مضمون پر نظر کریں اور اس میں حوالوں کے ساتھ اضافہ کریں تاکہ مجھ پر جانبداری کا الزام نہ لگے۔ میں نے کتابوں میں پڑھ کر تین قسم کے گروہوں کے نکاح متعہ کے بارے میں خیالات حوالوں کے ساتھ لکھے ہیں اور اپنی طرف سے کوئی بات نہیں لکھی۔ ایک دائرۃ المعارف میں عقائد سے قطع نظر تاریخی حوالوں کے ساتھ سب کچھ لکھا جاتا ہے چاہے اس سے لوگ ناراض ہوتے ہوں۔ دوسری بات جو قابل غور ہے کہ میں نے انہی مضامین کو چھیڑا ہے جن میں یہ صاحب اپنا نام استعمال کیے بغیر ایسی تبدیلیاں کرتے ہیں جو صرف ان کے فرقے کے عقائد کے مطابق ہوں اور وہ بھی بغیر کسی حوالے کے۔ اس کے علاوہ میں نے بے شمار دیگر مضامین لکھے ہیں جن سے کسی کو کوئی شکایت نہیں۔--سید سلمان رضوی 17:10, 24 اکتوبر 2009 (UTC)
  • اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان صاحب کے لکھے مضامین حوالہ جات کے ساتھ ہوتے ہیں۔ کچھ موضوعات ہی "متنازعہ" ہیں، اس لیے جو بھی لکھے گا اس پر کسی نہ کسی کے اعتراض کرنے کا احتمال موجود رہتا ہے۔ اعتراض کندگان کو چاہیے کہ وہ مضمون کے "تبادلہ خیال" میں اعتراض اٹھائیں۔ لکھنے والے (یا اس کے مبینہ فرقہ وغیرہ) کو گالی گلوچ کرنے کی بجائے مضمون کی عبارت کے ضمن میں نقطہ اُٹھائیں۔ کسی کو بلاوجہ بدنیت کہنا بدتہزیبی ہے، اور اعتراض کندگان کے موقف کو ہی نقصان پہنچاتی ہے۔ --Urdutext 01:29, 25 اکتوبر 2009 (UTC)
  • سیدھی سی بات ہے اور کئی دفعہ کہی ہے پر اکثر لوگ ہیں کہ سمجھ کے ہی نہیں دیتے؛ بھائی جی! آپ فوجدار ہیں یا انتہا پسند مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں بس اتنا خیال رکھیۓ کہ یہ ویکیپیڈیا آپ کی اسلام کی خدمت کی جگہ نہیں ہے۔ آپ اپنے مذہب کی خدمت کہیں اور جاکر فرمایۓ ویکیپیڈیا کو صرف دائرۃ المعارف کے طور پر تسلیم کیجیۓ۔ --سمرقندی 05:10, 25 اکتوبر 2009 (UTC)
  • میری تجویز ہے کہ وہ تمام مضامین جن میں شیعہ، سنی اختلاف ہے، خصوصاً وہ عنوانات جو پاکستان میں فرقہ واریت کا سبب بنتے رہے ہیں، انہیں نیم محفوظ کردیا جائے اور گمنام صارفین کو ان مضامین میں ترمیم سے روک دیا جائے۔ اور فوجدار یا انتہا پسند بھائی سے گذارش ہے کہ گالم گلوچ سے پرہیز کریں، یہاں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ --کاشف عقیل 15:55, 25 اکتوبر 2009 (UTC)
منتخب مقالے کی مسلسل تبدیلی کے حوالے سے رائے پر میری نظر آج پڑی ہے۔ تکنیکی ماہرین یہ بتا سکتے ہیں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ ہر ایک ہفتہ بعد مقالہ خود بخود تبدیل ہو جائے؟ اگر ایسا ممکن ہے تو میرے خیال میں یہ کرنا بہت زیادہ مناسب ہوگا۔ ابھی تو یہ دیکھا جا رہا ہے کہ مہینوں ایک ہی مقالہ صفحۂ اول پر موجود رہتا ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار برائے منتخب مقالہ میں بھی بہت سارے مضامین توجہ کے منتظر ہیں جبکہ منتخب مقالہ جات میں بھی کچھ مضامین پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ احباب رائے دیں تو میں کچھ مضامین کی نشاندہی کر دیتا ہوں فہد احمد 04:15, 10 نومبر 2009 (UTC)
  • وکیپیڈیا کے اپنے مصنع لطیف میں ایسی کسی سہولت سے تو میں واقف نہیں ہوں۔ کچھ پروگرامنگ کر کے ایسا کرنا ممکن ضرور ہے۔ بڑی تعداد میں سانچے بنا کر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ --کاشف عقیل 06:37, 10 نومبر 2009 (UTC)
  • کسی مقالہ کو منتخب کرنے سے پہلے اس پر تدوینی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں تو یہ حال ہے کہ ایک مقالہ پر پہلے مصنف کے بعد کم ہی کسی کو درستگی کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ --Urdutext 01:03, 18 نومبر 2009 (UTC)
  • بالکل درست کہا آپ نے urdutext پروگرامنگ سے صرف یہ کیا جاسکتا ہے کہ اگر ہم سب مل کر اچھے مقالہ جات کا ایک ذخیرہ تیار کر لیں تو خود بخود ان میں سے ایک ایک مقالہ مقرر کردہ اوقات کے مطابق صفحہ اول پر آتا جائے۔ لیکن منتخب مقالوں کے درجے تک پہلے مضامین کو پہنچانا ہوگا۔ --کاشف عقیل 02:38, 18 نومبر 2009 (UTC)

زمرہ:جغرافیہ

زمرہ:جغرافیہ میں بہت سارے تحصیلوں کے مضامین ربط ہیں۔ جبکہ مذکورہ مضامیں ان کے اضلاع اور ریاستوں کے زمروں میں درج ہوں تو بہتر رہے گا۔ صارفین اس بات کی طرف توجہ فرمائیں۔ اور ان تحصیلوں کو متعلقہ تحصیل، اضلاع میں منتقل کریں۔ Ahmadnisar 20:38, 24 اکتوبر 2009 (UTC)

  • جی یہ نکتہ پہلے بھی اُٹھایا جا چکا ہے کہ جڑ زمرہ کے بجائے زمرہِ درخت کے دور ترین پتے کا زمرہ دیا جائے۔ --Urdutext 01:33, 25 اکتوبر 2009 (UTC)

کاپی رايٹ تصاوير

جناب اردو ويکيپيديا پر کاپی رايٹ تصاوير کی بھر مار پڑی ہوئ ہے جس کی جلد اذ جلد صفائ کی ضرورت درکار ہے۔ مجھے اندازہ ہے کہ ہمارے پاس تصاويرکی بہت کمی ہے ليکن کاپی رايٹ تصاوير کا استعمال منع ہے۔ --ثاقب قیوم 17:57, 25 اکتوبر 2009 (UTC)

  • زیادہ تر تو کامنز سے ہی ہیں۔ کچھ fair-use کے تحت۔ بہت سی خود تخلیق شدہ ہیں۔ جو ان معیار پر پوری نہ اتریں ان پر حذف کا سانچہ لگا دیں۔--Urdutext 09:52, 26 اکتوبر 2009 (UTC)

ترجمہ الفاظ

السلام علیکم۔ احباب خصوصاً سمرقندی صاحب سے التماس ہے کہ مندرجہ ذیل الفاظ کے ترجمہ کے بارے میں تبادلہ خیال و رہنمائی فرمائیں۔

  • Arteriosclerosis صلابتِ شریان (مصدر)
    • ماخوذات: arteriosclerotic = متصلِّب شریان (صفت) / تصلبِ شریان (فعل)
  • Arteriolosclerosis صلابت شریانِ خورد
    • arteriole یعنی شرین (جمع شرینات) سے بنا ہے اس لیۓ arteriolosclerosis کے لیۓ صلابتِ شرین ، مناسب معلوم ہوتا ہے۔
      • Arteriolosclerosis is a form of arteriosclerosis affecting the small arteries and arterioles۔ چونکہ اس کا تعلق چھوٹی شریانوں سے ہے اس لیے شریان خودر لکھا تھا کیا یہ زیادہ مناسب نہیں؟
  • Atherosclerosis صلابت شریان نسیجی
    • atheroma سے بنا ہے جس کے معنی شریانوں کی دیواروں میں جمع (یا پیدا) ہوجانے والی چربی کے ہوتے ہیں؛ چونکہ جراحی پر یہ پسے ہوئے گندم کا دلیا (یا حلوہ) کی مانند نظر آتی ہے اس لیۓ طب کی عربی کتب میں اسے عصیدہ کہا جاتا ہے، عصیدہ کے معنی حلوہ کے ہوتے ہیں عَصِيدَة (اگر نا ملے تو عَصِيدَة نقل و چسپاں کیجیے)۔ اردو میں یہی اس لیۓ مناسب لگتا ہے کہ دلیا / حلوہ وغیرہ کے الفاظ براہ راست غذا کے تصور سے منسلک کر دیتے ہیں۔ لہذا امراضیات میں لفظ ایسا مناسب ہوگا کہ جو مفہوم تو حلوہ یا دلیا کا ہی رکھتا ہو پر ادا کرنے میں غذا کا تصور نا لائے۔
    • atherosclerosis = صلابتِ عصیدہ
    • atherosclerotic = تصلبِ عصیدہ (صلابت عصیدی)
  • Arteriosclerosis obliterans (رائے درکار ہے)
    • obliterans اصل میں شریان کی اندرونی دیواروں پر ضرب (ٹوٹ پھوٹ / رگڑ کر مٹا دینے) کے معنوں میں ہے جس سے شریان کا راستہ بند ہو جاتا ہو یعنی یوں کہہ لیں کہ obliterated کے معنوں میں لاطینی ہے جس کے معنی مٹا دینے یا محو کر دینے کے آتے ہیں اس لیۓ arteriosclerosis obliterans صلابتِ شریان دلک (جمع؛ صلابتِ شراین دلک) ، کا لفظ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ یہاں دلک کے بجائے محو اور مسد کے الفاظ بھی لائے جاسکتے ہیں لیکن محو کچھ مبہم ہے اور مسد ذرا مشکل ہو جائے گا جبکہ دلک اردو لغات میں ان ہی معنوں میں پایا جاتا ہے دیکھیۓ دلک کا اردو میں اندراج۔
    • atherosclerosis obliterans = صلابت عصیدی دلک
  • Medial calcific sclerosis (رائے درکار ہے)
    • ایسی صلابت شریانی ہوتی ہے کہ جس میں شریان کی تین پرتی دیوار میں سے درمیانی (medial = وسطانی) دیوار متاثر ہو اسی لیۓ اس کے نام میں medial لگایا جاتا ہے اور چونکہ اس صلابت میں calcium کے سالمات بھی ملوث ہوتے ہیں اس لیۓ اس قسم کی sclerosis کو calcific یعنی مکلس کہا جاتا ہے مکلس کا اردو اندراج دیکھیۓ۔
    • medial calcific sclerosis = صلابتِ مکلس وسطانی


