تحصیل قائد آباد
Appearance
قائدآباد Kayila | |
---|---|
تحصیل | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
ضلع | ضلع خوشاب |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ویب سائٹ | www.turbochat.tk |
تحصیل قائد آباد ضلع خوشاب (انگریزی: Quaidabad Tehsil)پنجاب، پاکستان[1]قائد آباد ضلع خوشاب کی تحصیل ہے۔جس کا مرکزی مقام قائد آباد ہے۔اہم شہروں میں اُوکھلی موہلہ، وڑچھہ، بندیال شامل ہیں۔ اُوکھلی موہلہ کو تحصیل قائدآباد کی سب سے بڑی یونین کونسل کا درجہ حاصل ہے۔
اوکھلی موہلہ
[ترمیم]اوکھلی موہلہ ضلع خوشاب کی تحصیل قائد آباد کی سب سے بڑی یونین کونسل ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع کا سب سے بڑا موضع ہے۔یہ گاؤں تاریخی اور انتہائی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ قدیمی گاؤں ہے۔
اتراء شہر
[ترمیم]ضلع خوشاب کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی یونین کونسل ہے۔ اس کے مکینوں میں مختلف خاندان ہیں۔سب سے بڑا قبیلہ اتراء کہلاتا ہے جس کے نام پر یہ قصبہ معروف ہے۔اس کے درمیان سے جرنیلی سٹرک گزرتی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کابل سے دہلی تک کا وہ راستہ ہے جس سے مختلف ادوار میں قافلے سفر کرتے رہے ہیں۔اس کی مشہور سیاسی شخصیات میں ملک محمد حیات اتراء، ملک سکندر حیات اتراء، ملک ظفر اقبال اتراء،ملک سرفراز ایڈووکیٹ اتراء، ملک شوکت علی حبیب خیل اتراء، ملک اشفاق حبیب خیل اتراء، ملک حاجی حق نواز جیندے خیل اتراء اور ملک فضل الرحمن اتراء شامل ہیں۔ تاریخی،دینی، علمی، عسکری اور ادبی شخصیات میں ملک اکبر ساقی اتراء،حاجی سلطی اتراء،صاحبزادہ مظفر الدین مزملی قادری،ماسٹر حاجی محمد صدیق کھوکھر،صوفی باصفا حاجی محمد لطیف کھوکھر، لیفٹننٹ کرنل (ر) ملک مظاہر الحق اتراء، میجر جنرل عطاء محمد اتراء ،میجر جنرل خورشید اتراء،میجر محمد صادق اتراء،پروفیسر ڈاکٹر سیدامیر کھوکھر، پروفیسر ڈاکٹر شوکت حیات، پروفیسر فیاض اتراء اور پروفیسر عبد الواحد اتراء شامل ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Quaidabad Tehsil"
|
|