تنویر جمال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تنویر جمال
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1960ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 2022ء (61–62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تنویر جمال گذشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے تھے، تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔[1][2]

تنویر جمال نے پرائیویٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈراما سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا جب کہ یہ ڈراما سیریل پاکستان اور جاپان میں ریکارڈ کی گئی۔[3] انھوں نے درجنوں معروف ڈراما سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جب کہ‘ اب پیمپر نہیں آئیں گے‘ اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’جاپان کنکشن‘ ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی[4]

وفات[ترمیم]

13 جولائی 2022ء کو ٹوکیو میں وفات پا گئے ، تنویر جمال 2016ء میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہو گئے تھے لیکن چند ماہ قبل انھیں پھر سے تکلیف ہوئی اور ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی تھی۔[5][6]

اداکار تنویر جمال نے لواحقین نے جاپانی اہلیہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔[7][8]

حوالہ جات[ترمیم]