مندرجات کا رخ کریں

جوابی بیاض

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
امریکی بحریہ میں بھرتی کے لیے مرد و خواتین امتحان لکھتے ہوئے۔

جوابی بیاض (انگریزی: Answer sheet یا Answer booklet) کچھ کاغذات یکجا مجموعہ ہوتا ہے جس میں اسکول کی سطح سے لے کر یونیورسٹی کی سطح کے طلبا و طالبات اپنے تعلیمی مضامین کے امتحانی پرچہ سوالات کے جوابات لکھتے ہیں۔ طلبہ ہر سوال کا جواب لکھتے وقت پرچے کے حاشیے میں متعلقہ سوال کا نمبر لکھتے ہیں۔

اعلٰی تعلیم، خاص طور پر یونیورسٹی اور کالجوں کی سطح پر طلبہ اپنے تعلیمی اداروں میں نہیں بلکہ دیگر غیرتعلیمی اداروں میں امتحان لکھتے ہیں۔ طلبہ کے جوابی بیاضوں کی ترمیزبندی (کوڈنگ) ہوتی ہے۔ باہری ممتحنین ان ترمیزشدہ جوابی بیاضوں کو جانچ کر نشانات دیتے ہیں۔ پھر امتحانات کے ارباب مجاز ان بیاضوں کو غیرترمیزشدہ (ڈی کوڈ) کر کے طلبہ کے تعلیمی نتیجوں کو جاری کرتے ہیں۔ یہ عمل انتہائی رازداری میں کیا جاتا ہے۔

تعلیمی دور کے علاوہ امتحانات حکومتی عہدوں میں بھرتی اور کچھ سرکاری کمپنی کے عہدہ جات میں بھرتی کے لیے بھی امتحانات ہوتے ہیں۔ یہ امتحانات عمومًا معلومات عامہ، انگریزی اور مواصلاتی صلاحیتوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس کے بعد گروہی مباحثہ (گروپ ڈسکشن) اور انٹرویو کے مراحل بھی ہوا کرتے ہیں۔

زوائد

[ترمیم]

زوائد (additionals): اگر طالب علم دوران امتحان اپنی اصل امتحانی بیاض (main answer booklet) مکمل کر دے اور مزید کاغذات امتحان کے سوال کے جوابات لکھنے کے لیے طلب کرے تو انھیں زوائد (additionals) کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]