"لطیف الرحمن بہرائچی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تخلیق مضمون بذریعہ خانہ تخلیق صفحہ اول
 
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.5
سطر 1: سطر 1:
'''<big>مولانا لطیف الرحمن صاحب قاسمی</big>'''
'''<big>مولانا لطیف الرحمن صاحب قاسمی</big>'''


آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم [http://jamiaarabiahathaura.com/ جامعہ عربیہ ہتھورہ باندہ یوپی انڈیا] سے حاصل کی ،جہاں عارف باللہ حضرت قاری صدیق صاحب باندویؒ آپ کے استاذ تھے۔
آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم [http://jamiaarabiahathaura.com/ جامعہ عربیہ ہتھورہ باندہ یوپی انڈیا] {{wayback|url=http://jamiaarabiahathaura.com/ |date=20210107133545 }} سے حاصل کی ،جہاں عارف باللہ حضرت قاری صدیق صاحب باندویؒ آپ کے استاذ تھے۔


اس کے بعد [[دار العلوم دیوبند|دارالعلوم دیوبند]] سے آپ نے دورہ ٴحدیث شریف کیا ۔ آپ کی صلاحیت اور صالحیت کی وجہ سے آپ اپنے اساتذہ کی توجہ اپنے جانب مرکوز کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس کے بعد جب علم حدیث سے آپ کو شغف زیادہ ہوا تو آپ نے محدث کبیرحضرت مولانا [[حبیب الرحمٰن اعظمی|حبیب الرحمن اعظمی]] ؒسے استفادہ کیا۔انہوں نے آپ پر خاص توجہ دی اوراس طرح آپ کو علم حدیث اورمخطوطات کی تحقیق میں درک حاصل ہوگیا ۔
اس کے بعد [[دار العلوم دیوبند|دارالعلوم دیوبند]] سے آپ نے دورہ ٴحدیث شریف کیا ۔ آپ کی صلاحیت اور صالحیت کی وجہ سے آپ اپنے اساتذہ کی توجہ اپنے جانب مرکوز کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس کے بعد جب علم حدیث سے آپ کو شغف زیادہ ہوا تو آپ نے محدث کبیرحضرت مولانا [[حبیب الرحمٰن اعظمی|حبیب الرحمن اعظمی]] ؒسے استفادہ کیا۔انہوں نے آپ پر خاص توجہ دی اوراس طرح آپ کو علم حدیث اورمخطوطات کی تحقیق میں درک حاصل ہوگیا ۔
سطر 72: سطر 72:
{{نامکمل|}}
{{نامکمل|}}
{{خانہ تخلیق مضمون/زمرہ}}
{{خانہ تخلیق مضمون/زمرہ}}


نسخہ بمطابق 16:11، 9 دسمبر 2023ء

مولانا لطیف الرحمن صاحب قاسمی

آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم جامعہ عربیہ ہتھورہ باندہ یوپی انڈیا آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jamiaarabiahathaura.com (Error: unknown archive URL) سے حاصل کی ،جہاں عارف باللہ حضرت قاری صدیق صاحب باندویؒ آپ کے استاذ تھے۔

اس کے بعد دارالعلوم دیوبند سے آپ نے دورہ ٴحدیث شریف کیا ۔ آپ کی صلاحیت اور صالحیت کی وجہ سے آپ اپنے اساتذہ کی توجہ اپنے جانب مرکوز کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس کے بعد جب علم حدیث سے آپ کو شغف زیادہ ہوا تو آپ نے محدث کبیرحضرت مولانا حبیب الرحمن اعظمی ؒسے استفادہ کیا۔انہوں نے آپ پر خاص توجہ دی اوراس طرح آپ کو علم حدیث اورمخطوطات کی تحقیق میں درک حاصل ہوگیا ۔

۳۰/ سال قبل مکہ پہنچے اور آپ کا تعلق مولانا عبدالحفیظ مکیؒ سے ہوگیا ، ان کے ساتھ مل کر شیخ نے علم حدیث کی بہت خدمت کی اور نادر کتب شائع کیں ۔ جن میں سب سے اہم کام امام ابوحنیفہؒ کی روایت کردہ احادیث کو جمع کرنے کا تھا۔

تالیفات

1- ” الموسوعة الحدیثیة لمرویات الامام ابی حنیفة “ 20 جلد

مولاناکے بیان کے مطابق کتاب کل ۲۰/ جلدوں میں ہے ، جس میں طویل مقدمہ ہے جو ۳/ جلدوں پر مشتمل ہے ، جس میں امام اعظم رحمة اللہ علیہ کا مکمل دفاع، علم حدیث میں آپ کا عظیم مقام اور آپ کی مرویات پر ہوئے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔ بہت سی غلط فہمیاں اس بارے میں جوعلمی حلقوں میں رائج ہے اس کی نشان دہی کی گئی ہے اور اسے دور کیا ہے۔ ماشاء اللہ کتاب فقہی اور حدیثی دونوں ترتیب کی رعایت کے ساتھ مرتب کی گئی ہے ۔

2- تحقیق المقال فی تخريج احادیث فضائل الاعمال

شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ کی مشہور کتاب فضائل اعمال کی احادیث کی تخریج پر مشتمل ہے ۔

3- مسند الطحاوی - 10جلد

4- الدیباجہ شرح سنن ابن ماجہ

مولانا لطیف الرحمن کی تحقیق سے جو کتب شائع ہوئیں۔

1- مسند امام اعظم ابو حنیفہؒ - امام حافظ عبد اللہ حارثی بخاریؒ - 2 جلد

2- مسند امام اعظم ابو حنیفہؒ - امام حافظ ابن خسرو بلخی ؒ - 2 جلد

3- مسند لامام ابی حنیفہؒ - امام حافظ ابن المقرئؒ

4- فضائل ابی حنیفہؒ و مسندہ - امام حافظ ابن ابی العوامؒ

5- کشف الآثار الشریفہ فی مناقب ابی حنیفہؒ - امام حافظ عبد اللہ حارثیؒ - 2 جلد

6- الرسائل الثلاث الحدیثیة

7- مسند الامام حنیفہؒ - امام الثعالبیؒ

8- شرح معانی الآثار - امام طحاوی ؒ 10 جلد

جس میں 14قلمی نسخوں کو سامنے رکھ کر تحقیق کی ہے اور احادیث پر حکم بھی لگایا ہے۔

اس کے علاوہ مولانا کی دیگر غیر مطبوعہ تالیفات وتحقیقات یہ ہیں :

1- کتاب الآثار ابوحنیفہؒ - بروایت امام قاضی ابویوسفؒ

2- کتاب الآثار ابوحنیفہؒ - بروایت امام محمد بن الحسن الشیبانی ؒ

3- مسند الامام ابی حنیفہ - أبی نعیم الاصفہانیؒ

4- جامع مسانيد الامام ابی حنیفہؒ - امام خوارزمیؒ - 16 جلد

5- المواہب اللطیفیة لملا عابد السندی

6- المسائل الشریفة فی ادلة ابی حنیفة

7- المعجم لرجال الطحاوی

8- تکملة مسند الطحاوی

9- الفتاوی التاتارخانیة

10- معجم مصنفات الاحناف

مذکورہ کتابوں میں سے بعض پر کام مکمل ہوگیا ہے اوربعض پر جاری ہے ۔ ان شاء اللہ بہت جلد مکمل ہوجائے گا۔

'

حوالہ جات

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