"تبش نگاری" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
3 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 18: سطر 18:
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}
== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [http://www.flirthermography.com/success/image_gallery.asp زیرسرخ عکاسوں کے بارے میں ایک موقع آن لائن]
* [http://www.flirthermography.com/success/image_gallery.asp زیرسرخ عکاسوں کے بارے میں ایک موقع آن لائن] {{wayback|url=http://www.flirthermography.com/success/image_gallery.asp |date=20070430012224 }}
* [http://www.infraspection.com انفراسپیکشن انسٹی ٹیوٹ کا موقع]
* [http://www.infraspection.com انفراسپیکشن انسٹی ٹیوٹ کا موقع]
* [http://www.irinfo.org IRINFO.ORG کا موقع آن لائن]
* [http://www.irinfo.org IRINFO.ORG کا موقع آن لائن]
سطر 26: سطر 26:
* [http://www.thermotronics.com.br حرتخطیطی تصاویر کا ایوان عکس و دیگر معلومات]
* [http://www.thermotronics.com.br حرتخطیطی تصاویر کا ایوان عکس و دیگر معلومات]
* [http://www.janes.com/defence/news/jeos/jeos060824_1_n.shtml شعبۂ شب بصری سے متعلق جین کا ایک مقالا]
* [http://www.janes.com/defence/news/jeos/jeos060824_1_n.shtml شعبۂ شب بصری سے متعلق جین کا ایک مقالا]
* [http://www.reliableplant.com/article.asp?articleid=1636 زیرسرخ کے بارے میں معلومات]
* [http://www.reliableplant.com/article.asp?articleid=1636 زیرسرخ کے بارے میں معلومات] {{wayback|url=http://www.reliableplant.com/article.asp?articleid=1636 |date=20070927230459 }}
{{زمرہ کومنز|Thermography}}
{{زمرہ کومنز|Thermography}}



نسخہ بمطابق 05:29، 17 جنوری 2021ء

زیرسرخ شعاعوں کی مدد سے لیا گیا ایک عکس جس میں حرتخطیط کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

حر تخطیط (thermography) کو حرتصویرہ (thermal imaging) بھی کہا جاتا ہے اور یہ ایک قسم کی زیر سرخ تصویر گری یا تخطیط (graphics) ہوتی ہے جس میں زیر سرخ کی حدود میں شامل اشعاع کو شناخت کر کہ ان کی مدد سے تصویر کی تخطیط کی جاتی ہے۔ ان شعاعوں کا برقناطیسی طیف تقریباًًً 900–14,000 نینومیٹر یا 0.9–14 مائکرومیٹر تک ہوتا ہے اور اس حد کو محسوس کرنے اور ان سے عکس کی شناخت کرنے کے لیے مخصوص اقسام کے عکاسے (cameras) استعمال کیے جاتے ہیں جنکو زیرسرخ عکاسہ یا حرتخطیطی عکاسہ (thermographic camera) بھی کہا جاتا ہے۔

اردو اصطلاح English term
حر
حراری
تخطیط
مُخطَّط
مِخطاط

thermo
thermo
graphy
gram
graph (suffix)

