لڈوگ بیتھوون

لڈوگ بیتھوون 1770ء کو جرمنی کے شہر بون میں پیدا ہوا۔ اس کی تاریخ پیدائیش کا کوئی مستند دستاویز یا یاداشت نہیں ہے۔ مگر یہ کہا جاتا ہے کہ اس دور میں پیدا ہونے والے بچوں کو ان کے پیدائیش کے دوسرے دن بپتسمہ (baptized) کیا جاتا تھا۔ اُسے 17 دسمبر 1770ء کو بپتسمہ کیا گیا اسی لیے زیادہ تر دانشور اس 16 دسمبر 1770ء اس کی تاریخ پیدائیش مانتے ہیں۔ اس نے موسیقی کی تعلیم سب سے پہلے اپنے والد سے حاصل کی۔ روایت ہے کہ اس کے والد ایک سخت گیر استاد تھے اور وہ اکثر آنسو کے ساتھ پیانو پر کھڑا ہوتا تھا مگر اس دعوے کا کا کوئی مستند ثبوت نہیں مل سکا۔ 1787ء میں موزارٹ سے درس لیا۔ اسی سال وی آنا چلا گیا۔ جہاں بیڈن سے درس لیا اور پیانو نواز کی حیثیت سے مقبولیت حاصل کی۔ کچھ عرصے بعد وطن واپس گیا اور ماں کے مرنے اور باپ کی شراب نوشیوں کے باعث بہن بھائیوں کی دیکھ بھال پر مجبور ہوا۔ 1797ء میں دوبارہ وی آنا چلا گیا۔ موت سے پانچ سال پہلے بہرہ ہو گیا تھا۔ اپنی آخری سمفنی اسی حالت میں ترتیب دی۔ 56 سال کی عمر میں 26 مارچ 1827ء کو اس کا انتقال ہو گیا۔ 29 مارچ 1827ء کو اس کے جنازے میں تقریباً بیس ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ اس نے تمام عمر مفلسی میں گذری۔ تخلیقات میں نو سمفنیاں، پانچ پیانو کے نغمے، ایک وائلن کا درد بھراگیت، پیانو والے آرکسٹرا کے اکیس راگ اور بے شمار چھوٹے چھوٹے گیت اور نغمے شامل ہیں۔
بیرونی روابط
[ترمیم]![]() |
ویکی ذخائر پر لڈوگ بیتھوون سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
![]() |
ویکی اقتباس میں لڈوگ بیتھوون سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- Beethoven-Haus Bonnآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ beethoven-haus-bonn.de (Error: unknown archive URL), official website
- The Ira F. Brilliant Center for Beethoven Studiesآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sjsu.edu (Error: unknown archive URL), The Beethoven Gatewayآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sjsu.edu (Error: unknown archive URL) (San José State University)
- کرلی (ڈی موز پر مبنی) پر لڈوگ بیتھوون
- Works by or about Ludwig van Beethoven at انٹرنیٹ آرکائیو and گوگل بکس (scanned books original editions color illustrated)
- لڈوگ بیتھوون
- 1770ء کی پیدائشیں
- 1827ء کی وفیات
- انیسویں صدی کے جرمن موسیقار
- انیسویں صدی کے مرد موسیقار
- اٹھارویں صدی کے جرمن موسیقار
- بہرے موسیقار
- جرمن شخصیات
- جرمن کلاسیکی پیانو نواز
- جرمن نغمہ ساز
- رومانی موسیقار
- جرمن مرد نغمہ ساز
- جرمن رومن کیتھولک
- اٹھارویں صدی کے مرد موسیقار
- مصنفین قومی ترانہ
- انیسویں صدی کے کلاسیکی پیانو نواز
- عہد روشن خیالی
- جرمن بہرے افراد