۔--سید سلمان رضوی 11:06, 26 اکتوبر 2009 (UTC)

نئے صارفین کے لیے خود کار پیغام

تکنیکی ماہرین سے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی ایسا طریقہ موجود ہے جس سے کسی بھی نئے آنے والے صارف کو خود کار انداز میں یہ پیغام چلا جائے۔ فہد احمد 10:58, 27 اکتوبر 2009 (UTC)

  • اس کا ایک ممکنہ طریقہ یہ ہے کہ روبہ سے یہ کام کروایا جائے۔ --کاشف عقیل 14:51, 27 اکتوبر 2009 (UTC)
تو اس پر کچھ کیجیے حضور۔ امید ہے یہ نئے اراکین پر اچھا اثر ڈالے گا۔ فہد احمد 09:25, 30 اکتوبر 2009 (UTC)
ٹھیک ہے فہد بھائی، روبہ کا اگلا ہدف یہ مقرر ہوا۔ --کاشف عقیل 16:36, 30 اکتوبر 2009 (UTC)
بہت شکریہ کاشف بھائی! فہد احمد 04:28, 2 نومبر 2009 (UTC)

روبہ تیار ہے

روبہ میں نئے صارفین کے تبادلہ خیال صفحہ پر {{صارف جدید}} کا سانچہ ڈالنے کی صلاحیت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں روبہ نے 1 جون 2009 کے بعد آنے والے تمام صارفین، جنھیں اب تک خوش آمدید نہیں کہا گیا تھا، کے لیے خوش آمدید کا پیغام چھوڑ دیا ہے۔ فی‌الحال روبہ مندرجہ ذیل قوانین کا خیال رکھتا ہے۔

  1. صرف ان صارفین کے صفحہ پر {{صارف جدید}} لگاتا ہے جن کا تبادلہ خیال صفحہ اب تک شروع نہیں کیا گیا۔
  2. وہ صارفین جن کے تبادلہ خیال صفحات موجود ہیں، تو خواہ ان صفحات پر {{صارف جدید}} موجود ہو یا نہ ہو، روبہ انھیں ترمیم نہیں کرتا۔
  3. وقت کی کمی کے باعث فی‌الحال روبہ سے یہ کام ہفتہ میں ایک بار کروانے کا ارادہ ہے۔ غلطی کے احتمال کے باعث اسے تاحال مکمل طور پر خودمختار نہیں کیا جاسکتا۔

مزید دیکھیں:

--کاشف عقیل 21:32, 7 نومبر 2009 (UTC)

نئے صارفین کے لیے پیغام

نئے صارفین کو اب خودکار طریقے سے پیغام دیا جارہا ہے لیکن یہ پیغام صرف اردو میں ہے۔ پیغام کے لیے اس وقت {{صارف جدید}} استعمال ہورہا ہے۔ میری رائے میں پیغام اردو اور انگریزی دونوں میں ہونا چاہیے، چاہے انگریزی کا پیغام مختصر ہی ہو۔ اس سے کم از کم اردو سے ناواقف صارفین کو یہ پتہ چل جائے گا کہ یہ ایک خوش آمدید کا پیغام ہے۔ --کاشف عقیل 19:31, 9 نومبر 2009 (UTC)

  • کاشف بھائی کی تجویز کے مطابق ، صارف جدید ، میں انگریزی عبارت کا اضافہ کر دیا ہے؛ دیگر ساتھی ایک نظر دیکھ لیں اور کوئی اصلاح درکار ہو تو درست کر دیجیۓ۔ --سمرقندی 01:26, 10 نومبر 2009 (UTC)

فانٹس

٭ کيا یہ ممکن ہے کہ اردو ويکيپيديا کے فانٹس تبديل کرکے مصری يا [پنجابی http://pnb.wikipedia.org] ويکيپيديا سے ملتے جلتے فانٹس کا انتحاب کيا جاۓ؟ثاقب قیوم 15:31, 27 اکتوبر 2009 (UTC)

  • میرے خیال میں تو موجودہ فانٹ بہتر ہے۔ یہ بھی کافی غور و فکر اور تبدیلیوں کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔--سید سلمان رضوی 16:37, 27 اکتوبر 2009 (UTC)
  • وکیپیڈیا پر صارفین اپنی مرضی کا فونٹ لاگو کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر "علوی نستعلیق" بہت پسند کیا جاتا ہے۔ متعین فونٹ بارے بہت بحث ہو چکی ہے، تبدیلی پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔--Urdutext 23:58, 27 اکتوبر 2009 (UTC)
  • علوی نستعلیق کافی مستحکم اور بہتر فانٹ ہے، میں خود بھی یہی استعمال کر رہا ہوں۔ --عمر احمد بنگش 19:48, 25 جنوری 2010 (UTC)

پھر ہمیں وہابی نا کہنا پیارو

ساتھیو! خواجہ صاحب کی نگری میں بھی نظر ڈال لو؛ کیا اس قسم کے مواد کو جس کو مضمون میں حذف کیا جاچکا ہو تو اسے اپنے صفحہ پر رکھنے کا کوئی منطقی جواز بنتا ہے؟ کیا اس طرح متنازع مواد تمام اقسام کی چھان بین سے مبرا و مفرور ہو کر دھڑلے سے اسی دائرۃ المعارف پر نہیں رکھا ہوا؟ صفحہ صارف پر ہونے کی وجہ سے نا تو اس کے متنازع نکات پر بحث کی جاسکتی ہے نا ہی کوئی بہتری۔ خواجہ صاحب نے خود ہی (ایسا نا کرنے کا انتباہ نظر انداز کرتے ہوئے) حذف کا سانچہ بھی نکال باہر کر دیا۔ یہ سب کیا ہے؟ مجھے آج کل کسی بحث میں الجھنے کا وقت نہیں مل رہا اس لیۓ ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اس جانب توجہ فرمائیں۔ میری نظر میں اس اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور میری نظر میں ایسا کرنے کا صارف کے پاس کوئی منطقی جواز ہے نا حق ؛ اگر کسی ساتھی کے ذہن میں کچھ محفوظات ہوں تو آگاہ فرمایئے۔ میں نے اس کو انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے حذف کر کے صفحۂ صارف محفوظ کر دیا تو پھر ہمیں وہابی نا کہنا۔ --سمرقندی 08:18, 4 نومبر 2009 (UTC)

