"کملا داس ثریا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م زمرہ اضافہ
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 25: سطر 25:


== قبول اسلام ==
== قبول اسلام ==
کئی برس اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ نے [[اسلام]] قبول کر لیا جس کے باعث بھارت اور کیرالہ کے ادبی و سماجی حلقوں میں ایک طوفان آ گیا<ref>[ روزنامہ امّت http://www.ummatpublication.com/2009/06/02/lead62.html]</ref> تاہم ان کے اہل خانہ نے ان کے اس فیصلے کو قبول کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد آپ کا نام ثریا رکھا گیا۔ اپنے قبول اسلام کی بڑی وجہ جو وہ بیان کیا کرتیں تھیں وہ ان کے الفاظ میں " اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے ہیں وہ جان کر میں حیران ہوں میرے قبول اسلام کے پس پردہ اسلام کی جانب سے خواتین کو دیے جانے والے حقوق کا بڑا کردار ہے۔
کئی برس اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ نے [[اسلام]] قبول کر لیا جس کے باعث بھارت اور کیرالہ کے ادبی و سماجی حلقوں میں ایک طوفان آ گیا<ref>[ روزنامہ امّت http://www.ummatpublication.com/2009/06/02/lead62.html {{wayback|url=http://www.ummatpublication.com/2009/06/02/lead62.html |date=20091007012038 }}]</ref> تاہم ان کے اہل خانہ نے ان کے اس فیصلے کو قبول کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد آپ کا نام ثریا رکھا گیا۔ اپنے قبول اسلام کی بڑی وجہ جو وہ بیان کیا کرتیں تھیں وہ ان کے الفاظ میں " اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے ہیں وہ جان کر میں حیران ہوں میرے قبول اسلام کے پس پردہ اسلام کی جانب سے خواتین کو دیے جانے والے حقوق کا بڑا کردار ہے۔


31مئی 2009 کو آپ [[پونا]] کے جہانگیر ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملیں۔ آپ کی عمر پچھتر برس تھی۔
31مئی 2009 کو آپ [[پونا]] کے جہانگیر ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملیں۔ آپ کی عمر پچھتر برس تھی۔

نسخہ بمطابق 21:10، 31 دسمبر 2020ء

کملا داس ثریا
قلمی نامMadhavikkutty
پیشہشاعر, short story writer
قومیتIndian
اصنافنظم, داستان
اہم اعزازاتEzhuthachchan Puraskaram, Vayalar Award, ساہتیہ اکیڈمی اعزاز, Asan World Prize, Asian Poetry Prize, Kent Award
شریک حیاتMadhava Das

کملا داس ( 31 مارچ 1934 ~ 31مئی2009 )ہندوستان میں انگریزی اور ملیالم زبان کی مشہور و معروف شاعرہ اور ادیبہ[1] تھیں ملیالم ادب میں آپ کو مادھوی کٹی کہا جاتا تھا۔ آپ کو انگریزی اور ملیالم ادب میں کمال حاصل تھا۔

خاندانی پس منظر

کملا داس 31مارچ 1934 کو بھارت کے شہر کیرالا کے ایک برھمن خاندان میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد وی ایم نائر اور والدہ اس دور کی مشہور ملیالم شاعرہ بالامانیمیمّا تھیں۔ بھارتی وزیر داخلہ اے کے انتھونی بھی آپ کے رشتہ دار بتا‎‎ئے جاتے ہیں۔

ادبی زندگی

آپ کی ادبی زندگی کا آغاز 8 سال کی عمر میں ہی ہو گیا تھا جب آپ نے وکٹر ہیوگو کی تحریروں کا اپنی مادری زبان میں ترجمہ کیا۔ آپ کی پہلی کتاب " سمران کلکتہ " تھی جس نے آپ کو انقلابی ادیبوں کی صف میں لاکھڑا کیا۔ ان کی تحریروں میں مردوں کے تسلط والے سماج میں خواتین کی بے بسی کا ذکر ہے اور ان کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے پڑھنے والوں کو عدم مساوات کو ختم کرنے پر سوچنے پر راغب کیا۔

قبول اسلام

کئی برس اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ نے اسلام قبول کر لیا جس کے باعث بھارت اور کیرالہ کے ادبی و سماجی حلقوں میں ایک طوفان آ گیا[2] تاہم ان کے اہل خانہ نے ان کے اس فیصلے کو قبول کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد آپ کا نام ثریا رکھا گیا۔ اپنے قبول اسلام کی بڑی وجہ جو وہ بیان کیا کرتیں تھیں وہ ان کے الفاظ میں " اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے ہیں وہ جان کر میں حیران ہوں میرے قبول اسلام کے پس پردہ اسلام کی جانب سے خواتین کو دیے جانے والے حقوق کا بڑا کردار ہے۔

31مئی 2009 کو آپ پونا کے جہانگیر ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملیں۔ آپ کی عمر پچھتر برس تھی۔

مشہور تصانیف

  • این اٹروڈکشن،
  • دی ڈیزیڈنٹ،
  • الفابیٹ آف لسٹ
  • اونلی سول نوز ہاؤ ٹو سنگ
  • مائی سٹوری (خود نوشت)

اعزازات

  • ایشین پوئٹری پرائز
  • کینٹ ایوارڈ فار انگلش راٹنگ
  • آسیان ورلڈ پرائز
  • ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ
  • کیرالا ساہتیہ

حوالہ جات

  1. [ http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2009/05/090531_kamla_das_sz.shtml بی بی سی اردو]
  2. [ روزنامہ امّت http://www.ummatpublication.com/2009/06/02/lead62.html آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ummatpublication.com (Error: unknown archive URL)]

بیرونی روابط