جوش ملسیانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

جوش ملسیانی ایک اردو شاعر تھے جن کا اصلی نام پنڈت لبھو رام تھا۔ جالندھر کے قصبہ ملسیان میں پیدا ہوئے۔ فارسی۔ اردو کے اعلٰی امتحانات پاس کرنے کے بعد جالندھر کے ڈسٹرکٹ بورڈ کے شعبۂ تعلیم میں بطور مدرس ملازم ہو گئے۔ تمام عمر معلی میں گزری۔ شاعری میں داغ کی شاگردی اختیار کی اور بہت جلد ممتاز شاگردوں میں شمار ہونے لگے۔ تقسیم ہند کے بعد دہلی چلے گئے اور کچھ عرصہ سرکاری ماہنامہ ’’آج کل‘‘ کی ادارت کی۔ نکودر ضلع جالندھر میں انتقال کیا۔ کلام کے چار مجموعے اور ادبی تنقید کی تین کتابیں یادگار چھوڑیں۔ حکومت نے آپ کو پدم شری کا اعزاز دیا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]