    • کسی کے صفحہ صارف پر کوئی متنازعہ مواد ہونے سے دائرۃ المعارف پر کوئی الزام نہیں آتا. نا ہی کسی صارف کو اپنے صفحہ صارف پر جانبداری یا غیرجانبداری کی سند درکار ہوتی ہے. ہال کسی کے نہاں خانہ دل میں اس کو حذف کرنے کی خواہش مچل رہی ہو تو دوسری بات ہے. رہ گئ اجازت تو ظاہر ہے "تھانیدار" سے کو‏ئی شریف آدمی تو الجھنے سے رہا.
  • صفحۂ صارف پر کچھ بھی رکھا جاسکتا ہے ؟ سبحان اللہ !! اگر کوئی صارف اپنے صفحۂ صارف پر انگریزی ویکی سے کوئی ناشائستہ تو پھر کیا خیال ہے ؟ اگر کسی نے اس کو مہذب زبان کے انداز اور علمی مضمون میں لکھنے کے بجائے اسی طرح شاندار تصاویر کے ساتھ اپنے صفحۂ صارف پر لگایا تو خاکسار معاملہ دیوان عام تک لانے کا انتظار کرنے کے بجائے نا صرف یہ کہ مضمون فوری حذف کرنے کی جسارت کردے گا بلکہ اس صارف پر پابندی بھی عائد ہوگی؛ پھر آپ چاہیں تو ویکیمیڈیا پر چلے جائیں۔ --سمرقندی 08:34, 4 نومبر 2009 (UTC)
  • سجانے کی خواہش معلوم ہوتی ہے جب ہی اس کا لنک سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ اس انگریزی مضمون کی تصاویر پر اعتراض ہے تو حذف کیوں نہیں فرمادیا گیا ؟ کیا انگریزی وکی کے حذف کے انگور کھٹے ہیں ؟ کرزئی حکومت صرف اردو کے صدارتی محل کی چاردیواری تک محدود ہے ؟ بات چل رہی ہے متنازع مضمون کی جو مذہبی یا فرقہ ورانہ گفتگو تک محدود ہے اور جناب مثال کے لۓ جو مواد لاۓ ہیں وہ ان کے انداز فکر کی بہترین عکاسی کرتا ہے کہ وکی کی رکھوالی پر کون متعین ہے .
  • آپ تو پھڑک گئے بھیا جی! کہنا تو نہیں چاہتا پر کہے بن نہیں بنتی ؛ کنویں کے مینڈک کو آسمان بھی چونّی کے برابر نظر آتا ہے۔ --سمرقندی 09:12, 4 نومبر 2009 (UTC)
  • اس کا مطلب یہ ہوا کہ محترم آپ کو ناصرف ناخن مل گۓ ہیں بلکہ ناریل بھی ہاتھ لگ گیا ہے.
  • عجیب بات ہے کہ یہ صاحب جو بغیر نام کے گفتگو فرماتے ہیں۔ کہیں تکفیری لوگوں کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں اور یہاں ان کے مخالفین کی۔ (یا شاید انہوں نے یہ صفحہ صارف پڑھا ہی نہیں۔) اس سے تو ثابت ہوتا ہے کہ یہ صاحب صرف لڑائی جھگڑا فرمانا چاہتے ہیں جیسے کوئی سکھ یا ہندو مسلمان بن کر مسلمانوں کے گروہوں میں فساد ڈال رہا ہو (بغیر نام کے ہیں اس لیے پتہ نہیں)۔ باقی میرے خیال میں صفحہ صارف پر صارف کچھ بھی رکھے اس کا شوق ہے اگر وہ فضول مواد سے اپنا صفحہ ضائع کرنا چاہتا ہے۔ مگر عقلِ سلیم کا تقاضا ہے کہ اس قسم کا مواد صفحہ صارف پر نہ رکھا جائے۔ خواجہ صاحب سے التماس ہے کہ خود ہی اس کو ہٹا لیں۔ اس بارے میں اپنی ویب سائٹ کسی مفت جگہ پر بنا لیں (میں رہنمائی کر سکتا ہوں) اور مضمون میں کسی خیال کے حوالے کے طور پر اپنی ویب سائٹ دے سکتے ہیں۔ شروع میں سب جذباتی ہوتے ہیں بشمول خواجہ صاحب اور بے نام صاحب کے۔ مگر بعد میں یہی افراد ہمارا اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں تاکہ وہ وکی پر مل کر اردو کی خدمت کریں۔--اردو دوست 09:56, 4 نومبر 2009 (UTC)
  • میں وہ ربط نکال رہا ہوں جو اوپر ان گمنام بھائی جی کو اصل صورت سے آگاہ کرنے کی خاطر دیا گیا تھا لیکن چونکہ اس دائرۃ المعارف کے ربط پر کوئی نابالغ بھی جاسکتا ہے جس کی ذمہ داری ہمیں اردو ویکی کو نہیں دینا چاہیۓ۔ رہی بات خواجہ صاحب کی تو یقین جانیۓ کہ میرا اعتراض محض اس بات پر ہے کہ ان کے صفحے پر تمام مواد صفحۂ صارف کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ صفحۂ صارف پر بھی مواد رکھنے کی کچھ پابندیاں ہیں جن پر ہر کسی کو عمل کرنا چاہیۓ؛ خواجہ صاحب کے صفحے پر موجود مواد اگر کسی مضمون کا حصہ بننے کے قابل ہے تو اس کو اس کو متعلقہ صفحے پر منتقل کیا جانا چاہیۓ اور اگر صفحہ نا ہو تو نیا صفحہ بنایا جاسکتا ہے؛ تاکہ اس کے متنازعہ پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔ اس طرح صفحہ صارف پر متنازع مواد رکھنا نا صرف ویکیپیڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ دیگر ساتھیوں کو دھوکہ دینے کے برابر آتا ہے۔ اس صفحے پر صفحۂ صارف پر کیا رکھا جاسکتا ہے اور کیا نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 10:33, 4 نومبر 2009 (UTC)
  • سمرقندی صاحب کی بات درست ہے۔ وکیپیڈیا کے اس بارے بھی قواعد و ضوابط ہیں۔ البتہ اس پر سختی سے عملدرآمد اس لیے نہیں کیا جاتا کیونکہ گوکل ان صفحات کو index نہیں کرتا۔ اردو دوست صاحب کی تجویز مناسب ہے کہ وہ خواجہ صاحب کی اس مواد کو کسی ذاتی موقع پر منتقل کرنے میں مدد کر دیں، تو مواد یہاں سے خارج کر دیا جائے۔ --Urdutext 11:00, 4 نومبر 2009 (UTC)
  • اردو دوست صاحب کو یہ غلط فہمی ہوگئ شاید مالکی والے صفحے سے . میں اس سے برائت کا اعلان کرتا ہوں کہ میرا اس صفحے میں کی جانے والی ترمیم سے کوئی واسطہ نہیں اور نا ہی میں ایسا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ہاں جناب سمرقندی سے نوک جھونک ضرور چلتی رہتی ہے. بخدا میں نہ صرف ان کا بلکہ وکی کے تمام منتظمین کی اردو کے لۓ خدمات کا دل سے متعرف ہوں بس کچھ جگہوں پر میرا اختلاف ضرور ہوتا ہے جس کو دوسرا رنگ دے دیا جاتا ہے . یہی وجہ ہے کہ اب میری زیادہ تر بحث مضامین میں براہ راست تبدیلی کے بجا‎‎ۓ اس کے تبادلہ خیال یا دیوان عام تک محدود رہنے لگی ہے. اس پر بھی بس نہ کیا گيا میرے زیر نظر مضامین کی اکثریت کو "محفوظ" کرکے معذرت کے ساتھ " شجر ممنوعہ" کردیا گیا ہے جس میں صرف داخل نوشتہ ہوکر ہی ترمیم کی جاسکتی ہے جس کی طرف اب میلان نہیں رہا . ویسے بھی اب میرا براہ راست تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں اپنی بات تبادلہ خیال پر عرض کردیتا ہوں کہ وہ قاری تک ضرور پہنچ جا‎‎ۓ. ایک بات واضح کردوں کا میں نا تو تکفیروں کی حمایت کرتا ہوں اور نہ ہی ان کے مخالفین کی. میرا کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ صفحہ صارف پر موجود مواد کی زمہ داری دائرۃ المعارف پر ہرگز عائد نہیں ہوتی یہ صرف صارف کی زاتی راۓ ہوتی ہے جس سے متفق ہونا دائرۃ المعارف کے لۓ ضروری نہیں ہوتا. خواجہ صاحب کے صفحہ صارف کے مندرجات پر میں کو‏ئی تبصرہ نہیں کروں گا صرف اتنا کہوں گا کہ ہر وکی صارف کو اپنے اظہار را‎ۓ کا حق ضرور حاصل ہے.
  • میں نے دیکھا ہے کہ چند صارفین "ہوشیاری" دکھا رہے ہیں۔ ایک جناب نے اپنے اوپر مضمون لکھا اور IP کے ذریعے تین پیغامات اس مضمون کے صفحۂ تبادلۂ خیال پر دے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ لوگ ان کی "مشہور" شخصیت کے لیے مرے جا رہے ہیں۔ اس طرح انتظامیہ کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، شاید تکنیکی کمزوری انہیں لے ڈوبے گی۔ میں اس صارف پر بھی پابندی کی تجویز دوں گا۔ اس کے علاوہ یہ خواجہ صاحب بھی اسی طرح کی چالاکیاں کر رہے ہیں۔ ان کے صفحۂ صارف کو فوری طور پر حذف کر دیا جائے۔ اگر وہ بارہا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان پر پابندی عائد کی جائے۔ ایک ایسے موقع پر جب اردو وکیپیڈیا شاہراہ ترقی پر تیزی سے گامزن ہے اس طرح کے صارفین اور اقدامات کاموں میں رکاوٹ ڈال کر اردو کی ترقی میں رخنہ ڈال رہے ہیں جنہيں ہر گز برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔ فہد احمد 11:13, 4 نومبر 2009 (UTC)
  • مجھ سمیت صاحبان نے جیسے اوپر کی بحث میں 10KB اضافہ کیا وہاں میں نے طفل کے موضوع پر 10KB مضمون تحریر کردیا۔ جو میں نے وکیپیڈیا کے ضروری مضامین کی فہرست میں سے دیکھا۔ اس طرف بھی نظر کرم کریں برادران۔--اردو دوست 12:12, 4 نومبر 2009 (UTC)
  • بہت اچھی جانب توجہ دلائی ہے اردو دوست صاحب، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انتظامی معاملات بھی دیکھنا ہوتے ہیں۔ ہمارا بھی بہت دل چاہتا ہے کہ صرف اور صرف مضامین لکھیں اور باقی بکھیڑوں میں نہ پڑیں لیکن ہمیں زبردستی گھسیٹا جاتا ہے، تو پھر توجہ کرنا ہی پڑتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ لازمی مضامین کی فہرست پر توجہ دے رہے ہیں۔ آپ کا طفل والا مضمون بہت اچھا ہے۔ اللہ مزید لکھنے کی ہمت دے۔ آمین فہد احمد 12:19, 4 نومبر 2009 (UTC)

یک ہزار لازمی مضامین اور مضامین کی تعداد۔

لازمی مضامین پر توجہ کی ضرورت ہے۔ میں وقتاً فوقتاً لکھتا رہوں گا۔ مگر مضامین کی تعداد دوسری زبانوں بالخصوص ہندی کی نسبت بہت کم ہے۔ اسے بھی بڑھانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تجاویز درکار ہیں کہ مضامین کی تعداد کیسے بڑھائی جائے۔ مضمون کا حجم مناسب رکھنے کے سلسلے میں اہم باتیں یہ ہیں:

  • 10 کلو بائٹ کے مضامین لکھنے کی کوشش کی جائے۔ اگر ممکن نہ ہو تو شروع میں کم از کم 2 کلو بائٹ ہونا بہتر ہے۔ خالی مضامین سے اردو وکی کی بدنامی ہوگی
  • صرف دوسری زبانوں کے ربط رکھنے سے مضمون پر ایک کلو بائٹ کا فرق پڑتا ہے۔ اس لیے روبہ کا انتظار نہ کیا جائے اور خود ہی یہ کام کرلیا جائے۔ انگریزی زبان میں اگر ممکن ہو تو اردو کا ربط لگا دیں۔
  • ہر مضمون کی کچھ سرخیاں اور ان میں مواد رکھنے سے حجم پر مثبت فرق پڑتا ہے یہ ہیں
    • متعلقہ مضامین
    • بیرونی روابط (متعلقہ روابط رکھیں)
    • حوالہ جات
  • تصویر رکھنے سے تصویر کا حجم مضمون کے حجم میں شامل نہیں ہوتا مگر مضمون کی شکل بہتر ہو جاتی ہے۔
  • مضمون میں گوشوارے وغیرہ (Tables) رکھنے سے حجم پر مثبت فرق پڑتا ہے
  • مضمون میں بین الوکی روابط رکھے جائیں

