جینسی جیمس
Appearance
جینسی جیمس | |
---|---|
وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی آف کیرلا | |
آغاز منصب مارچ 2009ء | |
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اکیڈمک |
درستی - ترمیم |
جینسی جیمس (انگریزی: Jancy James) سنٹرل یونیورسٹی آف کیرلا کی بانی وائس چانسلر اور کیرلا کی پہلی خاتون وائس چانسلر رہی ہیں۔[1] یہ جامعہ کاسرگوڈ، کیرلا، بھارت میں موجود ہے۔
تعلیم
[ترمیم]جینسی جیمس مملکت متحدہ کی وارویک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کے بعد دولت مشترکہ پوسٹ ڈاکٹورل فیلو رہ چکی ہیں۔[2]
بیرونی تدریسی تحقیق
[ترمیم]وہ ٹورانٹو یونیورسٹی، کینیڈا میں فیکلٹی ریسرچ فیلو بھی رہ چکی ہیں۔[2]
وائس چانسلری ذمے داریاں
[ترمیم]جینسی جیمس پہلے مہاتما گاندھی یونیورسٹی، کیرالا کی وائس چانسلر رہی۔ پھر وہ سنٹرل یونیورسٹی آف کیرلا کی بانی وائس چانسلر بنی۔[2]
ادارہ جاتی وابستگیاں
[ترمیم]جینسی جیمس حسب ذیل اداروں سے وابستہ ہیں/ رہی ہیں:
- رکن، کیندریہ ساہتیہ اکیڈمی
- قومی صدر، کمپیریٹیو لٹریچر ایسوسی ایشن آف انڈیا
- اوباما-سنگھ پہل کے تحت 2011ء میں بھارت-ریاستہائے متحدہ امریکا تعلیمی مؤتمر، واشنگتن میں بھارت کی وزارت انسانی وسائل کے وفد کی رکن۔[2]
ادبی ذوق
[ترمیم]وہ ایک مصنف، ادبی نقاد اور مترجم کے طور جانی جاتی ہیں۔[2]
انعامات و اعزازات
[ترمیم]- جنوری 2016ء میں جینسی جیمس کو پروفیسر ایم وی پائیلی ایوارڈ برائے بہترین مدرس (Prof M V Pylee Award for the best academician) سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی جانب سے قائم کیا گیا اور اس انعام کے ساتھ ایک لاکھ روپے کی رقم اور توصیفی سند دی جاتی ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The Hindu : Kerala / Thiruvananthapuram News : Jancy James to head new university"۔ 10 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2017
- ^ ا ب پ ت ٹ ث Kerala’s first woman VC bags award