ترنگائر نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ترنگائر نیشنل پارک
ترنگائر نیشنل پارک is located in تنزانیہ
ترنگائر نیشنل پارک
مقامتنزانیہ
قریب ترین شہراروشا
رقبہ2,850 کلومیٹر2 (1,100 مربع میل)
زائرین161,792 (in 2012[1])
ویب سائٹwww.tanzaniaparks.go.tz
ترنگائر نیشنل پارک کا داخلہ

ترنگائر نیشنل پارک تنزانیہ کے مانیارا ریجن کا ایک قومی پارک ہے۔ پارک کا نام ترنگائر ندی سے نکلا ہے جو پارک کے درمیان سے نکلتی ہے۔ دریائے ترنگائر سالانہ خشک موسم کے دوران ترنگائر ماحولیاتی نظام میں جنگلی جانوروں کے لیے تازہ پانی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ترنگائر ماحولیاتی نظام، پاڑوں اور زیبروںکی دور دراز کے ہجرت کے علاقے ہیں۔ خشک موسم کے دوران ہزاروں جانور، آس پاس کے گیلے موسم کے علاقوں سے منتشر ہوکر افزائش نسل کے لیے ترنگائر نیشنل پارک میں جمع ہوجاتے ہیں۔

یہ تقریباً 2,850 مربع کلومیٹر (1,100 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے۔ نباتات میں ببول کے جنگلات، کمبریٹم کے جنگلات، موسمی طور پر سیلاب زدہ گھاس کے میدان اور باؤباب کے درختوں کا مرکب ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Tanzania National parks Corporate Information"۔ Tanzania Parks۔ TANAPA۔ 20 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2015