ایک اور بات جو میں دیوانِ عام میں پیش کرنا چاہوں گا وہ یہ ہے کہ آج میں نے حوالہ جات کی جگہ لفظ مآخذ کا استعمال دیکھا ہے۔ (119.153.77.64 والے صاحب نے حضرت ھود علیہ السلام میں اور اردو دوست نے طفل نامی مضمون میں)۔ مجھے یہ لفظ حوالہ جات سے بہتر محسوس ہوتا ہے۔ حوالوں کے لیے حوالہ جات کی جگہ لفظ مآخذ کو رائج کرنے کے سلسلے میں احباب کا کیا خیال ہے؟۔--سید سلمان رضوی 15:59, 4 نومبر 2009 (UTC)

نقشے

مختلف شہروں کے نقشے جو انگریزی وکیپیڈیا کے شہر دکھاتے ہیں۔ ان پر ایک ہی سادہ نقشہ پر کسی Push_pin کے ذریعے سرخ نقطہ لگایا جاتا ہے جو ہر شہر کے لیے مطلوبہ جگہ پر خود بخود لگ جاتا ہے۔ کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور اسے ہم اردو دائرۃ المعارف پر کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر دیکھیں یہاں پر موجود نقشے میں باکو کی جگہ سرخ دائرہ ہے جو اصل میں نقشے کا حصہ نہیں۔--سید سلمان رضوی 10:14, 9 نومبر 2009 (UTC)

تفصیل تو میں نے نہیں دیکھی کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، مگر اگر وہی سانچہ استعمال کیا جائے تو اردو وکیپیڈیا پر بھی کام کرتا ہے، مثلاً راولپنڈی کےمضمون میں دیکھیں۔--Urdutext 10:37, 9 نومبر 2009 (UTC)
  • جی درست ہے۔ شکریہ۔ مگر میں کوشش کرتا ہوں کہ اسے اردو کے سانچوں میں لانے کی کوئی سبیل ہو جائے۔--سید سلمان رضوی 11:15, 9 نومبر 2009 (UTC)

ضروری مقالات

  • الحمد للہ ضروری مقالات کی فہرست میں جغرافیہ کے تمام مقالہ جات مکمل ہو گئے ہیں۔ اب ان میں صرف ممالک پر مضامین کو مناسب حد تک اضافہ کرنا باقی ہے، جسے ہم کسی اور وقت کے لیے ایک مشترکہ منصوبے کے لیے چھوڑ رکھتے ہیں۔ اب میری دوسری توجہ تاریخ اور شخصیات کے باقی رہ جانے والے مضامین پر ہوگی۔ دیگر احباب بھی اس فہرست کی جلد از جلد تکمیل میں کچھ ہاتھ بٹائیں۔ علاوہ ازیں بہت سارے مضامین اردو میں موجود ہیں، فہرست میں ترمیم کر کے ان کی نشاندہی کر دیں۔ فہد احمد 12:51, 12 نومبر 2009 (UTC)

زمرے

احباب کو سلام۔ اردو وکیپیڈیا پر زمروں کی حالت کچھ اچھی نہیں اور ایک کھچڑی سی پکی ہوئی ہے۔ آج میں نے کافی وقت لگا کر پاکستان سے متعلق زمروں (زمرہ:پاکستان) کو درست کیا ہے۔ ابھی اندرونی درجوں میں کچھ تبدیلیاں باقی ہیں مگر اوپر کے درجوں میں اب صورتحال کافی بہتر ہے۔ منتظمین سے گذارش ہے کہ نئے مضامین پر نظر رکھیں تاکہ وہ درست زمرے میں رہیں۔ زمرہ:پاکستان میں اوپر کے درجے پر کوئی مضمون نہ رکھا جائے۔ اب میرا اور فہد بھائی کا ارادہ پاکستان کے شہروں پر کام کا ہے جس کے بعد انشاءاللہ دیگر زمرے درست کرنے کی کوشش کروں گا۔ احباب سے گذارش ہے کہ ان کی نشاندہی کریں۔ والسلام۔--سید سلمان رضوی 21:08, 13 نومبر 2009 (UTC)

Template:Convert

انگریزی وکیپیڈیا پر Template:Convert بڑی تعداد میں ذیلی سانچے استعمال کرتا ہے۔ اس کے ذیلی سانچوں کی کل تعداد 3055 ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر بھی یہ سانچہ کہیں کہیں استعمال ہوا ہے اور اس کے لیے کچھ ذیلی سانچوں کو انگریزی سے نقل کیا گیا ہے۔ ان کی تعداد صرف 22 ہے۔ زیادہ تر ذیلی سانچے موجود نہ ہونے کا باعث یہ سانچہ بسا اوقات ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ اس کے تمام ذیلی سانچوں کو بذریعہ روبہ اردو پر لے آئوں تاکہ یہ مسئلہ ختم ہو۔ اگر کسی نے ان ذیلی سانچوں میں کوئی ایسی ترامیم کر رکھی ہیں جن کے باعث مجھے خودکار طریقہ سے انہیں Update نہیں کرنا چاہیے، تو برائے مہربانی مجھے بتا دیں۔ اگر کسی کے ذہن میں خودکار درآمد نہ کرنے کی اور کوئی وجہ ہو تو وہ بھی بتا دیں۔

--کاشف عقیل 00:45, 15 نومبر 2009 (UTC)

  • میرے علم کے مطابق کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ --Urdutext 01:13, 15 نومبر 2009 (UTC)
  • روبہ نے 3,000 سانچوں کی درآمد کا کام شروع کردیا ہے۔ دیکھیں: کاشف روبہ کی شراکت۔ ہر سانچہ درآمد کرنے کا بعد روبہ 10 سیکنڈ کا وقفہ کرے گا تاکہ رفتار سست رہے اور غلطی کی صورت میں اسے روکا جا سکے۔ اگر کسی ساتھی کو روبہ غلطی کرتا ہوا نظر آئے تو فوری طور پر صارف:کاشف_روبہ کا کھاتہ معطل کر دیں تاکہ یہ رک جائے۔ --کاشف عقیل 04:40, 15 نومبر 2009 (UTC)

تصاویر

کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ فوٹوشاپ کی psd تصویر کو svg کسی طرح بنایا جاسکتا ہے مثلاً کوئی پلگ ان (فوٹو شاپ سے ہی۔ یعنی الیسٹریٹر کے بغیر)؟--سید سلمان رضوی 15:16, 16 نومبر 2009 (UTC)

  • psd is pixel based, so likely won't convert to svg. Inkscape can be used for vector based graphics

--Urdutext 10:47, 17 نومبر 2009 (UTC)

عجیب صورتحال

ویکیپیڈیا پر ایک عجیب صورتحال پیدا ہوتی جارہی ہے؛ متفقہ معاونتی صفحات کو نظر انداز کر کے کی جانے والی من مانیوں پر تمام منتظم خاموش رہتے ہیں اور میں حرکت میں آؤں تو ایک ہنگامہ بپا کر دیا جاتا ہے! جب القابات سے متعلق ایک متفقہ حکمت عملی تیار ہوگئی ہے تو اس سے انحراف کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ اگر منتظمین میں سے کسی ایک کو یا متعدد کو اس متفقہ حکمت عملی پر اعتراض ہے تو ہدایات برائے تحریر پر کے تبادلۂ خیال پر بیان کیوں نہیں کرتے؟ اور اگر ہدایات برائے تحریر پر اتفاق ہے تو پھر اس سے انحراف کو کیوں نہیں روکتے؟ مسئلہ کیا ہے بھائی آپ لوگوں کے ساتھ؟؟ اس ویکیپیڈیا پر تو مذہبی جنونیوں نے ایسا دھاوا بولا ہوا ہے کہ کسی اور علمی کام کو کرنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیتے ، سارا زور اپنی بدنیتیوں کا یہیں نکال رہے ہیں۔ ہزار سال سے بے شرم قرآن اور سنت کو فلسفے میں ملیامیٹ کر کے ایک دوسرے کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں اور اس ویکیپیڈیا پر آکر خود کو بہت بڑا مجتہد سمجھنے لگے ہیں۔ جو ٹھوڑا بہت وقت ہاتھ آتا ہے وہ کسی علمی تحریر کے بجائے ان احمقوں کی حماقتیں درست کرنے میں گذر جاتا ہے۔ --سمرقندی 00:50, 18 نومبر 2009 (UTC)

سمرقندی صاحب، آپ کا تجزیہ درست ہے۔ معاونتی صفحات پر اختلاف نہیں، بس اس طرح کے تصیحی کاموں میں پڑ کر وقت بہت ضائع ہوتا ہے، اسی لیے اکثر منتظمین ان موضوعات کو دیکھنے سے گریز کرنے لگے ہیں۔ --Urdutext 01:00, 18 نومبر 2009 (UTC)
  • urdutext کی تائید۔ یہ مخصوص لوگ وکیپیڈیا پر صرف ہمارا وقت برباد کرنے آتے ہیں۔ ویسے میں کبھی کبھی ان چیزوں کو دیکھ کر بھی صرف اس امید پر نظر انداز کرتا ہوں کہ شاید مصنف صاحب اس فضولیات کے علاوہ کوئی تعمیری کام بھی کریں اس لیے ابھی روک ٹوک نہ کی جائے۔ اگرچہ کہ یہ امید اب تک درست ثابت تو نہیں ہوئی، لیکن میں امید کا دامن چھوڑنا نہیں چاہتا۔ جانے پہچانے اور پرانے احمقوں کی داخل کردہ فضولیات میرے خیال میں صاف کر دینی چاہیے، بغیر انتباہ کے۔ --کاشف عقیل 02:48, 18 نومبر 2009 (UTC)
  • اس پر بڑا وقت ضائع ہوتا ہے۔ البتہ جو نئے مضامین بنیں ان پر نظر رکھنا چاہئیے۔--سید سلمان رضوی 10:14, 18 نومبر 2009 (UTC)

How can i upload my articles and photos to urdu wikipedia?

