مندرجات کا رخ کریں

دائرہ عام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دائرہ عام

دائرۂ عام (Public Domain) میں ایسے کام شامل ہیں جن کی فکری ملکیت کے حقوق کی میعاد ختم ہو چکی ہو [1] یا ناقابل تطبیق ہو۔ مثال کے طور پر ولیم شیکسپیئر اور لڈوگ بیتھوون کا کام، زیادہ تر ابتدائی خاموش فلمیں، نیوٹونین طبیعیات کے صیغے (فارمولے) وغیرہ۔

غیر رسمی طور پر، دائرۂ عام کام وہ ہیں جو عوامی طور پر دستیاب ہیں۔ جبکہ باضابطہ تعریف کے مطابق ایسے کام ہیں جو نجی ملکیت کے لیے دستیاب نہیں ہیں یا عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔ حقوق مختلف ممالک کی بنیاد پر ہیں، ایک کام کسی ملک میں دائرۂ عام میں جبکہ دوسرے حقوق سے مشروط ہو سکتا ہے۔

تعریف

[ترمیم]

دائرہ عام کی حدود کا تعین حقوق نسخہ اور فکری ملکیت سے مربوط ہے۔ یہ ایسے کام ہیں جو اب حق اشاعت کی مدت میں نہیں یا کبھی حق اشاعت کے قانون سے محفوظ نہیں تھے۔[2]

جیمز بویل (James Boyle) نے اصطلاح دائرہ عام کے مشترکہ استعمال کو واضح کیا اور عوامی املاک کو دائرہ عام کے مترادف قرار دیا ہے اور حقوق نسخہ کو نجی ملکیت کرار دیا۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. James Boyle (2008)۔ The Public Domain: Enclosing the Commons of the Mind۔ CSPD۔ صفحہ: 38۔ ISBN 978-0-300-13740-8۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2012 
  2. Deazley Ronan (2006)۔ Rethinking copyright: history, theory, language۔ Edward Elgar Publishing۔ صفحہ: 104۔ ISBN 978-1-84542-282-0۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2012 
  3. Deazley Ronan (2006)۔ Rethinking copyright: history, theory, language۔ Edward Elgar Publishing۔ صفحہ: 105۔ ISBN 978-1-84542-282-0۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2012