مندرجات کا رخ کریں

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات 2015

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Kpklocalelectionballet.jpg
ہر شخص کو 7 مختلف ووٹ دینے تھے

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات 30 مئی کو ہوئے۔ فافن ادارے کے مطابق خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگ نہیں نکلے جتنا بلدیاتی انتخابات میں نکلے۔ ان انتخابات کو پاکستان کے سب سے بڑے بلدیاتی انتخاب قرار دیے گئے کیونکہ کل 42000 نشستوں پر 80000 سے زائد امیدواران حصہ لے رہے تھے۔ انتخابات کا عمل صبح شروع ہوا جبکہ شام تک جاری رہا، حکمران جماعت تحریک انصاف نے ضلعیں کونسل اور تحصیل کونسل میں بھاری اکثریت حاصل کی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ،مسلم لیگ ن ،جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام ف اور پیپلزپارٹی ترتیب وار ،دیگر اہم جماعتیں رہے۔ کچھ مقامات پر بے ضابطگی بھی ہوئی جہاں الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کا حکم دیا۔

نشستوں کا ایک جائزہ

[ترمیم]
زمرہ ضلعی کونسل تحصیل کونسل ویلیج کونسل کُل
عام 978 978 23111 25067
خواتین 329 335 6678 7342
کسان/مزدور 59 85 3339 3483
جوان 59 85 3339 3483
اقلیت 59 85 3339 3483
کُل 1484 1568 39806 42858

بلحاظ جماعت

[ترمیم]

نچھلے سطح کے نشستیں جیسے کسان،مزدور،ویلیج کونسل وغیرہ تو جماعتوں کے بنیاد پر نہیں لڑے گئے لیکن بالائی نشستیں جیسے ضلع کونسل،جماعتوں کے بنیاد پر منتخب ہوئے۔ ان میں مختلف جماعتوں نے درج ذیل نشستیں حاصل کیے:

جماعت نشستیں
پاکستان تحریک انصاف 259
عوامی نیشنل پارٹی 105
جمعیت علمائے اسلام ف 96
پاکستان مسلم لیگ ن 85
جماعت اسلامی پاکستان 78
پیپلز پارٹی 38
دیگر جماعتیں 22
آزاد 118