Dear Editor Rahmat

  • you can't, it is not allowed.--Urdutext 10:49, 18 نومبر 2009 (UTC)

نقشوں اور تصویروں کا استعمال

یہاں ساتھی بڑی محنت سے تصاویر اور نقشے بنا رہے ہیں۔ جن تصاویر یا نقشوں میں کوئی اردو عبارت موجود نہ ہو، انہیں اردو وکیپیڈیا پر زبر اثقال کرنے کی بجائے کامنز پر زبر اثقال کریں تاکہ دوسرے وکیپیڈیا بھی ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اسی طرح تصویریں بھی اردو وکیپیڈیا پر زبر اثقال کرنے کی بجائے کامنز پر کرنے کی کوشش کریں۔ خاص طور پر وہ تصویریں جو انگریزی پر موجود ہیں لیکن کامنز پر نہیں ہیں۔ اگر ان تصاویر کا اجازہ عوامی ہے (کامنز Fair Use کی اجازت نہیں دیتا) تو ان کی درست جگہ کامنز ہے، نہ کہ اردو وکیپیڈیا۔ کامنز پر رکھنے سے دوسرے لوگوں کو استعمال میں بھی آسانی ہوگی اور تصاویر کے اجازہ کے مسائل بھی کم ہونگے کیونکہ ہمیں دوسرے لوگوں کی مدد حاصل ہو جائے گی

--کاشف عقیل 15:06, 20 نومبر 2009 (UTC)

  • السلام علیکم۔ میں اپنا یوزر نیم :Think good do good کو sedami سے بدل دینا چاہتاہوں ۔اس کے لیے مجھے کیا کرنا پڑھےگا؟ رہنمائی کیجئیے! مہربانی ہوگی۔--سیڑمی 09:58, 22 نومبر 2009 (UTC)

عید مبارک

تمام احباب کو میری طرف سے دلی عید مبارک اس موقع پر دعا ہے کہ مظلوم مسلمانوں کو دہشت گردوں اور سامراجی قوتوں دونوں کی دہشت گردی سے نجات ملے۔ آمین۔--سید سلمان رضوی 09:44, 27 نومبر 2009 (UTC)

تمام مسلمانوں کو دلی عید مبارک ۔ اللہ پوری امت مسلمہ کو بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ آستین کے سانپوں اور ان کے سرپرست کافروں کے شر سے بھی محفوظ فرمادے۔آمین

سب دوستوں کو عید مبارک۔ اللہ مسلمانوں کو مذہب کے نام پر قتل و غارت کرنے والے آستین کے سانپوں اور ان کے پالنے والے بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔--حقیقت پسند سالار 14:08, 27 نومبر 2009 (UTC)


میری طرف سے بھی اردو واِئکی پیڈیا کے تمام دوستوں کو دلی عید مبارک--Shahab 20:07, 27 نومبر 2009 (UTC)

AWB

احباب کو سلام حال ہی میں میں نے آٹو وکی براؤزر کو استعمال کیا ہے جس سے وقت کی بچت کے ساتھ زمرے درست کیے جا سکتے ہیں۔ اور سانچے وغیرہ لگانے کا کام نہائت آسانی سے ہو سکتا ہے۔ اگرچہ انگریزی وکیپیڈیا پر لکھا ہے کہ انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں اسے استعمال کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں (دیکھیں [Wikipedia talk:AutoWikiBrowser]) اور منتظم اس کی اجازت دے سکتے ہیں۔ مگر پھر بھی میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اگر کسی صاحب کو اس کے استعمال پر اعتراض ہو تو مجھے مطلع کریں۔ مجھے نہیں معلوم کہ اردو وکی پر اس کے استعمال کی صورتحال کیا ہے اور اجازت کا رواج ہے یا نہیں۔--سید سلمان رضوی 11:41, 27 نومبر 2009 (UTC) Eid mubarak to all Muslim Ummah by Dr.Aamir Sahir, Matanzas, Cuba

مدد

مجھے قائداعظم ریزیڈنسی مضمون میں ریزیڈنسی اور پاکستانی ۱۰۰ روپے کے نوٹ کی تصویر شامل کرنی ہے ۔ اس کے علاوہ اس مضمون میں کچھ الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ برائے مہربانی اسے درست کیجئے زین زیڈ ایف 18:19, 27 نومبر 2009 (UTC)زین زیڈ ایف

افغانستان کا صوبہ

افغانستان کا صوبہ کے لیے صحیح املاء کیا ہو گی؟ کنٹر (ک۔ن۔ٹ۔ر) یا کنڑ (ک۔ن-ڑ)--عمر احمد بنگش 10:25, 8 دسمبر 2009 (UTC)

میری معلومات کے مطابق کنڑ ہے۔ اس میں "ک" پر پیش ہے۔ پشتو وکیپیڈيا پر بھی کنڑ ہی لکھا ہے۔ فہد احمد 10:31, 8 دسمبر 2009 (UTC)

تفرقہ بازوں کا فلاحی ٹھیکا

یہ تحریر شاید یہاں بے موقع لگے لیکن خادم یہ گذارشات فہد ، اردوٹیکسٹ اور سلمان برادران کے حالیہ پیغامات پر منتشر کے بجائے مجرد تجاوب کے سلسلے میں کررہا ہے کیونکہ ان ساتھیوں کے پیغامات کا موضوع ایک ہے؛ سلمان بھائی کی بات برحق ہے جس بات کا حوالہ موجود ہو وہ لکھی جاسکتی ہے رہی بات مخالف نقطۂ نظر کی تو اسے درج کرنے کی کبھی ممانعت نہیں کی گئی اور نا کی جاسکتی ہے ، یہاں ہمارے فہد بھائی نے نہایت اچھی وضاحت فرما دی ہے کے مخالفت میں اسناد اور شائستگی کو ملحوظ رکھا جائے تو بہتر ہے۔ مجھے یاد ہے کے اردو ٹیکسٹ بھائی نے مذہبی مضامین کو مختصر رکھنے کی بات پہلے بھی کہی تھی اور مجھے ذاتی طور پر ظاہر ہے کہ بھلی ہی لگی تھی اور آج بھی پڑھا تو بھلی لگی ، پرانے ساتھیوں کا یاد ہوگا میں تو اس دائرۃ المعارف پر مذہبی مضامین کی آمد کا ہی مخالف تھا (یہ جانتے ہوئے بھی کے یہ بات ناممکن اور غیر منطقی ہے)۔ مذہبی مضامین کو مختصر رکھنے کی بات پر عمل شاید مشکل ہوگا کیونکہ ایسا ( نافذ ) کرنے یا کروانے کے لیۓ یعنی مضامین کو طوالت سے روکنے کے لیۓ منتظمین کو نہایت سخت رویہ اختیار کرنا ہوگا جس پر ظاہر کہ مخالفت بھی اسی قدر سخت ہوگی اور پھر وہی بحث اور ہنگامہ آرائی۔ میں نے جو راہ اختیار کرنا چاہی تھی وہ یہ تھی کہ جو جو بھی متنازع موضوع ہے تفرقہ بازوں کے پاس ان سب کو مناسب انداز میں لکھ کر مضامین کو محفوظ کردیا جائے اور ساتھ ہی تبادلۂ خیال بھی (ضرورت پڑے تو مقفل کر دیا جائے) اگر کوئی واقعی ایسی معیاری بات لایا کے جو مضمون میں درج کرنا لازم ہو تو کوئی منتظم ایسا کرسکتا ہے لیکن ہر ایرے غیرے کی باتوں پر توجہ نا دی جانی چاہیۓ اور مضامین مقفل کرنے کے بعد دی جانے والی اس اندراج کی اجازت کے لیۓ انتہائی عالمانہ درجے کو شرط قرار دیا جائے۔ ایسے مضامین کی مثالوں کے لیۓ اہل حدیث ، متعہ اور تصوف جیسے مضامین موجود ہیں؛ میں مانتا ہوں کہ ان میں ابھی بھی متنازع (یا جانبدارنہ) باتیں ہوں گی لیکن یہ تھوڑی بہت متنازع سازی اس ہنگامہ سازی سے بہت بہتر ہے کہ جو قاری کے دماغ کو سلجھانے کے بجائے الجھا دے۔ متعہ کا مضمون ابھی نامکمل ہے لیکن ہمیں تفرقہ بازوں کی فلاحی ٹھیکہ داری میں دلچسپی نہیں لینا چاہیۓ؛ اور کسی بھی مذہب پر موضوع میں محض اسی مذہب کا نقطۂ نظر پیش کرنے کے بجائے بین المذاہب موضوعات کو بے دھڑک سامنے لایا جائے؛ شاید یہی باتیں ایسی ہونگی جو قاری کے دماغ کو مسجد کے مولوی کے گھیرے سے نکال کر اس میں وسعت پیدا کریں۔ --سمرقندی 11:39, 16 دسمبر 2009 (UTC)

بہت شکریہ سمرقندی صاحب! آپ کی رائے اچھی تو ہے کہ متنازع موضوع کو مناسب انداز میں لکھ کر محفوظ کر دیا جائے لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھنا ہوگی کہ "مناسب انداز" دینے کے لیے آگے کون بڑھے گا؟ کم از کم میں تو اپنے اندر یہ اہلیت نہیں پاتا کہ ایسے موضوعات پر لکھ پاؤں جو صدیوں سے امت کے درمیان تنازعات کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ البتہ اگر کوئی منتظم اس ضمن میں کام کرتا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ البتہ یہ "عالمانہ درجہ" والی شرط مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی میرے خیال میں اس وقت ہمارے پاس کسی کی علمیت کو ناپنے کا آلہ نہیں ہے اور میری ایک اور رائے ہوگی کہ گھٹیا زبان استعمال کرنے والے صارفین پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی جائے۔ آخر میں آپ نے بہت پیاری بات کہی ہے کہ ہمیں تفرقہ بازوں کی فلاحی ٹھیکیداری میں دلچسپی نہیں لینی چاہیے۔ واقعتاً ابھی اردو وکی پر بہت سارا کام کیا جانا باقی ہے اور ایک ایسے وقت میں جب وہ تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے اس طرح کی بحثیں اس کی برق رفتار ترقی کو متاثر کر سکتی ہیں۔ فہد احمد 05:40, 17 دسمبر 2009 (UTC)

