حقوق العباد اور معاملات
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
حقوق العباد اور معاملات پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب مفتی تقی عثمانی کے افادات کا مجموعہ ہے ، جنہیں مفتی تقی کے مواعظ ، خطبات مجالس ، ملفوظات اور دیگر تالیفات کی روشنی میں ماہنامہ محاسن اسلام ملتانی کے مدیر محمد اسحاق ملتانی نے مرتب کیا ہے ۔ حقوق کی اہمیت کے پیش نظر متفرق کتب میں مفتی تقی عثمانی کے منتشر بیانات کو موضوع کے اعتبار سے تین جلدوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ جلد اول حقوق العباد اور معاملات سے متعلق ابحاث پر مشتمل ہے ۔ اس کے ٣٢٧ صفحات ہیں ۔ جلد دوم میں والدین کی خدمت ، رشتہ داروں سے حسن سلوک ، نکاح اور اس کے ا متعلقات ، حقوق زوجین ، اولاد کی تعلیم و تربیت ، خاندانی اختلافات کے اسباب اور ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔ یہ جلد ٣٢٠ صفحات پر مشتمل ہے ۔ جلد سوم معاشرتی حقوق و فرائض سے متعلقہ مسائل و احکام کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور اس کے ٣٨٣ صفحات ہیں۔اس کتاب میں حقوق سے متعلق تمام اسلامی احکام و آداب اور عصر حاضر میں ان کی ادائیگی کا سہل طریقہ بیان کیا گیا ہے ، نیز معاشرہ میں حقوق کی ادائیگی کے سلسلہ میں ہونے والی حق تلفیاں بھی شامل کتاب ہیں ۔ کتاب ہذا کو فرد سے معاشرہ کی اصلاح کا ایک مکمل نصاب کہنا بے جانہ ہو گا ۔ کتاب ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان سے ١٤٣٧ ھ میں شائع ہوئی ۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ج ٣ ش ١: ٢١٧۔ مؤرشف من الأصل في 2021-01-28۔ اطلع عليه بتاريخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢
{{حوالہ رسالہ}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(مساعدة)