ثمینہ رحمت منال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد خوب صورت افسانہ نگار اور شاعرہ

ثمینہ کی ولادت 9 جنوری 1976ء کو کمالیہ میں رحمت علی کے گھر میں ہوئی ان کی والدہ کا نام خدیجہ بی بی اور بچوں کے نام یشم منال اور راحم بلال ہے ۔ ثمینہ نے میٹرک کمالیہ گرلز ہائی اسکول سے کنیئرڈ کالج لاہور سے اکنامکس میں بی ایس سی اور ایل ایل بی لندن انگلینڈ سے کیا ہے۔ وہ 1998ء میں اپنے خاندان سمیت برطانیہ منتقل ہو چکی ہیں۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ" گل بلوئی" 2012ء میں شائع ہو چکا ہے۔ ثمینہ رحمت منال کا شائع ہونے والا دوسرا شعری مجموعہ " اور کیا چاہیے" مارچ 2022ء میں انحراف پبلیکیشنز لاہور سے 144صفحات پر مشتمل طبع ہوا،