مضامین کی محفوظ شدگی

میری رائے میں ہمیں اختلافی مضامین کو منتظمین تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔ زیادہ تر تفرقہ باز گمنام کھاتوں سے آ رہے ہیں۔ میری رائے میں ابتدائی طور پر صرف داخل نوشتہ ہونے کی پابندی لگانا چاہیے۔ اس کے بعد بھی اگر کسی مضمون پر تخریب کاری اور جھگڑا جاری رہے تو پھر اسے منتظمین تک محدود کیا جائے۔ اگر کوئی صارف ان مضامین میں کچھ اضافہ کرنا چاہے تو اسے داخل نوشتہ ہوکر کام کرنے کا موقعہ دینا چاہیے۔ --کاشف عقیل 20:14, 20 دسمبر 2009 (UTC)

تائید - آپ کا کہنا درست ہے، ہمیں نئے صارفین کی جانب سے بدگمان نہیں رہنا چاہیے، البتہ یہ ضرور ہے کہ اس طرح کے مضامین کو کھلا رکھنے سے انتظامی کام کا بوجھ بڑھ جاتا ہے جو ویسے ہی اردو وکیپیڈيا پر بہت کم ہے۔ پھر بھی میں داخل نوشتہ صارفین کے لیے ان مضامین کو غیر مقفل کرنے کی کاشف بھائی کی تجویز کی حمایت کروں گا فہد احمد 05:02, 21 دسمبر 2009 (UTC)
  • تمام مضامین تو محفوظ نہیں کیۓ گئے ہیں اور قریباً سارے ہی نیم محفوظ ہیں۔ وہ انتہائی بنیادی اسلامی مضامین کہ جو بہرصورت مکمل ترین شکل میں ہونا چاہیں ، چار سال سے آج تک ناچیز ان کو انتہائی ناقص حالت میں دیکھ رہا ہے؛ میرا تجربہ کہتا ہے کہ ان مضامین کو منتظمین کے علاوہ کوئی صارف درست نہیں لکھ سکتا اور اس کی مثال وہ چند اعلٰی مضامین ہیں جو اس ویکیپیڈیا پر موجود ہیں اور وہ منتظمین نے ہی لکھے (یا درست کیۓ) ہیں۔ جو مضامین میں نے محفوظ کیۓ ہیں وہ شیعہ سنی تنازعات کی جڑ پر رکھے ہیں ، اور اگر غور کیا جائے تو ان پر اتفاق نا کرنے کی وجہ سے ہی تمام بگاڑ پیدا ہوتا ہے، میں مانتا (اور جانتا) ہوں کہ ہم اس بگاڑ کو سدھار نہیں سکتے جو صدیوں سے چلا آرہا ہے لیکن کم از کم اس ویکیپیڈیا کو سدھارنا تو ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر کوئی صارف سنجیدہ اور باشعور ہوا تو وہ اپنی بات اصل صفحے پر لکھنے کا اصرار کرنے کے بجائے لازماً تبادلۂ خیال پر اندراج کر دے گا۔ آخر میں حجت تمام کو یہ کہ اگر رائے عامہ ان مضامین کو نیم مقفل کرنے پر ہی آ رہی ہے تو برائے کرم ایسا ہی کر لیجیۓ؛ مجھے قطعاً کوئی اعتراض نہیں اور میں بخوشی تمام منتظمین و صارفین کی رائے عامہ کے ساتھ ہوں۔ --سمرقندی 06:26, 21 دسمبر 2009 (UTC)
  • اگر باقی صارفین اور منتظمین اپنی رائے سے نوازیں تو میری تجویز ہے کہ اسے اردو وکیپیڈیا کی باقاعدہ پالیسی بنا لیا جائے۔
    • مضمون میں صرف ایک بار گمنام یا داخل شدہ صارفین کی جانب سے گڑبڑ کی صورت میں ترامیم واپس پلٹا دی جائیں اور صارف کی رہنمائی کی جائے۔
    • مضمون میں گمنام صارفین کی جانب سے بار بار تخریب کاری کی صورت میں اس نیم محفوظ کر دیا جائے اور ترامیم کو داخل شدہ صارفین تک محدود کردیا جائے۔
    • مضمون پر اگر داخل شدہ صارفین کے مابین Edit Wars شروع ہو جائیں لیکن جھگڑے میں ایک جانب صرف ایسے صارفین ہوں جنہوں نے اس جھگڑے کے علاوہ کوئی تعمیری کام نہیں کیا تو ان صارفین پر پابندی لگائی جائے اور مضمون کو نیم محفوظ کیا جائے۔
    • مضمون کو صرف اس صورت میں مکمل محفوظ کیا جائے جب تعمیری کام کرنے والے صارفین کے مابین اختلافات آجائیں۔ یہاں تعمیری کام کرنے والے صارفین سے مراد وہ تمام لوگ ہونگے جو داخل نوشتہ ہو کر کام کرتے ہیں اور باعث نزع مضمون کے علاوہ انھوں نے کم از کم ایک اور مضمون میں غیر متنازع اور خاطر خواہ اضافہ کیا ہو۔

--کاشف عقیل 20:39, 22 دسمبر 2009 (UTC)

monobook.css کے مسائل

فہد بھائی کو ایک سانچے میں کچھ مسئلہ آرہا ہے۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ مسئلہ monobook.css کی وجہ سے ہے۔ اس ملف میں ایسے بہت سے styles ہیں جنھیں یہاں نہیں ہونا چاہیے۔ فوری درپیش مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک سٹائل کو حذف کرنا ہوگا۔ مستقبل میں مزید مسائل سے بچنے کے لیے 7، 8 سٹائلوں کو حذف کرنا ہوگا۔ گوکہ میں CSS کو بخوبی سمجھتا ہوں اور یہ کام پوری احتیاط سے کروں گا، لیکن غلطی کا احتمال بہرحال موجود ہے۔ اس سے پہلے میں درستگی اور اضافے تو کرتا رہا ہوں، لیکن کچھ حذف نہیں کیا۔ غلطی ہونے کی صورت میں صارفین کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ غلطی مجھے نظر نہ آئے کیونکہ CSS کی غلطیاں ہر براوزر پر الگ الگ طریقے سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اگر کسی کو میری تبدیلیوں کے بعد monobook سکن پر مسائل نظر آئیں تو براہِ کرم میری تبدیلیوں کو واپس پلٹا دیں۔ میری تبدیلیوں سے Vector سکن استعمال کرنے والے دوست متاثر نہیں ہونگے۔ کاشف عقیل 22:27, 18 دسمبر 2009 (UTC)

مسئلے کی جانب توجہ کرنے کا بہت شکریہ کاشف بھائی، اللہ آپ کو کامیاب کرے فہد احمد 22:35, 18 دسمبر 2009 (UTC)

سبکدوشی

انتہائی ادب و احترام کے ساتھ مندرجہ ذیل منتظمین کو ان کے فرائض منصبی سے علیحدہ کرنے کا قصد کیا جارہا ہے؛ اپنی گوناگوں اور دائرۃ المعارف سے بہت زیادہ اھم ترین مصروفیاتِ ہست و بود کے باعث یہ گراں قدر اور اعلٰی مراتب علماء اکرام اپنے علم سے دائرۃ المعارف کو مستفید نہیں کر پا رہے جس کا اس دائرۃ المعارف کو نہایت افسوس ہے۔

  1. عثمان وقاص چوہان (منتظم اعلی) از 28 مئی 2008
  2. Aalahazrat از 11 نومبر 2004
  3. عادل از 13 جون 2006

برائے مہربانی اپنی رائے (اختلافی یا اتفاقی) یہاں درج فرما دیجیۓ تاکہ اس کو wikimedia پر کسی مضیف تک پہنچایا جاسکے کہ مذکورہ بالا منتظمین کی انکی ذمہ داریوں سے عہدہ برائی کروائے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ عالم اسلام کے ان جلیل القدر علماء کو اس دائرۃ المعارف کی فضولیات سے دور رکھتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کی دیگر اھم مصروفیات کی بجاآوری میں کامیابی عطا فرمائے؛ آمین! --سمرقندی 07:09, 21 دسمبر 2009 (UTC)

