مندرجات کا رخ کریں

جنرل سونتی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Sonthip.jpg
جنرل سونتی

پیدائش: اکتوبر 1946ء

تھائی لینڈ کے پہلے مسلمان فوجی سربراہ۔ جس نے 19 ستمبر میں فوجی بغاوت کرکے مارشل لاء نافذ کیا۔ پورا نام سونتی بونیا راتگالِن ان کی اعلی فوجی عہدے پر تعیناتی کو جنوبی مسلمان علاقوں میں مزاحمت پر قابوپانے کی کوشش سے جوڑا گیا۔ جنوبی تھائی لینڈ میں جاری اس مزاحمت میں ڈھائی سال کے اندر تقریباً ڈیرھ ہزار لوگ ہلاک ہوئے۔ فوجی سربراہ کی وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کی حکومت سے اختلاف اس وقت شروع ہوا جب حکومت نے جنرل سونتی کے مزاحمتکاروں سے مذاکرات کرنے کی پیشکش کو رد کرد یا۔

جس کے بعد شاہ تھائی لینڈ کی سرپرستی میں امریکا کے دورے پر گئے ہوئے وزیر اعظم شیناواترا کی حکومت کو ختم کرکے۔ ملک میں مارشل لا کا اعلان کر دیا۔ وہ تھائی فوج میں کئی اعلی عہدوں پر فائض رہ چکے رہے جن میں ’الیٹ سپیشل وارفئر کمانڈ‘ بھی شامل ہے۔ انھیں بہادری کے کئی تمغے بھی ملے۔