حر حرکیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایک مثالی حرحرکیاتی نظام - حرارت گرم (بوائلر) سے سرد (کنڈنسر) کی جانب حرکت کرتی ہے اور اس حرکت سے استفادہ کرتے ہوئے میکانیکی کام انجام دیا جاسکتا ہے۔

حَر حرکیات (عربی کے لفظ حَر ’’ اور ‘‘حرارت’’؛ ‘‘حرکیات’’، سے ماخوذ ہے حرکت کا مطالعہ، انگریزی: Thermodynamics)

حرحرکیات میں اجسام یا نظامات کے ذرّات کی حرکت کا تجزیہ کرکے ان اجسام کے درجہ حرارت، دباؤ اور حجم میں تبدیلی کے اثر کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

آسان الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ طبعیات کی وہ شاخ میں اجسام یعنی مادّہ کے جوہروں یا سالموں کے اِرتعاشی حرکت کے اثرات کا مطالعہ کیا جاتا ہے، ‘‘حرحرکیات’’ کہلاتی ہے۔

طبعیات کی یہ شاخ کیمیاء میں بھی وسیع طور پر استعمال ہوتی ہے۔

حرحرکیات کی بُنیاد قانون ہائے حرحرکیات ہیں، جو دعویٰ کرتے ہیں کہ طبعی نظاموں کے درمیان توانائی، بطورِ کام یا حرارت، منتقل ہوسکتی ہے۔