جامع العلوم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

جامع العلوم کے لیے انگریزی میں polymath (یونانی: πολυμαθής، polymathēs, "بہت جاننے والا") کی اصلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اس سے مراد وہ شخص ہے جو کئی چیزوں ،علوم یا شعبوں میں یکساں مہارت رکھتا ہے۔انگریزوں نے یہ اصلاح سترہویں صدی میں استعمال کرنا شروع کیا اور لفظ polyhistor بھی اس کے ہم معنی ہے۔ جامع العلوم شخص کسی مسئلے کے حل کے لیے اس کے مختلف زاویوں پر بخوبی غور کر سکتا ہے۔

ایسی شخصیات کی مثالوں میں ارسطو، گلیلیو گلیلی اور البیرونی کی مثالیں دی جاتی ہیں جو علوم کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔

جامع العلوم ہونا ذہنی ہمہ گیری کا بھی آئینہ دار ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]