سیاہ جسم کے قانون پلانک کے مطابق چونکہ زیرسرخ شعاعیں تمام اجسام سے ان کے جسم کے درجۂ حر کے مطابق نکلتی ہیں اور اگر ان حرارتی شعاعوں کو قابل بصر بنا لیا جائے تو پھر اس کی مدد سے ارد گرد کے ماحول میں آنکھ کی بلا کسی بصری تحریک (light stimulation) کے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور یہی ٹیکنالوجی اصل میں حرتخطیط یا thermography ہے۔ چونکہ اس طریقۂ کار میں مختلف اجسام یا ایک ہی جسم کے مختلف حصوں سے نکلنے والی مختلف حرارت کو محسوس کیا جاتا ہے لہذا اس حرارتی فرق کی بنا پر ہر جسم کی الگ الگ شکل نمایاں کی جاسکتی ہے اور اسی لیے اس حرارتی نقشہ سازی کے لیے تخطیط کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ جب اس قسم کی حرارتی فرق کو کسی حرتخطیط عکاسہ (thermographic camera) سے دیکھا جاتا ہے تو وہ اجسام جو نسبتا سرد یا کم گرم ہوتے ہیں وہ ان اجسام سے بالکل الگ تاثر پیدا کرتے ہیں جو گرم ہوں اور اسی وجہ سے انسان اور دیگر گرم خون حیوانات بہت آسانی سے ماحولی پسمنظر سے الگ شناخت کیے جاسکتے ہیں۔ ایک یہ وجہ بھی ایسی ہے جس کی وجہ سے اس ٹیکنالوجی کا استعمال عسکری مقاصد کے لیے بہت کثرت سے دیکھنے میں آیا ہے۔ لیکن اسے ساتھ ساتھ ہی اس طراز نے دیگر کئی شعبہ زندگی میں بھی اپنی راہ تلاش کی ہے، مثال کے طور پر آتش پیکار (fierfighter) اس کی مدد سے تاریکی اور اندھیرے میں بھی دیکھ کر اپنا کام انجام دے سکتے ہیں اور انکو آگ میں پھنسے انسان اور آگ کا منبع دیکھنے میں معاونت ملتی ہے۔ اسی طرح طاقتی خطوط (power lines) پر کام کرنے والے افراد ان مقامات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جہاں پر حرارت بہت زیادہ بڑھ گئی ہو اور اسے درست کر کہ مستقبل کے حادثات کو قبل از وقت روک سکتے ہیں۔ ایک اور استعمال حرارتی غیر موصل (thermal insulation) میں دیکھنے میں آتا ہے کہ جہاں تعمیراتی کام کرنے والے افراد ان مقامات کو زیادہ حرارت خارج کرتا ہوا دیکھ سکتے ہیں کہ جہاں پر حرارتی غیر موصل میں کوئی خامی رہ گئی ہو۔ حرتخطیط عکاسے آج کل پرتعیش کاروں میں بھی لگائے جاتے ہیں جو گاڑی کو تاریکی میں چلانے میں مدد کرتے ہیں۔ [1]

انسانی ہاتھ پر لپٹے ہوئے ایک سانپ کی حراری تخطیط۔

آلات

عام طور پر حرتخطیط عکاسوں میں CCD کی بجائے CMOS کے FPA لگائے جاتے ہیں جن میں InSb، InGaAs اور QWIP کے FPA بہت عام ہیں۔ جبکہ آج کل کی جدید ترین ٹیکنالوجی میں عام طور پر ایسی اختراعات بھی استعمال میں آچکی ہیں کہ جو کم خرچ اور غیر سرد خرد اشعاع پیما (microbolometer) کے FAP کو اپنی ساخت میں استعمال کرتی ہیں۔ انکا مِیز (resolution) عام طور پر دستیاب بصری عکاسوں یا کیمروں کی نسبت کم ہوتا ہے جس کی حد عمومی طور پر 160x120 تا 320x240 کے درمیان اور بہت مہنگے آلات میں 640x512 عکصر (pixels) تک ہوتی ہے۔ پرانے اشعاع پیما (bolometers) میں انکو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک قسم کی بردی (cryogenic) اختراع کی ضرورت بھی ہوتی ہے جو یا تو کوئی اسٹرلنگ چکر ہو سکتا ہے یا پر مائع نائٹروجن۔

حرتخطیط طباعت

حرتخطیط طباعت (thermographic printing) ایک ایسی طباعت کو کہا جاتا ہے جس میں حروف یا تصاویر کو کاغذ پر طبع کرنے کے لیے حرارت پر انحصار کیا جاتا ہے۔ ان ٹیکنالوجی میں استعمال کیا جانے والا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اس کاغذ پر جس پر کچھ چھاپنا ہو ایک ایسے مادے کی استرکاری کردی جاتی ہے کہ جو حرارت پا کر اپنا رنگ تبدیل کرنے کی خاصیت کا حامل ہوتا ہے۔ ایسا عام طور پر پرانی فیکس آلات میں اور یا پھر دکانوں پر خریداری کی رسید نکالنے والے آلات میں دیکھنے میں آتا ہے۔ اس قسم کے حرتخطیط آلات کو بلاواسطہ تصور کیا جاتا ہے۔ جبکہ ایک اور طریقۂ کار کے مطابق چھاپ کر حروف یا شکل کسی پٹی پر سے اس کاغذ پر منتقل کر دی جاتی ہے جس پر کوئی عبارت یا شکل چھاپنا مقصود ہو۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط