مندرجات کا رخ کریں

چیتا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چیتا
زمانی حد: وسط حیاتی–موجود
جنوبی افریقا میں نر چیتا
جنوبی افریقا میں نر چیتا
بقا کی صورت حال
CITES ضمیمہ اول (CITES)[1]
سائنسی درجہ بندی edit
اقلیم: حیوانات
قوم: حبلیات
فصیلہ: گوشت خور
خاندان: گربہ خو
جنس: Acinonyx
نوع:
A. jubatus
دہرا نام
Acinonyx jubatus
(Schreber, 1775)
ذیلی انواع
فہرست ..
چیتوں کا دنیا میں وجود کا نقشہ
چیتوں کی ذیلی انواع کی تاریخی طور پر اور موجودہ حدود
ہم نام[2]
فہرست ..
  • Acinonyx venator Brookes, 1828
  • A. guepard Hilzheimer, 1913
  • A. rex Pocock, 1927
  • A. wagneri Hilzheimer, 1913
  • Cynaelurus guttatus Mivart, 1900
  • Cynaelurus jubata Mivart, 1900
  • Cynaelurus lanea Heuglin, 1861
  • Cynailurus jubatus Wagler, 1830
  • Cynailurus soemmeringii Fitzinger, 1855
  • Cynofelis guttata Lesson, 1842
  • Cynofelis jubata Lesson, 1842
  • Felis fearonii Smith, 1834
  • F. fearonis Fitzinger, 1855
  • F. megabalica Heuglin, 1863
  • F. megaballa Heuglin, 1868
  • Guepar jubatus Boitard, 1842
  • Gueparda guttata Gray, 1867
  • Guepardus guttata Duvernoy, 1834
  • Guepardus jubatus Duvernoy, 1834
چیتا
اپنی جسامت کے اعتبار سے چیتے کی ٹانگیں بہت لمبی ہیں اسی لیے یہ چھوٹے فاصلے کی دوڑیں بڑی تیز رفتاری سے لگاتا ہے۔

چیتا (سنسکرت کے لفظ چترکا سے ماخوذ) گربہ خو (Felidae) خاندان کے بڑے ارکان میں سے ہے۔ بالغ چیتے کا وزن 40 سے 45 کلو گرام اور لمبائی 112 سے 135 سینٹی میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ بظاہر ایک جیسے ہونے کے باوجود نر قدرے جسیم ہوتا ہے۔ اس کے سمور پر پڑے چَکّے اسے بہت عمدہ کیموفلاژ دیتے ہیں۔ اس کی خاص شناخت آنکھوں سے ناک کی طرف آنسو نما کالے دھبے ہیں جو اسے ملتے جلتے جانوروں مثلاً تیندوا (Leopard) سے ممتاز کرتے ہیں۔ یہ خشکی کا تیز ترین جانور ہے۔ اس کی رفتار فقط ساڑھے تین سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے لیکن یہ لپک زیادہ فاصلے تک برقرار نہیں رہتی۔ یہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 500 میٹر تک بھاگ سکتا ہے۔ اپنے خاندان کے دیگر ارکان کے برعکس چیتا شکار کے لیے گھیرے وغیرہ جیسی گروہی تکنیکوں کی بجائے اپنی رفتار پر بھروسا کرتا ہے۔ ماہرین اس خاندان کے 37 باقی ارکان میں سے چیتے کو قدیم ترین خیال کرتے ہیں۔ چیتے کی مادہ 20 تا 24 ماہ کی عمر میں نسل کشی شروع کرتی ہے۔ لگ بھگ 100 دن کے حمل کے بعد یہ اوسطاً تین تا پانچ بچے پیدا کرتی ہے۔ یہ پرندوں، خرگوشوں اور ہرنوں وغیرہ کا شکار کرتا ہے۔ شکار کے حوالے سے اس کے آدھے حملے کامیاب رہتے ہیں۔ یہ افریقا کے علاوہ شمالی اور جنوبی برصغیر میں ملتا ہے۔ اس کے بڑے دشمن شیر اور لگڑ بگڑ ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 Durant, S.M.; Groom, R.; Ipavec, A.; Mitchell, N.; Khalatbari, L. (2024). "Acinonyx jubatus". IUCN Red List of Threatened Species (بزبان انگریزی). 2024 e.T219A259025524. DOI:10.2305/IUCN.UK.2024-1.RLTS.T219A259025524.en.

بیرونی روابط

[ترمیم]