میں پہلے بھی کئی مرتبہ طویل عرصہ تک غیر متحرک رہنے والے منتظمین کے اخراج کی تجاویز پیش کر چکا ہوں، اس لیے اس تجویز کی حمایت کروں گا۔ فہد احمد 07:49, 21 دسمبر 2009 (UTC)
  • آخر اذکر دو صارفین پہلے ہی سبکدوش ہو چکے ہیں۔[2] --Urdutext 10:43, 21 دسمبر 2009 (UTC)
  • تائید --کاشف عقیل 15:05, 21 دسمبر 2009 (UTC)
  • اردو ٹیکسٹ بھائی کے دیۓ ہوئے ربط پر واقعی آخر الذکر دو منتظمین نہیں ہیں ؛ کیا ان کے لیۓ کسی مضیف کو بھیج کر ایسا کیا گیا ؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ صفحہ خود کار طور پر وہ منتظم دکھاتا ہو جو کہ انتظامیہ کے صفحے پر درج ہیں اور اصل میں مذکورہ بالا دو صاحبان ابھی بھی اپنا کلمۂ شناخت استعمال کرسکتے ہوں ؟ اب تائید آچکی ہو تو اول الذکر کو بھی فیصلہ کر دیا جانا چاہیۓ۔ --سمرقندی 00:29, 22 دسمبر 2009 (UTC)
  • جی رائے شماری کے بعد مضیف سے درخواست کی گئی تھی۔ چونکہ اردو وکیپیڈیا کی اس بارے "حکمت عملی" موجود نہیں، اس لیے ہر بار رسمی رائے شماری کرانا ضروری ہے۔ اس سے پہلے متعلقہ منتظم کو اطلاع دینا بھی بہتر ہے۔ بغیر اس مفصل طریقہ پر عمل کیے، سادہ رائے دہی (جیسے اوپر) سے کسی منتظم کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔--Urdutext 01:08, 22 دسمبر 2009 (UTC)
  • فہرست منتظمین کو ایک مختلف انداز سے بنایا ہے۔ اگر آپ لوگوں کو مناسب لگے تو پرانی فہرست نکال کر اسے رکھ لیں۔ --کاشف عقیل 04:51, 22 دسمبر 2009 (UTC)
  • جناب اردو ٹیکسٹ بھائی کی وضاحت کا شکریہ ، بات سمجھ میں آگئی۔ کاشف بھائی آپ کا بنایا ہوا انداز فہرست مجھے تو بہت اچھا لگا۔ اگر وقت مل سکے تو اس دیوان عام کے تبادلۂ خیال کا خانۂ وثق دیکھیۓ گا ، اس میں صفحے پر دی گئی سرخیوں کی ترتیب نظر نہیں آتی۔ --سمرقندی 08:20, 22 دسمبر 2009 (UTC)

سانچہ وثق

  • سمرقندی بھائی آپ کی بات سے جو مفہوم سمجھ میں آیا وہ تبدیلیاں میں نے کردی ہیں۔ اگر میں آپ کا مطلب درست نہیں سمجھا ہوں تو تھوڑی وضاحت کردیں۔ --کاشف عقیل 17:06, 22 دسمبر 2009 (UTC)
  • بہت معذرت کاشف بھائی کہ میں اپنا مدعا درست نہیں لکھ سکا۔ اصل میں پہلے سانچے میں ، جاری تبادلۂ خیالات کی سرخیاں (contents) ظاہر ہوا کرتی تھیں پھر جب میں نے وثائق کو نئی ترتیب دی تھی تو اس کے بعد سے صفحے پر موجود سرخیاں سانچے میں ظاہر ہونا بند ہو گئیں تھیں ؛ اب آپ کی ترامیم کے بعد مندرجات (سرخیاں) دائیں جانب آرہی ہیں اور میرا خیال ہے کہ سرخیاں نظر آنے والا مسئلہ ایک طرح سے ختم ہو گیا ہے بس یہ ہے کہ دائیں جانب نظر آنے والی سرخیوں کی فہرست کے سامنے جگہ خالی رہتی ہے اور صفحے کی عبارت اس فہرست کے نیچے سے شروع ہوتی ہے جبکہ یہی فہرست سانچہ وثق میں آتی تھی تو اس وقت صفحے کی گفتگو یا عبارت صحفے کی ابتداء سے (سانچے کے دائیں جانب) ہی شروع ہو جاتی تھی اور جگہ خالی نہیں ہوتی تھی؛ اگر اسی سانچے کے کوئی پرانے رموز (جیسے 4 اکتوبر 2008 والے) کو موجودہ جاری تبادلۂ خیال پر رکھ کر نمائش کی جائے تو پرانی صورت دیکھی جاسکتی ہے اور شاید میری بات کی وضاحت ہو جائے۔ خیر ، میرے خیال سے موجودہ صورت میں بھی کوئی حرج نہیں ہے اور ایسے ہی چلنے دیا جاسکتا ہے۔ بہت شکریہ۔ --سمرقندی 03:20, 23 دسمبر 2009 (UTC)
  • میں نے فہرست کو خانے کے اندر کر دیا ہے۔ آپ اسے اوپر نیچے کر کے دیکھ لیں اور جہاں اچھی لگے وہاں پر کر دیں۔ طریقہ آسان ہے؛ جہاں پر __TOC__ لکھیں گے، فہرست وہاں آجائے گی۔ خانے کو بائیں کی بجائے دائیں جانب رکھ کر بھی آزما سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہاں پر زیادہ اچھا لگے۔ --کاشف عقیل 03:36, 23 دسمبر 2009 (UTC)
  • بہت شکریہ ؛ جب سے آپ نے سانچہ سازی میں معاونت شروع کی ہے یہ ویکیپیڈیا خوبصورت سے خوبصورت ہوتا چلا جارہا ہے --سمرقندی 04:15, 23 دسمبر 2009 (UTC)

فیصلہ درکار

میں پھر کوئی نیا مسئلہ کھڑا نہیں کرنا چاہتا۔ مضمون دفعہ (article in law) اور Article ملاحظہ فرمایۓ اور پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 6 مضمون کے عنوان کا خود فیصلہ فرما لیجیۓ۔ --سمرقندی 02:08, 26 دسمبر 2009 (UTC)

آپکا چھپا اعتراض بجا ہے۔ لیکن چونکہ آئین پاکستان ابھی تک انگریزی میں ہے اس لیے پاکستان کی روزمرہ کی بول چال میں ابھی تک اس کو دفعہ 6 کے بجائے آرٹیکل 6 کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ لہذا عمومی تفہیم کی آسانی کی خاطر میں اس کو آرٹیکل6 ہی لکھنا پسند کروں گا۔ اگر کوئی صاحب پاکستان کے قانونی حلقوں سے مجھ سے بہتر واقفیت رکھتے ہوں (یعنی قانون دان یا وکیل ہوں) تو میں ان سے رائے لینا چاہوں گہ آیا پاکستانی قانون اور آئین میں لفظ آرٹیکل کیلیے کوئی اردو مترادف ہے یا نہیں۔ ورنہ آئین تو ہے ہی انگریزی میں۔ حیدر 09:10, 26 دسمبر 2009 (UTC)
  • منطقی طور پر سوچنے کی ضرورت ہے؛ ہمیں اس ویکیپیڈیا پر کسی پاکستانی قانون دان سے رائے یا اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ قانون دان کی رائے ، لغات سے اعلٰی و برتر نہیں گردانی جاسکتی۔ تمام اردو لغات ، تمام اردو کتب و جرائد اور تمام اردو اخبارات تک میں article کے لیۓ دفعہ مستعمل ہے؛ اور اتنا کافی ہے۔ --سمرقندی 09:48, 26 دسمبر 2009 (UTC)
  • اردو وکیپیڈیا پر تو اردو لفظ ہی مناسب ہو گا۔ بولنے والے تو 'آئین' کو بھی 'کانسیٹیوٹین' کہتے ہیں۔ ان کے لیے انگریزی وکیپیڈیا کھُلی ہے۔--Urdutext 11:14, 26 دسمبر 2009 (UTC)
  • میرے خیال سے برادران کو اسے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئیے۔ حیدر بھائی میں نے گوگل میں تلاش کیا تو دیکھا کہ آرٹیکل کے لیے دفعہ کا لفظ بہت زیادہ مستعمل ہے۔ مثلاً دفعہ 302 کے لیے گوگل تلاش کا نتیجہ یہ ہے اور دفعہ 144 کا نتیجہ یہ ہے۔ خود دفعہ 6 تلاش کرنے کا نتیجہ یہ ہے جس کے نتیجے میں اسی ہزار سے زیادہ روابط آتے ہیں۔ اس لیے ظاہر ہے کہ یہ مستعمل ہے۔ لہذا مناسب عنوان میرے خیال میں آئین پاکستان کی دفعہ 6 ہونا چاہئیے۔ یہ عمومی تفہیم کے نقطہ نظر سے بھی قابل قبول ہے۔ امید ہے کہ احباب خوشدلی سے قبول کریں گے۔ --سید سلمان رضوی 12:28, 26 دسمبر 2009 (UTC)
  • تائید میری رائے بھی دفعہ استعمال کرنے کے حق میں ہے۔ حیدر بھائی، دفعہ پہلے سے مستعمل ہے اس لیے یہاں پر انگریزی کا لفظ استعمال کرنا مجھے تو مناسب نہیں لگتا۔ --کاشف عقیل 16:02, 26 دسمبر 2009 (UTC)
سمرقندی صاحب، مؤدبانہ گزارش ہے کہ انداز اظہار رائے میں غصہ کی بجائے ٹھوس دلیل سے وزن پیدا کیا کریں۔ باقی حضرات کی آراء کے احترام میں اور ان کے انتہائی پرمغز اور منطقی دلائل کی روشنی میں میں آرٹیکل کو دفعہ سے تبدیل کر رہا ہوں۔ حیدر 17:22, 26 دسمبر 2009 (UTC)
دفعہ بہت زیادہ مستعمل ہے اور اخبارات و ذرائع ابلاغ میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ شق کا لفظ بھی ملتا ہے لیکن اس وقت مجھے معلوم نہیں کہ یہ خصوصا کس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حیدر صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اس حوالے سے رائے طلب کی اور احباب کی رائے کو تسلیم کیا۔ یہ ان کا بڑا پن ہے۔ فہد احمد 23:37, 26 دسمبر 2009 (UTC)
  • اس ویکیپیڈیا پر جس قدر اپنی ذلت (اور وہ بھی ایرے غیرے جاہلوں کے ہاتھوں کہ جن کو انتہائی سطحی سوچ کے سوا کچھ تفکر سے سرکار نہیں) میں نے برداشت کی ہے وہ اللہ ہی جانتا ہے۔ کچھ تو خوف کرو اللہ کا (یا اس کا جس کو تم پوجتے ہو) کہ مرنے کے بعد بھی کہیں جواب دینا ہوگا۔ دلائل ؟؟؟؟ دلائل ؟؟؟ دلائل کا مفہوم بھی معلوم ہے حضرت !!! دفعہ اور Article میں کیا میں نے گھانس کھودی ہے؟؟؟ رہی بات شق کی ؛ تو فہد بھائی اس بارے میں میں نے مذکورہ بالا دونوں مضامین میں سے کسی میں درج کر دیا ہے کہ شق کسی شۓ میں ٹکڑا یا جز بنانے کے مفہوم سے قریب ہونے کی وجہ سے دفعہ کے اس حصے کے لیۓ موزوں ہے جس میں آنے والے ارکان ایوان زیریں یا بالا نے رائے شماری کے بعد ترمیم (اضافہ یا نیا جز) کی ہو ، ویسے یہ عموماً article کے لیۓ بھی غلط طور پر ادا کیا جاتا ہے؛ ویسے فہد بھائی ، برا نہیں مانیۓ گا ، گستاخی کی معذرت قبل از گستاخی طلب کرتے ہوۓ اتنا سمجھ نہیں آرہا کہ زیر بحث متعلقہ موصوف نے کب رائے طلب کی اور کب اس کا احترام کیا ؟؟ موصوف کا طرز عمل احترام کے بجائے مجبوری کے زمرے میں آتا ہے --سمرقندی 02:30, 27 دسمبر 2009 (UTC)
فہد صاحب کی شق والی بات بھی دل کو لگتی ہے۔ کیونکہ کل آپ حضرات کی آراء کی روشنی میں مضمون کا نام تبدیل کرنے کے بعد ایک فارغ التحصیل پیشہ ور وکیل سے گفتگو کا اتفاق ہوا۔ اس نے بتایا کہ دفعہ کا لفظ تعزیرات پاکستان کیلیے زیادہ صحیح ہے لیکن آئین پاکستان کیلیے ٹھیک نہیں۔ اس کی رائے میں آرٹیکل کے اردو متبادل کے طور پر شق کا لفظ زیادہ ٹھیک ہے۔ آرٹیکل کی جگہ دفعہ کا لفظ خیرسگالی کے طور پر ابھی قائم رکھا جائے گا لیکن میری رائے دفعہ اور شق، دونوں الفاظ پر غور کرنے بعد حتمی فیصلہ کیا جانا چاہیے۔ آب صاحبان علم کی مزید آراء کا انتظار رہے گا۔ اسی دوران ان روابط کا مطالعہ سودمند ثابت ہو سکتا ہے: http://search.jang.com.pk/search_details.asp?nid=327950 | http://daily.urdupoint.com/Live-News.php?news_id=45688&page=4&page1=38&date1=2007-10-06&cat_id=2 | http://www.jang.net/urdu/details.asp?nid=369396 | http://jamilhussain.wordpress.com/2009/09/07/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%8C-%D8%AA%D8%AC%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B2/ | http://www.ghalib.com/news.php?id=2781 ۔ ان تمام مضامین میں آرٹیکل کیلیے شق کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ حیدر 12:16, 27 دسمبر 2009 (UTC)
  • یہ دائرۃ المعارف ہے! نا یہاں خیر سگالی کی کوئی جگہ ہے نا احترام کی! جو درست ہوگا وہی لکھا جاسکتا ہے باقی جو جس قدر شور مچانا چاہے مچاتا رہے۔ دفعہ اور شق میں فرق اس جگہ ملاحظہ فرمائیے دفعہ اور شق میں فرق (article and section)۔ --سمرقندی 15:47, 27 دسمبر 2009 (UTC)
ٹھیک کہا، یہاں خیر سگالی کی کوئی جگہ ہے! حیدر 06:20, 29 دسمبر 2009 (UTC)
  • حیدر صاحب ، میری بات کا غلط مفہوم نا لیجیے گا۔ میرا اگلا جملہ خیرسگالی کے مفہوم کی وضاحت کر رہا ہے؛ میری مراد مضامین کے اندراج میں خیرسگالی کی جگہ نا ہونے کی ہے کیونکہ ایک دائرۃ المعارف پر اندراج کے وقت آپ کو محض اس وجہ سے کوئی غیرموزوں اندراج نہیں کرنا چاہیۓ کہ آپ خیرسگالی کے جذبات رکھتے ہیں باقی اس ویکیپیڈیا پر ہر جگہ اور ہر ساتھی کے لیۓ ، خیرسگالی ہی خیرسگالی اور احترام ہی احترام نظر آتا ہے۔ --سمرقندی 07:31, 29 دسمبر 2009 (UTC)

