حد فاضل کا شخصیتی اختلال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بارڈر لائن پرسنالٹی ڈس آرڈ
دیگر نام
  • جذبات کے غیر مستحکمی کا عارضہ– شخصیت کی خرابی – اضطراری یا حد فاضل کی قسم[1]
  • جذباتی شدت کا عارضہ [2]}}
ایڈورڈ منچ]]کےدی بروچ میں آئیڈیلائزیشن نظر آتی ہے]] ایوا موڈوچی (1903)[3]
تخصصطب نفسیات
علاماتغیر مستحکم تعلقات کی علامات, خود حسساسیت,اور جذباتیت، اضطرابیت، بار بارخودکشی کا رویہ اور خود کو نقصان پہنچانا، جذباتی طور پر چھوڑ دئیے جانے کا خوف،خالی پن کا دائمی احساس، نامناسب غصہ، حقیقت سے لاتعلقی کا احساس[4][5]
طبی پیچیدگیاںخودکشی[4]
عمومی ہدفابتدائی بلوغت[5]
دورانیہطویل المدتی[4]
سببغیرواضح[6]
قابل تشویشخاندانی تاریخ (طب)، صدمہ، بچپن میں بدسلوکی [4][7]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر [4]
تفریقی تشخیصشناخت کی خرابی کی شکایت، مزاج کی خرابی کا عارضہ ، صدمے کے بعد تنائو کا عارضہ، سی پی ٹی ایس ڈی، منشیات کے استعمال کی خرابی، ہسٹریونک، نرگسیت، یا غیر سماجی شخصیت کی خرابی[5][8]
معالجی تدابیررویہ جاتی تھراپی[4]
قابل علاجوقت کے ساتھ بہتری[5]
تعدد1.6فیصد سالانہ[4]

بارڈر لائن پرسنلٹی ڈس آرڈر ( BPD )، جسے جذباتی طور پر غیر مستحکم شخصیت کی خرابی ( EUPD ) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، [9] ایک ذہنی بیماری ہے، اس عارضہ کی خصوصیت غیر مستحکم تعلقات ، خود کی تحریف شدگی کااحساس اور مضبوط جذباتی رد عمل ہوتی ہے۔ [4] [5] [10] متاثرہ افراد اکثر خود کو نقصان پہنچانے اور دوسرے خطرناک رویوں کا اظہار کرتے ہیں۔ [4] ایسے افراد خالی پن کے احساس، ترک کردئےجانے کے خوف اور حقیقت سے لاتعلقی کے مسائل کا بھی شکار ہو سکتے ہیں۔ [4] عام سمجھے جانے والے کسی واقعہ سے بھی علامات متحرک ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر اس رویہ کا آغاز  ابتدائے بلوغت سے ہوتا ہے اور مختلف انواع کی صورت حال اختیار کر سکتا ہے۔ [5] منشیات کا غلط استعمال ، ڈپریشن اور کھانے کی خرابی عام طور پر بی پی ڈی سے وابستہ ہیں۔ [4] تقریباً 10 فیصد متاثرہ افراد خودکشی کرتے ہیں۔ [4] [5]

بی پی ڈی کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں جینیاتی، اعصابی، ماحولیاتی اور سماجی عوامل شامل ہیں۔ [4] [6] اس کا اثر کسی ایسے شخص پر تقریباً پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے جس کا کوئی قریبی رشتہ دار متاثر ہو۔ [4] زندگی کے منفی واقعات بھی اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ [7] ایسا لگتا ہے کہ بنیادی میکانزم نیوران کے فرنٹولمبک نیٹ ورک کو متاثر کرتا ہے۔ [7] بی پی ڈی کو دماغی عوارض کے تشخیصی اور شماریاتی مینول (DSM) نے ایک شخصیت کی خرابی کے طور پر تسلیم کیا ہے، اس کے ساتھ اس طرح کے دیگر نو عوارض بھی ہیں۔ [5] تشخیص علامات کی بنیاد پر کی جاتی ہے ، جبکہ دیگر مسائل کو مسترد کرنے کے لیے طبی معائنہ کیا جا سکتا ہے۔ [4] مرض کی حالت کو شناخت کے مسئلے یا منشیات کے استعمال کے عوارض اور دیگر امکانات سے مختلف ہونا چاہیے- [5]

