مندرجات کا رخ کریں

خارتوران قومی پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خار توران یا توران منطقہء محفوظ

صحرا ہمیشہ مردہ اور خشک نہیں رہتے۔ قدرت وہاں اپنی رحمت کی بارش برسا کر مٹی اور ریت کے خشک ذرات کو حیات نو بخشتی ہے جس سے وہاں مختلف انواع کے پودے اور درخت وغیرہ نشو و نما پاتے ہیں اور مختلف جنگلی ریگستانی حیات کی خوراک بنتے ہیں۔ خار توران جو ایران کا قومی پارک ہے۔ جنگلی و ریگستانی جانداروں کی بہت بڑی پناہ گاہ ہے جس کارقبہ دس ہزار ہیکٹر سے زائد ہے۔ خارتوران ایران کے صوبے سمنان (سمن) کے شمال مشرق میں شاہرود شہر کے قریب واقع ہے۔ خار توران کو ایشیائی یا ایرانی چیتوں کا مسکن سمجھا جاتا ہے۔ اس علاقے میں 12 سے 15 مخصوص نسل کی کرشمائی بلیں بھی پائی جاتی ہیں اندازوں اور جائزوں کے مطابق یہ بلیاں مسلسل اپنی نسل میں اضافہ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں ایرانی گورخروں کی بھی کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔ ایرانی ہرن، ،جنگلی بکرے، جنگلی بھیڑیں اور چنکارا ہرن بھی کافی تعداد میں یہاں پناہ گزین ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ایران کی جنگلی حیات قسط نمبر .3. Wild Life in Iran[مردہ ربط]