حبیب میاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رحیم حبیب میاں خان (1869ء تا 19 اگست 2008ء) جے پور، راجستھان، بھارت کے ایک بزرگ تھے جنہیں 138 سال کی عمر ہونے کا دعوی تھا۔[1][2] حالانکہ ان کے اس دعوی میں کچھ لوگوں کے شکوک کا اظہار کیا تھا۔[3] ان کے نام سب سے طویل وقت تک پینشن لینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈز درج ہے۔[4] لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنے 2005ء کے ایڈیشن میں ان کی عمر 120 سال سے متجاوز بتائی اور اپنے ریکارڈ میں ان کا نام درج کیا۔ حالانکہ سند ولادت نہیں ہونے کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ انھیں دنیا کا سب سے عمر دراز شخص نہیں مانا۔ جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ نے ایڈنا پاریکر کو بعمر 115 میں دنیا کی سب سے عمر دراز شخص تسلیم کیا۔[5][6][7][3] حبیب میاں خاندنی شجرہ کی بنیاد پر اپنی سال پیدائش 1869ء بتاتے تھے۔[3] ان کے پینشن نامہ میں ان کی تاریخ پیدائش 20 مئی 1878ء درج ہے۔[3] حبیب میاں کا کہنا تھا کہ وہ 1938ء میں فوج سے مستعفی ہوئے تھے اور تب سے ان دستاویزات کا استعمال کر رہے ہیں اور اسی بنیاد پر انھیں دنیا کے بزرگ ترین پینشن لینے والے کا اعزاز حاصل ہے۔[4][7]

2004ء میں دو نامعلوم اشخاص نے انھیں حج کرنے کے لیے رقم ہدیہ کی اور اس طرح وہ دنیا کے بزرگ ترین حاجی بن گئے۔[8][9] جے پور کے میئر نے انھیں “آب جے پور“ کے اعزاز سے نوازا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Man who has seen three centuries"۔ www.telegraphindia.com 
  2. "'Oldest man' passes away in India"۔ BBC News۔ 19 اگست 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2018 
  3. ^ ا ب پ ت "World's 'oldest man' dies in India"۔ Telegraph۔ 20 اگست 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2018 
  4. ^ ا ب "Longest retirement pension"۔ guinnessworldrecords.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018 
  5. "Rekordalter Inder stirbt – vermutlich mit 130" (بزبان الألمانية)۔ Tagessppiegel۔ 19 اگست 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2018 
  6. "Habib Mian, possibly country's oldest man, dies"۔ انڈیا ٹوڈے 
  7. ^ ا ب "Jaipur's Habib Miyan at 137: celebrating yet another birthday"۔ The Hindu۔ 21 مئی 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018 
  8. "Mecca looms for aged pilgrim" (بزبان انگریزی)۔ 2003-12-24۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2019 
  9. Indian man's 65 years as OAP at BBC.co.uk