وکیپیڈیا کی سست رفتاری / تجاویز

ہمارے تمام باقاعدہ صارفین اور منتظمین اپنا بہت سا ذاتی وقت لگا کر اور محنت سے وکیپیڈیا کو مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں۔ لیکن 5 یا 10 لوگ کتنی بھی محنت کرلیں، میٹھے پانی کا ایک چشمہ تو بن سکتے ہیں، سیلِ رواں نہیں۔ میری رائے میں اردو وکیپیڈیا کا سب سے بڑا مسئلہ صارفین کی کمی ہے اور مزید صارفین کو اس جانب متوجہ کرنے کے لیے ہمیں مسلسل کچھ نہ کچھ کرتے رہنا ہوگا۔ اس سلسلے میں اب تک کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں۔

  • معاونت کے صفحات کی بہتری۔ اس سلسلے میں جناب اردو ٹیکسٹ بیشتر کام مکمل کرچکے ہیں۔
  • صارفین کو خودکار طریقے سے خوش آمدید کا پیغام دینا تاکہ ان پر اچھا اثر پڑے۔ فہد بھائی کی تجویز پر یہ کام مکمل ہو چکا ہے۔
  • انگریزی وکیپیڈیا کے پاکستانی صارفین سے رابطہ۔ گو کہ اس سلسلے میں تمام پاکستانی صارفین سے رابطہ اب تک نہیں کیا گیا ہے تاہم ایک بڑی تعداد کو پیغامات دیے گئے۔ خاطرخواہ نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔
  • اردو وکیپیڈیا پر ترامیم کو آسان بنانا۔ پچھلے کچھ ماہ سے یہ میرا ذاتی ہدف رہا ہے اور اس سلسلے میں سانچوں کی ایک بڑی تعداد کو اردو اور انگریزی دونوں میں دستیاب کیا گیا ہے تاکہ انگریزی سے نقل و چسپاں بھی کام کرے اور اردو میں سانچے LTR کے مسائل سے آزاد ہوکر بھی استعمال کیے جاسکیں۔ اکثر سانچوں کے لیے طریقہ استعمال اور مثالوں پر مبنی دستاویز بھی تیار کی گئیں۔ بظاہر اس اقدام سے بھی نئے صارفین کی تعداد میں کوئی اضافہ محسوس نہیں ہوتا۔

احباب سے مزید تجاویز درکار ہیں کہ اس سلسلے میں اور کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

شکریہ: --کاشف عقیل 16:05, 29 دسمبر 2009 (UTC)

  • اصل مسئلہ قوم کا اردو کلیدی تختہ سے نابلدی ہے۔ انگریزی وکیپیڈیا پر جو لکھاری ہیں ان میں سے چند ہی اردو لکھنے میں رواں ہونگے۔ اردو وکیپیڈیا پر لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے اردو وکیپیڈیا موقع کا جالکار پر رُتبہ بلند کرنا ضروری ہے۔ جو لوگ گوگل پر تلاش کرتے ہیں وہ انگریزی کلیدی تختہ سے ہی کرتے ہیں جس میں ظاہر ہے اردو وکیپیڈیا کے نتائج نظر نہیں آتے اور اس لیے اردو وکیپیڈیا کی اہمیت قوم پر عیاں نہیں ہوتی۔ کیوں نہ ایک ایسا نجی موقع جال بنایا جائے جس میں رومن اردو کے الفاظ ہوں جو اردو وکیپیڈیا سے ربط رکھیں۔ اس موقع کا رتبہ گوگل پر گوگل کاملیت کے ہتکھنڈے استعمال کر کے بلند کیا جائے۔ اب کوئی رومن اردو میں تلاش کرے (یا انگریزی میں بھی) تو اس موقع کے صفحے گوگل نتائج میں نمایاں نظر آئیں.......--Urdutext 19:59, 29 دسمبر 2009 (UTC)
اردو ٹیکسٹ نے بالکل درست جگہ ہاتھ رکھا ہے۔ اس کےعلاوہ انٹرنیٹ پر اردو بولنے والوں کا یہ احساس کمتری بھی ہے کہ بہتر معلومات اردو میں نہيں مل سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی کسی قسم کی معلومات کی تلاش ہو تو وہ انگریزی میں کرتے ہیں۔ اب اُن کی تجویز کس حد تک قابل عمل ہے، اس بارے میں میں کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ تکنیکی لحاظ میں بالکل کورا ہوں۔ البتہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر جو اردو کا استعمال کرتا ہو یا انگریزی بلاگز وغیرہ پر اردو وکیپیڈیا کی تشہیر کی جائے۔ اس ضمن میں وکی میل ملاقات میں ایک اشتہاری بینر بنانے کی تجویز آئی تھی۔ عملدرآمد تو ابھی تک نہیں ہو سکا لیکن کیا اس طرح کے کسی اشتہاری بینر سے اردو وکیپیڈیا کا مقام بلند ہو سکتا ہے؟ اس بارے میں آپ احباب کی آراء بھی درکار ہیں۔ باقی کاشف بھائی کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا زیادتی ہوگی، انہوں نے اردو وکیپیڈيا کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے خون پسینہ ایک کیا ہے۔ اللہ انہیں اس کا اجر دے۔ آج اردو وکیپیڈیا پر جتنے معیاری مضامین لکھے جا رہے ہیں، ان میں کاشف بھائی کے سانچوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ ویسے ہمیں گزشتہ چند ماہ میں عمر احمد بنگش اور زین الدین کی صورت میں دو اچھے صارف ملے ہیں۔ انشاء اللہ آگے بھی ملتے رہیں گے۔ فہد احمد 05:03, 30 دسمبر 2009 (UTC)
  • اللہ آپ حضرات کو کامیابی عطا فرمائے۔ --سمرقندی 06:29, 30 دسمبر 2009 (UTC)

Asslamalaikum to all of you. I think all of you doing great job with this webside there is no words to describe benifits of this webside . Personaly this webside is verey usefull for me to search any type of contents.

Ansar Khan 91-9891680869