"کلائنٹ و سرور" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:معمارئ جالکار بجانب زمرہ:معمارئ نیٹ ورک
سطر 41: سطر 41:


[[زمرہ:اطلاقی تہہ دستورات]]
[[زمرہ:اطلاقی تہہ دستورات]]
[[زمرہ:معمارئ جالکار]]
[[زمرہ:معمارئ نیٹ ورک]]
[[زمرہ:معیلات (شمارندیات)]]
[[زمرہ:معیلات (شمارندیات)]]
[[زمرہ:عمیل]]
[[زمرہ:عمیل]]

نسخہ بمطابق 18:09، 23 دسمبر 2017ء

عمیل اور معیل کے درمیان تعلق کا وضاحتی خاکہ

سادہ سے الفاظ میں عمیل و سرور (Client/Server)، کسی فرد کے سامنے رکھے کمپیوٹر (کلائنٹ) اور کہیں دور موجود سرور کے درمیان رابطے اور شراکہ کو کہا جاتا ہے اور یہ اصطلاح 1980 سے دیکھنے میں آرہی ہے۔ درحقیقت یہ ایک طرح کا سوفٹ ویئر ہی ہوتا ہے جس کا مقصد ایک صارف کے لیۓ کمپیوٹر کے استعمال میں آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس کی تعریف علمی انداز میں یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ

علمی تعریف

عمیل و سرور ، ایک ایسا معماری شراکہ (network architecture) ہوتا ہے جو عمیل / client اور معیل / server کے مابین پایا جاتا ہے۔ یہاں کلائینٹ یا عمیل، عموما ایک ایسا نفاذیہ ہوتا ہے جو graphical user interface کا استعمال کررہا ہوتا ہے۔ ایک عمیل کو ایک درخواست گزار کہا جاسکتا ہے جو اپنی مطلوبہ معلومات کے لیۓ سرور کی جانب دست سوال دراز کرتا ہے اور سرور اس سوال کے جواب میں عمیل کو درکار معلومات فراہم کردیتا ہے۔ سرور یا سرور کی مختلف اقسام ہوسکتی ہیں مثلا

سرور یا سرور کی مندرجہ بالا اقسام کا مقصد ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوا کرتا ہے لیکن بنیادی طور پر انکی تعمیر یکساں اصولوں پر ہی ہوتی ہے۔

خصوصیات

عمیل و سرور معماری کا بنیادی مقصد اک ایسی قابل مقیاس (scalable) معماری فراہم کرنا ہوتا ہے کہ جسمیں کسی شراکہ پر موجود ہر مھمہ (process) باالفاظ دیگر کمپیوٹر ، یا تو ایک عمیل ہوتا ہے یا ایک سرور۔ عموما ایک سرور مصنع لطیف (یا سرور سوفٹ ویئر) ایک ایسے کمپیوٹر یا کمپیوٹر پر ہوتا ہے جو طاقتور ہو اور خاص طور پر کاروباری نفاذیات کو چلانے کے لیۓ بنایا گیا ہو۔ جبکہ عمیل ایک ایسا سوفٹویئر عام طور پر ایک ذاتی کمپیوٹر (PC) یا ایک ورک اسٹیشن پر چل سکتا ہے۔ ایک عمیل کے پاس تمام تر معلومات سرور سے آتی ہیں اور وہ انہی کی خارجات (outputs) صارف تک پہنچاتا ہے

معیل کی خصوصیات

  • لافاعل (خادم) --- Passive slave
  • عمیل کی جانب سے درخواست یا سوال آنے کا منتظر
  • درخواست آنے پہ اس پر عملکاری (processing) کرکہ جواب یا ردعمل روانہ کرتا ہے

عمیل کی خصوصیات

  • فاعل (کارفرما) --- Active master
  • سرور کی جانب درخواست روانہ کرتا ہے
  • سرور کی جانب سے درخواست پر جواب یا ردعمل کا منتظر

چند فوائد

عمیل و سرور سوفٹویئر (کلائنٹ سرور سوفٹ ویئر)، ایک متنوع ، پیغامات کی بنیادوں پر قائم اور مطبقیہ تحت الساخت (modular infrastructure) رکھنے والی ایک ایسی معماری (آرکیٹیکچر) ہے جو نیٹ ورک اور کمپیوٹر کے نظام کی مندرجہ ذیل خصوصیات میں بہتری پیدا کرتی ہے

اس سے مراد کسی نظام (خواہ کمپیوٹر ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے اس کو کوئی صارف سیکھـ سکتا ہو اسطرح کہ وہ اسمیں مدخلات (inputs)، خارجات (outputs) اور یفسر (interpret) باآسانی کرسکے
اس سے مراد کسی نظام (خواہ کمپیوٹر ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے اس کو ، اس ماحول سے ہٹ کر کہ جس کے لیۓ اس کو بنایا گیا ہو ، نئے ماحول اور نفاذات (applications) کے مطابق ڈھالا یا تبدیل کیا جاسکے
اس سے مراد کسی دو یا زائد نظاموں (خواہ شمارندے ہوں یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے وہ آپس میں معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہوں
اس سے مراد کسی نظام (خواہ کمپیوٹر ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے اس نظام یا اسکے کسی جزء کو کسی مسلہء کے حل کے لیۓ تبدیل کیا جاسکتا ہو

مزید دیکھیۓ

بیرونی روابط