مندرجات کا رخ کریں

خود بینی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خود بینی کو تنظیر الذات بھی کہا جاتا ہے اور انگریزی میں اس کے لیے autoscopy کی اصطلاح استعمال میں آتی ہے جہاں لفظ auto بمعنی خود اور scopy بمعنی بینی کے آتا ہے۔ اس مظہر خود بینی سے مراد علم نفسیات میں ایک ایسے تجربۂ ذاتی کی ہوتی ہے جس میں کوئی شخصیت حالتِ شعور و بیداری میں خود اپنے وجود (یا اپنے آپ) کو اپنے جسم سے باہر دیکھتی ہے۔ یعنی اسی بات کو یوں بھی بیان میں لایا جا سکتا ہے کہ تجربۂ خود بینی کے دوران کوئی شخصیت اپنی ہی ایک شبیہ یا اپنا آپ، اپنے جسم سے باہر دیکھتی ہے؛ یعنی وہ متعلقہ شخصیت اپنے آپ کو اپنے سے خارج الجسم اور غیرشخصی (extrapersonal) فضاء میں مشاہدہ کرتی ہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Out-of-body experience and autoscopy of neurological origin. Blanke O, Landis T. Brain. 2004 Feb;127(Pt 2):243-58. Epub 2003 Dec 8.