بی پی ڈی کا علاج عام طور پر تھراپی سے کیا جاتا ہے، جو کوگنیٹو رویے کی تھراپی (سی بی ٹی) یا جدلیاتی رویے کی تھراپی (ڈی بی ٹی) کھلاتی ہیں۔ [4] ڈی بی ٹی ، خودکشی کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ [4] تھراپی علحیدہ یا گروپ میں کی جا سکتی ہے۔ [4] اگرچہ دوائیں بی پی ڈی کا علاج نہیں کرتی ہیں، ان کا استعمال متعلقہ علامات میں مدد کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ [4] کچھ لوگوں کو ہسپتال میں دیکھ بھال کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ [4]

ایک مخصوص سال میں تقریباً 1.6فیصد لوگوں کو بی ڈی پی ہوتا ہے، کچھ اندازوں کے مطابق یہ 6فیصدتک ہے۔ [4] [5] خواتین میں مردوں کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ تشخیص ہوتی ہے۔ [5] عام طور پر یہ عارضہ ،یہ عمر رسیدہ افراد میں کم ہوتا ہے۔ [5] تقریبا نصف متاثرہ افرا د ، دس سال کی مدت میں بہتر ہوتے ہیں۔ [5] متاثرہ افراد کو عام طور پر صحت کی دیکھ بھال کے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ [5] خرابی کے نام کے بارے میں ایک بحث جاری ہے، خاص طور پر لفظ بارڈر لائن کی موزونیت۔ [4] اس عارضے کو اکثر میڈیا اور نفسیاتی شعبے دونوں میں بدنام کیا جاتا ہے۔ [11]

حوالہ جات:[ترمیم]

  1. Robert C. Cloninger (2005)۔ "Antisocial Personality Disorder: A Review"۔ $1 میں Mario Maj، Hagop S. Akiskal، Juan E. Mezzich۔ Personality disorders۔ New York City: John Wiley & Sons۔ صفحہ: 126۔ ISBN 978-0-470-09036-7۔ 04 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2020 
  2. Jan Dirk Blom (2010)۔ A dictionary of hallucinations (1st ایڈیشن)۔ New York: Springer۔ صفحہ: 74۔ ISBN 978-1-4419-1223-7۔ 04 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2020 
  3. Edvard Munch : the life of a person with borderline personality as seen through his art۔ [Danmark]: Lundbeck Pharma A/S۔ 1990۔ صفحہ: 34–35۔ ISBN 978-8798352419 
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ س ش ص ض ط "Borderline Personality Disorder"۔ NIMH۔ 22 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2016 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ Diagnostic and statistical manual of mental disorders : DSM-5 (5th ایڈیشن)۔ Washington, D.C.: American Psychiatric Publishing۔ 2013۔ صفحہ: 645, 663–6۔ ISBN 978-0-89042-555-8 
  6. ^ ا ب Clinical Practice Guideline for the Management of Borderline Personality Disorder۔ Melbourne: National Health and Medical Research Council۔ 2013۔ صفحہ: 40–41۔ ISBN 978-1-86496-564-3۔ In addition to the evidence identified by the systematic review, the Committee also considered a recent narrative review of studies that have evaluated biological and environmental factors as potential risk factors for BPD (including prospective studies of children and adolescents, and studies of young people with BPD) 
  7. ^ ا ب پ F Leichsenring، E Leibing، J Kruse، AS New، F Leweke (January 2011)۔ "Borderline personality disorder"۔ Lancet۔ 377 (9759): 74–84۔ PMID 21195251۔ doi:10.1016/s0140-6736(10)61422-5 
  8. "Borderline Personality Disorder Differential Diagnoses"۔ emedicine.medscape.com۔ 29 اپریل 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2020 
  9. Borderline personality disorder NICE Clinical Guidelines, No. 78۔ British Psychological Society۔ 2009۔ 12 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2020 
  10. Chapman, Alexander L. (August 2019)
  11. Aviram RB, Brodsky BS, Stanley B (2006)